اردو سلام

  1. کاشفی

    سلام: فضائیں ماتم کُناں رہیں گی زمانہ وقفِ اَلَم رہے گا - ضامن جعفری

    سَلام ضاؔمن جعفری فضائیں ماتم کُناں رہیں گی زمانہ وقفِ اَلَم رہے گا کسے خبَر تھی یہ خونِ ناحق قضا کے دامن پہ جَم رہے گا (نسیمؔ امروہوی) یہ وہ لہو ہے ضمیرِ انساں میں جس کی خوشبو بَسی رہے گی صدائے ھَل مِن سے نَوعِ انساں کا سَر خجالت سے خَم رہے گا حدیثِ مُرسَلﷺ ہے تا قیامت رہیں گے باہم کتاب و...
  2. کاشفی

    محسن نقوی سلام: بصَد رکُوع و سجود و قیام کہنا ہے - محسن نقوی شہید

    سلام (محسن نقوی شہید) بصَد رکُوع و سجود و قیام کہنا ہے حسین ابنِ علی پر سلام کہنا ہے زباں کو چاہیے کچھ اعتمادِ خاکِ شفا ہمیں جبیں کو معلّیٰ مقام کہنا ہے غمِ حسین میں اک اشک کی ضرورت ہے پھر اپنی آنکھ کو، کوثر کا جام کہنا ہے یہ نام کیوں نہ کروں زندگی میں وردِ زباں؟ مجھے لحد میں علی کو امام کہنا...
  3. کاشفی

    خدا گواہ جو حق کے امام ہوتے ہیں - علامہ ذیشان حیدر جوادی

    سلام (علامہ ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی) خدا گواہ جو حق کے امام ہوتے ہیں وہ مستحقِ درود و سلام ہوتے ہیں بہ شوق ناز اُٹھاتا ہے صاحبِ معراج خدا کے دین کے ایسے امام ہوتے ہیں جو بن کے آتے ہیں زہرا کی آنکھ کے تارے وہی زمانے میں ماہِ تمام ہوتے ہیں جو کوئی کام نہیں کرتے نام کی خاطر دلوں پہ ثبت...
  4. کاشفی

    محسن نقوی عاشور کا ڈھل جانا، صغرا کا وہ مرجانا - محسن نقوی شہید

    سلام (محسن نقوی شہید) عاشور کا ڈھل جانا، صغرا کا وہ مرجانا اکبر ترے سینے میں، برچھی کا اُترجانا اے خونِ علی اصغر میدانِ قیامت میں شبیر کے چہرے پر کچھ اور نکھر جانا سجاد یہ کہتے تھے، معصومہ سکینہ سے عباس کے لاشے سے چپ چاپ گزر جانا ننھے سے مجاہد کو ماں نے یہ نصیحت کی تیروں کے مقابل بھی، بےخوف...
  5. کاشفی

    سلام: سلام اُن پہ جو معیار تھے وفا کے لئے - علامہ ذیشان حیدر جوادی

    سلام (علامہ ذیشان حیدر جوادی) سلام اُن پہ جو معیار تھے وفا کے لئے جئے خدا کے لئے، مر گئے خدا کے لئے سدا وہ رہتے تھے تیار ہر بلا کے لئے جنہیں خدا نے بنایا تھا کربلا کے لئے حسین خاک کو خاک شفا بنا کے گئے زمانہ کس لئے بے چین ہے دوا کے لئے خدا کے دیں کی ضرورت حسین و اسماعیل وہ ابتدا کے لئے تھے یہ...
  6. کاشفی

    سلام - جب بھی میں ان کے واسطے محوِ ثنا ہوا - از: عبدالجبار اثر

    سلام (عبدالجبار اثر) جب بھی میں ان کے واسطے محوِ ثنا ہوا میرے دل و دماغ کا روشن دیا ہوا ارض و سما میں اُس گھڑی ماتم بپا ہوا سجدے میں سر حسین کا جس دم جدا ہوا اُن کو ملی شہادتِ عظمیٰ کی برتری یہ مرتبہ نہ اور کسی کو عطا ہوا یہ پنجتن کا فیض ہے مجھ پر کہ آج میں دنیا میں سرخرو ہوا اور باخدا ہوا...
  7. کاشفی

    نظر میں جب بھی کبھی آفتاب آیا ہے - علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی

    سلام (علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی) نظر میں جب بھی کبھی آفتاب آیا ہے خیالِ حسنِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم آیا ہے شبیہِ احمدصلی اللہ علیہ وسلم مرسل ہے نور عین حسین علیہ السلام جو لاجواب تھا اس کا جواب آیا ہے جمال اکبر علیہ السلام مہروسے ہوتا تھا محسوس پلٹ کے...
Top