نتائج تلاش

  1. عبدالباسط احسان

    شیعہ سنی فسادات کو ہوا دینے کی سازش

    خون کا رنگ ایک سا ہوتا ہے، چاہے وہ کسی بھی انسان کا بہے ۔ زمین پہ گرنے والے قطرے ، مذہب کے رنگ سے آزاد ہوتے ہیں۔ مگر خون بہانے کے لیے مذہب کا سہارہ لیا جاتا ہے۔ نائن الیون کے حادثے کے بعد ایک مذہبی شدت پسند نے "صلیبی" جنگ کا نعرہ لگایا۔ تیل کے بہانے کتنا ہی خون بہا دیا۔ ڈرون حملوں میں کتنے ہی...
  2. عبدالباسط احسان

    وقتی جذبات اور محبت میں فرق

    یہ بچپن کی بات ہے، ایک لڑکی اور لڑکا محبت میں اتنے جذباتی ہوئے کہ جس کی کوئ حد نہ تھی ۔ لڑکی کی شادی کہیں اور ہوئ تو لڑکے نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی ، لڑکا جھلس کر چند دن بعد جاں بحق ہوگیا، لڑکی نے زہر کھالیا مگر اللہ کے فضل سے وہ بچ گئ ۔ غرض محبت کے حصول میں ناکامی کے بعد ہر شخص کا اپنا...
  3. عبدالباسط احسان

    ہفتہ

    "ہفتہ" خوشی کا باعث ہے، سب سے زیادہ ان کے لیے خوشی کا باعث ہے جو لندن میں بیٹھے ہیں اور براہ راست ٹیلی فونک خطاب کرتے ہیں، ان کے لیے ہفتہ سب سے پرکشش ہے۔ ہمارا ہفتہ چھ دن بعد آتا ہے، ان کا "ہفتہ" جب چاہیں آجاتا ہے۔ کراچی کے لوگ کاغذ کی بہت قدر کرتے ہیں، جان سے زیادہ عزیز سمجھتے ہیں، بلکہ جان...
  4. عبدالباسط احسان

    لعن طعن کرنا ، غیر مہذب روئیہ ہے

    یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ بہت سے پیجز پر ویلنٹائن منانے والوں پر " خدا کی لعنت" جیسے الفاظ دیکھنے کو ملے۔ یہ ویلنٹائن ڈے منانے سے بھی برا ہے کہ کسی مسلمان پہ لعن طعن بھیجی جائے۔ ہر انسان آزاد پیدا ہوا ہے، ہم کہہ سکتے ہیں، سمجھا سکتے ہیں، ادب و شائستگی میں رہ کر ، مگر لعن طعن کرنا بالکل بھی...
  5. عبدالباسط احسان

    ویلنٹائن ڈے کے مثبت پہلو

    مجھے ایک محترمہ نے کہا کہ آپ اپنی تحریروں میں مثبت پہلو بھی دیکھایا کریں۔ ویلنٹائن ڈے کا مثبت پہلو کیا ہے۔ ۱۔ سب سے بڑا مثبت پہلو تو یہ ہے کہ پھول بکتے ہیں، جس سے روزگار ملتا ہے، پھول بیچنے والوں کو آمدن ہوتی ہے، اس کے اوپر پیکنگ کرنے والوں کو آمدن ہوتی ہے۔ جتنے پھول سارا سال شادیوں کے موقع پہ...
  6. عبدالباسط احسان

    اس کے سر پہ رکھتا آنچل

    از:عبدالباسط احسان ۔۔ اس کے سر پہ رکھتا آنچل اور ساری دنیا سے چھپا کے رکھتا اس کی آیک مسکراہٹ کے لیے سو جتن کرتا اس کے ہر آنسو تلے اپنی پلکیں بچھا کے رکھتا جب وہ چلتی تو پاءوں کے نیچے پنکھڑیاں ہوتیں آسمان پہ بھی قوس قزاح کے سارے رنگ سجا کے رکھتا وہ دور بہت دور ہے مگر دل کے بہت نزدیک ہے اسے...
  7. عبدالباسط احسان

