بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مہ جبین

محفلین
یارب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے میری بات
دے اور دل ان کو جو نہ دے مجھ کو زباں اور
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تیرے عطا کردہ تحائف ہیں میں کیسے
تفصیل مصائب کی بتاتے ہوئے کہتا
(منصور آفاق)
 

مہ جبین

محفلین
اک خواب دل نشیں پہ حقیقت کا تھا گماں
شاید وہ چھوٹ ترے حسیں بانکپن کی تھی
حزیں صدیقی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ صرف پرندوں کے بسیرے کیلئے ہے
انگن میں کوئی پیڑ لگاتے ہوئے کہتا
(منصور آفاق)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ کون سی بستی ہے جہاں چاند نہ سورج
کس درجہ بری رات ہے کس درجہ برا دن
حبیب جالب

مہ جبین آنٹی ، مجھے ن کا شعر نہیں تھا ذہن میں تو میں خود ہی شعر لکھنے لگی تھی :happy: اور اسی وقت میرا سسٹم بند ہو گیا اور آپ لوگ اتنا آگے نکل گئے میرا شعر پوسٹ ہی نہیں ہو سکا
 

مہ جبین

محفلین
ایک لمحے میں گزر جاتی ہیں صدیاں کتنی
ایک لحضے میں بدل جاتے ہیں منظر کتنے
حزیں صدیقی
 

مہ جبین

محفلین
مہ جبین آنٹی ، مجھے ن کا شعر نہیں تھا ذہن میں تو میں خود ہی شعر لکھنے لگی تھی :happy: اور اسی وقت میرا سسٹم بند ہو گیا اور آپ لوگ اتنا آگے نکل گئے میرا شعر پوسٹ ہی نہیں ہو سکا
کوئی بات نہیں شگفتہ ،
اس طرح تو ہوتا ہے
اس طرح کی باتوں میں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ کیا کہ تجھے بھی ہے زمانے سے شکایت
یہ کیا کہ تری آنکھ بھی پرنم ہے مری جاں

نوائے زندگی لے کر یوں تیری بزم میں آئے
یہ کیسا معجزہ کہ دھوپ بھی اک سائباں جیسے

یہ میرا بچارہ شعر ابھی کچھ دیر پہلے تخلیق ہوا تھا :happy:
 

شمشاد

لائبریرین
تو آپ شاعرہ بھی ہیں۔ یہ تو بریکنگ نیوز ہو گئی۔

یہ راز تو آج ہی کھلا ہے۔

کوئی دیوان وغیرہ بھی ہے کہ ابھی مکمل نہیں ہوا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تو آپ شاعرہ بھی ہیں۔ یہ تو بریکنگ نیوز ہو گئی۔

یہ راز تو آج ہی کھلا ہے۔

کوئی دیوان وغیرہ بھی ہے کہ ابھی مکمل نہیں ہوا۔

شمشاد بھائی ، میں کوئی شاعرہ واعرہ نہیں یہ بس یونہی ایسے ہی آمد ہو گئی ہے آج بیت بازی میں دو شعر میرے ہو گئے ہیں ایک اس سے پہلے بھی میں جلدی جلدی ایک شعر تخلیق کر ڈالا تھا :happy:
 

شمشاد

لائبریرین
شعر تخلیق کر رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ شاعرہ نہیں ہیں۔ کُھلا تضاد۔
--------------------------------------------------------------

یہ ہمارا گھر ہے ساتھی یا خوشی کا باغ ہے
یہ کئی رشتوں کی باہم دوستی کا باغ ہے

(منیر نیازی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top