کاشفی
محفلین
سلام
(علامہ ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی)
خدا گواہ جو حق کے امام ہوتے ہیں
وہ مستحقِ درود و سلام ہوتے ہیں
بہ شوق ناز اُٹھاتا ہے صاحبِ معراج
خدا کے دین کے ایسے امام ہوتے ہیں
جو بن کے آتے ہیں زہرا کی آنکھ کے تارے
وہی زمانے میں ماہِ تمام ہوتے ہیں
جو کوئی کام نہیں کرتے نام کی خاطر
دلوں پہ ثبت فقط ان کے نام ہوتے ہیں
جو اپنے خون سے کرتے ہیں معرکوں میں وضو
پسِ حیات وہی لالہ فام ہوتے ہیں
امام رکھتا ہے اُن کے سروں کو زانو پر
بصدقِ دل جو علی کے غلام ہوتے ہیں
درود کیوں نہ ہو آل رسولِ حق پہ کلیم
غلام اُن کے علیہ السلام ہوتے ہیں
(علامہ ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی)
خدا گواہ جو حق کے امام ہوتے ہیں
وہ مستحقِ درود و سلام ہوتے ہیں
بہ شوق ناز اُٹھاتا ہے صاحبِ معراج
خدا کے دین کے ایسے امام ہوتے ہیں
جو بن کے آتے ہیں زہرا کی آنکھ کے تارے
وہی زمانے میں ماہِ تمام ہوتے ہیں
جو کوئی کام نہیں کرتے نام کی خاطر
دلوں پہ ثبت فقط ان کے نام ہوتے ہیں
جو اپنے خون سے کرتے ہیں معرکوں میں وضو
پسِ حیات وہی لالہ فام ہوتے ہیں
امام رکھتا ہے اُن کے سروں کو زانو پر
بصدقِ دل جو علی کے غلام ہوتے ہیں
درود کیوں نہ ہو آل رسولِ حق پہ کلیم
غلام اُن کے علیہ السلام ہوتے ہیں