نتائج تلاش

  1. امین عاصم

    بے خُود کِیے دیتے ہیں اَندازِ حِجَابَانَہ ۔ بیدم شاہ وارثی

    دیوان بیدم میں تو یہ شعر ہے ہی نہیں ۔ مطلع بھی نہیں ۔ یہاں لگتا ہے اشعار بھرتی کیے گئے ہیں۔
  2. امین عاصم

    بے خُود کِیے دیتے ہیں اَندازِ حِجَابَانَہ ۔ بیدم شاہ وارثی

    اس کلام کا حوالہ؟ مطلع کس کا ہے؟ اب موت کی سختی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ شعر کس کا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے دیوانِ بیدم سے کچھ اشعار نہیں مل سکے۔ مہربانی فرما راہ نمائی فرمائیں۔
  3. امین عاصم

    غزل: ہے کسی ماں کی طرح نخلِ ثمر دار کا دکھ

    السلام علیکم آپ احباب کا دلی ممنون ہوں کہ آپ نے ناچیز کی حوصلہ افزائی فرمائی۔
  4. امین عاصم

    آج کا شعر - 5

    محترم عرفان سرور صاحب آپ نے جو شعر درج کیا ہے ایک تو غلط ہے دوسرا یہ شعر جون ایلیا کا بھی نہیں ہے درست شعر یوں ہے خرچ تدفین کا بیماری پہ ہو جاتا ہے صحن ِ غربت میں قضا دیر سے مت آیا کر شاعر : شوکت رضا شوکت ، ملتان
  5. امین عاصم

    یہ سمندر ہے نہ صحرا کی طرح ہے اے دوست

    بہت ہی محترم و مکرم الف عین صاحب، دلی ممنون ہوں کہ آپ نے ناچیز کے کلام کو پڑھا، میرے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ آپ نے میرے کلام پر تبصرہ کیا، اردو غزل کا ایک ادنیٰ شاعر ہوں، آپ کی بات سے ہر لحاظ سے متفق ہوں کہ ردیف "اے دوست" بھرتی ہے، یقینآ ایسا ہی ہے، کوشش کروں گا کہ ردیف تبدیل کر دوں، آپ کا...
  6. امین عاصم

    یہ سمندر ہے نہ صحرا کی طرح ہے اے دوست

    اپنی پوسٹ میں اگر تبدیلی کرنا ہو تو کیا ممکن ہے ، مجھے تو کہیں ایڈٹ پوسٹ کا آپشن نظر نہیں آ رہا، مہربانی فرما کر راہ نمائی کیجیے، شکریہ
  7. امین عاصم

    یہ سمندر ہے نہ صحرا کی طرح ہے اے دوست

    احباب کی خدمت میں ایک غزل پیش ِ خدمت ہے۔ یہ سمندر ہے نہ صحرا کی طرح ہے اے دوست وقت بہتے ہوئے دریا کی طرح ہے اے دوست میرے دامن کی خدا خیر کرے، اک دنیا میرے پیچھے تو زلیخا کی طرح ہے اے دوست قیس و رانجھا ہے مکیں جس میں، وہ کاشانہء دل جھنگ اور قریۂ لیلیٰ کی طرح ہے اے دوست مہرباں حد سے زیادہ تو...
  8. امین عاصم

    غزل: ہے کسی ماں کی طرح نخلِ ثمر دار کا دکھ

    غزل ہے کسی ماں کی طرح نخلِ ثمر دار کا دکھ خوشہ چیں کیسے سمجھ سکتے ہیں اشجار کا دکھ کون چاہت سے تجھے دے گا ترے فن پر داد کس نے محسوس کیا ہے کسی فن کار کا دکھ تم کو فرصت ملے دنیا کے مشاغل سے اگر کبھی سوچو کسی مفلس، کسی نادار کا دکھ مَیں نے پھر بصرہ و بغداد کو جلتے دیکھا میں نہ بُھولا تھا...
  9. امین عاصم

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

    نجانے کتنے فسانے تراشے دنیا تمہارا نام اگر انتساب میں لکھوں (امین عاصم)
  10. امین عاصم

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

    اُن کو خود اپنی جیت پہ شرمندگی ہوئی اب کے مری شکست کا اعلان یوں ہؤا (امین عاصم)
  11. امین عاصم

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

    نشاں مٹائے گی کیسے بھلا ہوا اپنا ابد کی شام تلک ہے یہ سلسلہ اپنا (حسین اختر)
  12. امین عاصم

    غزل: مجھے تو اپنی ہی پس ماندگی نے قتل کیا ۔۔۔ از امین عاصمٓ۔

    محترم شاہین فصیح ربانی صاحب! آپ کا دلی شکر گزار ہوں کہ حوصلہ افزائی فرمائی۔ قافیے کے متعلق آپ نے درست فرمایا ہے۔ یہ غلطی ہی ہے۔ اور قبول کرتا ہوں، یوں سمجھیے میں ایک جنگل میں رہتا ہوں۔۔ یہاں میرے نزدیک علاقے میں کوئی شاعر تو دور کی بات کوئی شعر سننے والا بھی نہیں۔ ایک ادنیٰ شاعر ہوں۔ مجھے...
  13. امین عاصم

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

    نجانے کتنے فسانے تراش لے دنیا تمھارا نام اگر انتساب میں لکھوں (امین عاصم)
  14. امین عاصم

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

    اپنی منزل پہ وہی لوگ سدا پہنچے ہیں ہر کڑے وقت میں جو عزم جواں رکھتے ہیں (امین عاصم)
  15. امین عاصم

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

    آج عاصم ایک بنگلے میں ہے جشن ِ نو بہار بے بسی ناچے گی پھر پیروں میں گھنگرو باندھ کر (امین عاصم)
  16. امین عاصم

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

    محترمہ مَہ جبیں صاحبہ آپ کا دلی ممنون ہوں کہ آپ حزیں صدیقی مرحوم کا خوب صورت کلام یہاں پوسٹ کرتی ہیں، یوں حزیں صدیقی مرحوم کا پُر نور چہرہ میرے سامنے آ جاتا ہے۔۔ ایک بار اپنے استاذِ محترم نجم الاصغر شاہیا مرحوم کے ہمراہ حضرت حزیں صدیقی کے ساتھ ان کے گھر ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا۔ مرحوم اعلیٰ...
  17. امین عاصم

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

    اگر سمیٹ نہ لوں ان کو میں اپنے دامن میں کہاں کہاں نہ تری آنکھ کے شرر جائیں (امین عاصم )
  18. امین عاصم

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

    یہ زندگی تھی پہاڑ ایسی بارشوں سے بچے تو ہم لڑھکتے ہوئے پتھروں سے مارے گئے (امین عاصم)
  19. امین عاصم

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

    انا پرست بڑی مشکلوں سے مارے گئے اذیتوں سے نہیں، بخششوں سے مارے گئے (امین عاصم)
  20. امین عاصم

    ونڈوز علم الاعداد کی رو سے اپنے نام کا عدد معلوم کیجئے

    محترم گل خان صاحب میں آپ کے مشورے کی مکمل تائید کرتا ہوں۔۔۔ والسلام امین عاصم
Top