بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
محوِ خیال ہین جو اُس شوخ کم نما کے​
درد و الم مین اُنکا ہے ننگ و عار رونا
(میر حسن)​
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب اپنے خیالِ خام تھے تم تھے پرے سب سے​
جو کچھ سمجھے تھے ہم تمکو یہ سب اپنا توہم تھا​
(میر حسن)​
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دُنیا کسی کی نہ تھی اور نہ ہوگی
یہ شکوہ، شکایت، گلہ رہنےدیجے
(مومن خان شوق)
 

شمشاد

لائبریرین
تو ہے کِس حال میں اے زود فراموش میرے
مُجھ کو تو چھین لیا عہدِ وفا نے میرے
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
اُڑتے اُڑتے آس کا پنچھی دُور اُفق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی
(قتیل شفائی)
 

شمشاد

لائبریرین
نظر آئے گی جو سوئی ہوئی اک زہرہ جبیں​
آئے گا پھول کے لینے کو ارم کا گلچیں​
(علامہ شبلی)​
 

شمشاد

لائبریرین
یوں بھلانے کو تو ہم دل سے بھلاتے ہیں مگر​
یاد آ جاتے ہیں پھر بھی ترے اگلے جوہر​
(علامہ شبلی)​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top