بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مہ جبین

محفلین
لائی حیا ت آئی قضا لے چلی چلے
اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے


وعلیکم السلام بھانجے
بدیہہ گوئی بھی خوب ہے واہ :clap:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اور بات کہ شیشہ تھا درمیاں منصور
چراغ ہوتا ہے جیسے وہ جسم ایسا تھا
(منصور آفاق)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ الگ اس مرتبہ بھی پشت پر خنجر لگا
یہ الگ پھر زخم پچھلے زخم کے اندر لگا
(منصور آفاق)
 

شمشاد

لائبریرین

نہ رہنماؤں کی مجلس میں لے چلو مجھے
میں بے ادب ہوں ہنسی آگئی تو کیا ہوگا
(احسان دانش)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ چھپا کہ زخم وفا ہے کیا، تری آرزؤں کی کتھا ہے کیا
تری چارہ گر نہ یہ زندگی نہ جہان میرے قریب آ
(اعتبار ساجد)
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو تھوڑی سی تاخیر ہو گئی، خیر کوئی بات نہیں۔​
نہیں بے حجاب وہ چاند سا کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہو
اسے اتنی گرمئ شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو
(بشیر بدر)​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top