بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

امین عاصم

محفلین
اہل دل حق سے بغاوت تو نہیں کر سکتے
جانے کیا جرم تھا ان کا جو سر ِدار ملے
حزیں صدیقی
محترمہ مَہ جبیں صاحبہ
آپ کا دلی ممنون ہوں کہ آپ حزیں صدیقی مرحوم کا خوب صورت کلام یہاں پوسٹ کرتی ہیں، یوں حزیں صدیقی مرحوم کا پُر نور چہرہ میرے سامنے آ جاتا ہے۔۔ ایک بار اپنے استاذِ محترم نجم الاصغر شاہیا مرحوم کے ہمراہ حضرت حزیں صدیقی کے ساتھ ان کے گھر ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا۔ مرحوم اعلیٰ درجے کے شاعر ، بڑی مَحبت کرنے والے اور شفیق انسان تھے ۔ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین
قارئین سے معذرت کے ساتھ لکھ رہا ہوں۔ کیوں کہ یہ لڑی صرف شاعری کے لیے ہے۔
والسلام
امین عاصم
 
شمشاد

لائبریرین

امین صاحب معذرت کی ضرورت نہیں، آپ نے جو واقعہ شریک محفل کیا ہے، اس کے لیے شکریہ۔

اردو محفل میں اتنی بھی زباں بندی نہیں جتنی آپ سمجھ رہے ہیں۔
 
زبیر مرزا

محفلین
یہ ہے ربط اصل سے اصل کانہیں ختم سلسلہ وصل کا
جو گرا ہے شاخ سے گل کہیں تو وہیں کھلا کوئی اور ہے

صابر ظفر
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ ہے ربط اصل سے اصل کانہیں ختم سلسلہ وصل کا
جو گرا ہے شاخ سے گل کہیں تو وہیں کھلا کوئی اور ہے

صابر ظفر

یہ تصرف ہے ترا، یا مرا معیارِ وفا
ترکِ الفت پہ بھی تُو اتنا ہی پیارا کیوں ہے؟
(احمد ندیم قاسمی، دوام)
 
شمشاد

لائبریرین

یادوں کے ہم جلاتے بجھاتے رہے چراغ
چلئے، اِسی بہانے طبیعت بہل گئی
(سرور عالم راز)
 
شمشاد

لائبریرین
ضبط بہت عرصے بعد واپس آئے۔ خوش آمدید۔ خوشی ہوئی محفل میں دیکھ کر۔
-------------------------------------------------------------------
نگا ہیں ملا نا، نگا ہیں چرانا!
کوئی اُن سے سیکھے نظر میں سمانا
(سرور عالم راز)
 
عمر سیف

محفلین
شکریہ شمشاد
------------------------
اک عمر کٹ گئی ہے تیرے انتظار میں
اسے بھی ہیں کہ کٹ نہ سکی جن سے ایک رات
 
شمشاد

لائبریرین

حالات خود بدل کے سرِ شامِ آرزو
وہ کہہ گئے، تقاضۂ حالات اور ہے!
(سرور عالم راز)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top