یہ سمندر ہے نہ صحرا کی طرح ہے اے دوست

امین عاصم

محفلین
احباب کی خدمت میں ایک غزل پیش ِ خدمت ہے۔

یہ سمندر ہے نہ صحرا کی طرح ہے اے دوست
وقت بہتے ہوئے دریا کی طرح ہے اے دوست

میرے دامن کی خدا خیر کرے، اک دنیا
میرے پیچھے تو زلیخا کی طرح ہے اے دوست

قیس و رانجھا ہے مکیں جس میں، وہ کاشانہء دل
جھنگ اور قریۂ لیلیٰ کی طرح ہے اے دوست

مہرباں حد سے زیادہ تو کبھی یوں ہی خفا
کیا کہوں، تو بھی تو دنیا کی طرح ہے اے دوست

وقت نے پھینک دِیا ہجر کے غم خانوں میں
اب تری یاد ہی پرسا کی طرح ہے اے دوست

دے کے آواز بلاؤں گا لپٹ جاؤں گا
غم مجھے ایسے شناسا کی طرح ہے اے دوست

جب حسیں کوئی نظر آئے ، لرز اٹھتا ہے
دل بھی اک صاحبِ تقویٰ کی طرح ہے اے دوست

حال کچھ یوں ہے مرا، یاد کسی کی عاصم
اب مجھ ساغر و مینا کی طرح ہے اے دوست

امین عاصم
 
امین عاصم

محفلین
اپنی پوسٹ میں اگر تبدیلی کرنا ہو تو کیا ممکن ہے ، مجھے تو کہیں ایڈٹ پوسٹ کا آپشن نظر نہیں آ رہا، مہربانی فرما کر راہ نمائی کیجیے، شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
واہ، اچھی غزل ہے۔ پسند آئی
اگر اصلاح سخن کے تحت ہوتی تو یہ بات لکھتا (جو اگرچہ اب بھی لکھ رہا ہوں)
’اے دوست‘ بھرتی کا لگتا ہے، اس کی بجائے ’لگتی ہے‘ یا کچھ اور ردیف ہوتی تو مزید بہتر ہو سکتی تھی
 
بہت ہی محترم و مکرم الف عین صاحب، دلی ممنون ہوں کہ آپ نے ناچیز کے کلام کو پڑھا، میرے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ آپ نے میرے کلام پر تبصرہ کیا، اردو غزل کا ایک ادنیٰ شاعر ہوں، آپ کی بات سے ہر لحاظ سے متفق ہوں کہ ردیف "اے دوست" بھرتی ہے، یقینآ ایسا ہی ہے، کوشش کروں گا کہ ردیف تبدیل کر دوں، آپ کا بہت شکریہ۔
والسلام
امین عاصم
 
شام پوری

محفلین
واہ، اچھی غزل ہے۔ پسند آئی
اگر اصلاح سخن کے تحت ہوتی تو یہ بات لکھتا (جو اگرچہ اب بھی لکھ رہا ہوں)
’اے دوست‘ بھرتی کا لگتا ہے، اس کی بجائے ’لگتی ہے‘ یا کچھ اور ردیف ہوتی تو مزید بہتر ہو سکتی تھی
محترم الف عین ، ناچیز کو ادب سے گہرا شغف ہے ،مگر شاعری کی سائنس اوپر سے گزر جاتی ہے ، اک لاوہ پک رہا ہے تخیلات کا ،ٹوٹے پھوٹے الفاظ اگلتا رہتا ہے ، اگر آپ کی رہنمائی مل جائے تو شائد لفظوں کو کوئی شیرازہ مل جائے
نیک تمناوں کے ساتھ
ناچیز شام پوری
 
Top