احسان الٰہی احسان

  1. احسان الٰہی احسان

    کسی پر جوش جذبے تک ہمیں خاموش رہنا ہے

    کسی پر جوش جذبے تک ہمیں خاموش رہنا ہے کھلی بارش کے جھرنے تک ہمیں خاموش رہنا ہے نہ باہر کی خبر ہم کو نہ اندر کا پتہ ہم کو نجانے کتنے عرصے تک ہمیں خاموش رہنا ہے عدم دلچسپیاں ہی تو وفا کی موت ہوتی ہیں ہمیں لگتا ہے پُرسے تک ہمیں خاموش رہنا ہے ترے لفظوں کی مکاری چھپا دیتی ہے سچائی کسی پُر زور...
  2. احسان الٰہی احسان

    ہم پسِ زندانِ تنہائی رہے تو کیا ہوا

    ہم پسِ زندانِ تنہائی رہے تو کیا ہوا اَن گنت ویرانے دل میں آ بسے تو کیا ہوا خارزارِ زندگی میں ہم کو چلنا ہے ضرور پھٹ پڑے ہیں پاؤں کے یہ آبلے تو کیا ہوا اس نے ہی دی ہیں ہمیں انساں کی ساری رفعتیں عظمتِ انساں کے قدموں میں گرے تو کیا ہوا ہم فقیروں سے ہیں قائم اسکی ساری رونقیں ہم اگر کوچے میں تیرے...
  3. احسان الٰہی احسان

    آؤ اتنی مجال کر دیکھیں

    آؤ اتنی مجال کر دیکھیں سب اکٹھے وبال کر دیکھیں کر رکھی تھیں جو ان سے وابستہ وہ امیدیں بحال کر دیکھیں بکھرے انداز اپنے جینے کے کچھ نہ کچھ تو سنبھال کر دیکھیں اژدہے جو گھسے ہیں سوچوں میں ان کو باہر نکال کر دیکھیں انکی مرضی جواب جو بھی دیں ہم تو اپنا سوال کر دیکھیں ہار ہے یا کہ جیت ہے اپنی آؤ...
  4. احسان الٰہی احسان

    خلعتِ رسوائی لے کر جا بجا پھرتا رہا

    خلعتِ رسوائی لے کر جا بجا پھرتا رہا میرے قدموں میں ہوا کا راستہ پھرتا رہا کونسا چہرہ تھا میرا اور کیا کچھ نقش تھے میری صورت ڈھونڈنے کو آئنہ پھرتا رہا عمر بھر میرے تعاقب میں رہی ہیں تہمتیں اور میرے سامنے سب اَن کہا پھرتا رہا ہم تری کوئی ملامت سے گزر پائے نہ تھے پر ہماری کھوج میں ہر قافلہ...
  5. احسان الٰہی احسان

    ہر اک دیوارو در اچھا لگے ہے

    ہر اک دیوارو در اچھا لگے ہے محمد (ص) کا نگر اچھا لگے ہے ہر اک دنیا کے درباروں سے بڑھ کر مجھے آقا (ص) کا گھر اچھا لگے ہے مری ہے آپ (ص) سے آقا جو نسبت اسی سے ہر بشر اچھا لگے ہے مدینے کی طرف بڑھتے قدم ہوں تو ہر مشکل سفر اچھا لگے ہے مجھے آقا (ص) کی جو باتیں بتائے تو ایسا ہر بشر اچھا لگے ہے...
  6. احسان الٰہی احسان

    یہ دنیا کم ہی کبھی شادمان ہوتی ہے

    یہ دنیا کم ہی کبھی شادمان ہوتی ہے مگر جو ہو تو بڑی مہربان ہوتی ہے تمہارا پہلو مجھے جب نصیب ہوتا ہے زمیں زمین نہیں، آسمان ہوتی ہے میں زرد لمحوں میں جب بھی جھلسنے لگتا ہوں تمہاری یاد مرا سائبان ہوتی ہے جہاں پہ کوئی نگہ داریاں نہیں رہتیں خدا کی ذات وہاں پاسبان ہوتی ہے اجڑنے لگتے ہیں جب...
  7. اے خان

    تعارف احسان الٰہی احسان

    محفل میں خوش آمدید محترم احسان الٰہی احسان صاحب
Top