    اس کے سر پہ رکھتا آنچ

    از:عبدالباسط احسان ۔۔ اس کے سر پہ رکھتا آنچل اور ساری دنیا سے چھپا کے رکھتا اس کی آیک مسکراہٹ کے لیے سو جتن کرتا اس کے ہر آنسو تلے اپنی پلکیں بچھا کے رکھتا جب وہ چلتی تو پاءوں کے نیچے پنکھڑیاں ہوتیں آسمان پہ بھی قوس قزاح کے سارے رنگ سجا کے رکھتا وہ دور بہت دور ہے مگر دل کے بہت نزدیک ہے اسے...
  8. عبدالباسط احسان

    دنیا کا ملبہ ، پاکستانی عوام کے سر پر

    ریمنڈ ڈیوس کو جب پکڑا گیا تو پورا امریکہ اس کو بچانے کے لیے میدان میں کود پڑا ۔۔۔۔۔ امریکہ کیسے کمال طریقے سے اس کو بچا کر لے گیا، خون بہا کے بہانے، پاکستان کا دشمن ہی اڑا کر لے گیا۔ کیا ہم میں سے کوئ پاکستانی کسی اور ملک میں کوئ دھنگا فساد کرتا پکڑا جائے تو کیا ، پاکستانی حکومت ہم کو بچانے آتی...
  9. عبدالباسط احسان

    پاکستان قدرت کا کرشمہ

    یہ بھی قدرت کا کرشمہ ہے کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ایٹمی ملک ہے جو اٹھارہ کڑوڑ عوام کو سستی بجلی مہیا نہیں کرسکتا بلکہ سستی کیا کرنی ہے پوری بجلی مہیا نہیں کرسکتا، جہاں کا سب سے منافع بخش بزنس ، جرنیٹر اور یو پی ایس ہیں ، جہاں ایک ماہ تک صنعتیں ، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند کردی جاتی ہیں، جہاں سب...
  10. عبدالباسط احسان

    ڈارون کا نظرئیہ

    ڈارون نے نظرئیہ پیش کیا تھا کہ انسان ، بندروں کی جدید قسم ہیں، کسی نے یہ سوال نہ پوچھا کہ ڈارون بھائ، جو باقی بندر رہ گئے ہیں یہ کب تک انسان بنیں گے۔ زمین ایک بہت بڑے حادثے کے بعد وجود میں آئ، جانداروں نے سانس لینے کی صلاحیت حاصل کی، دوسرے لفظوں میں، جانداروں کی ناک نکل آئ، اس کا مطلب یہ ہی ہے...
  11. عبدالباسط احسان

    قرآنی آیات اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام

    اخبارات کے سرورق پر قرآنی آیات اور حدیث نبوی لکھی ہوتی ہیں ، کئ لوگ بھی ثواب حاصل کرنے کی غرض سے کیلنڈر اور پمفلٹ شائع کرتے ہیں، کچھ پمفلٹ عام طور پر جمعے کی نماز کے بعد مساجد کے باہر بانٹے جانتے ہیں ۔ لوگ شوق سے پمفلٹ پڑھتے ہیں، کلینڈر دیواروں پہ سجاتے ہیں، مگر جیسے ہی یہ پمفلٹ پڑھ لیے جاتے...
  12. عبدالباسط احسان

    محبت کے اظہار کے لیے ویلنٹائن ڈے منانا ضروری ہے؟

    محبت کریں، محبت سے کون روکتا ہے، مگر ہمارا معیار کچھ اور ہے ، مغرب کا معیار کچھ اور ہے ۔ یہاں نکاح ہوتا ہے، ہر چیز ثواب سمجھ کر ہوتی ہے، بچوں کی فوج بھِی ثواب ہی ہوتی ہے، مگر مغرب کی طرف دیکھیں نہ وہاں ، ثواب کا تصور نہ گناہ کا، سستے عاشق، سستی محبوبائیں ہوتی ہیں، جو ہر سال کلینڈر کی طرح محبوب...
  13. عبدالباسط احسان

    غزہ

    https://sphotos-a.xx.fbcdn.net/hphotos-ash3/69468_499572566729983_1158100766_n.jpg
  14. عبدالباسط احسان

    غزہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ از عبدالباسط

    بکھرے ہوئے اعضاء، درد سے کراہتے ہوئے بچے،گویا قیامت سا منظر ہے۔ یہ قیامت ، یہاں کا معمول ہے، جسے لوگ غزہ کہتے ہیں، وہاں اکثر غذا کی قلت رہتی ہے۔ جو بھوک سے بچ جاتے ہیں، ان پر آسمان سے انگارے برستے ہیں۔ پتا نہیں کہاں رہ گئے ہیں مسلمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہماری آنکھیں روز سمندر کی طرف دیکھتی ہیں کہ شاید...
  15. عبدالباسط احسان

    غزہ کا غم : مختصر افسانہ : از عبدالباسط

    اسرائیلی طیارے بمباری کررہے تھے، ہر طرف دھواں تھا، آگ تھی۔ آگ میں جھلستے ہوئے زخمی بچے درد کی شدت سے رو رہے تھے، ایک فلسطینی بچہ جو خون میں لت پت لیٹا ہوا تھا، وہ آسمان پہ اڑتے طیارے کو دیکھ رہا تھا۔ اس نے پاس پڑا، ایک چھوٹا پتھر ہاتھ میں مضبوطی سے پکڑ لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  16. عبدالباسط احسان

    پاکستان کی دو نایاب نسلیں

    کہتے ہیں آج کے زمانے میں ، پاکستان، میں صرف دو بندے شریف ہیں، ایک وہ جس کے نام کے ساتھ شریف ہو ، یا جو حالات کے ہاتھوں مجبور ہوکر شریف بن بیٹھا ہو۔ پاکستان میں تین شریف بہت مشہور ہیں، نواز شریف ، شہباز شریف اور ایک خاتون ہیں، بابرہ شریف ۔۔۔ پاکستان کو اس وقت مزید شریفوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس...
  17. عبدالباسط احسان

    ویلنٹائن ڈے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ عبدالباسط

    (نوٹ: اس تحریر کو پھول بیچنے والوں کی پہنچ سے دور رکھیں) انسان ہر ستم بھول جاتا ہے، مگر جو ستم محبوب کی طرف سے ملا ہو، اس کی ٹھیس قبر تک ساتھ جاتی ہے۔ وہ بھی زمانہ تھا، جب محبت نایاب ہوتی تھی، اس لیے نہیں کہ محبت کرنے والے کم تھے، محبوب سے ملنا اس وقت ایسے ہی تھا، جیسے کچے گھڑے پر بیٹھ کر دریا...
  18. عبدالباسط احسان

    صرف پندرہ لاکھ روپے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس کی پریشانیاں بڑھتی جارہی تھیں، شرافت اسکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی،وہ اپنے بیوی بچوں کے لیے کچھ نہیں کر پا رہا تھا۔ اس کی تربیت اس طرح سے کی گئ تھی کہ وہ کسی کو دھوکا دینا بھی چاہے ،تو نہیں دے سکتا تھا، شرافت ایمانداری اس کے خون میں شامل تھی۔ اس کی معاشی بدحالی کی بنیادی وجہ اس کی...
  19. عبدالباسط احسان

    لال اشارہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مختصر افسانہ

    گاڑی کو اشارے پر رکنے کی دیر ہوتی ہے۔۔۔۔ ہاتھوں میں وائپر لیے زبردستی کے بھکاری سکرین صاف کرنے کے لیے یوں آگے بڑھتے ہیں جیسے خودکش حملہ آور ہوں۔ تالیاں بجاتے خواجہ سراء اس بھیانک منظر کو گویا کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اخبار پکڑے بھکاری جو اخبار کو بغل میں دبا کر اپنے ہاتھ کا لقمہ بنا کر...
  20. عبدالباسط احسان

    خونی انقلاب

    ۔ خونی انقلاب ۔۔۔۔۔۔ مختصر افسانہ کیا یہ وہ ہی انقلاب ہے جس کا ہم خواب دیکھتے تھے، یااللہ! ہم پر رحم فرماء! ہمیں یہ انقلاب نہیں چاہئیےتھا۔۔ قیامت سا منظر ہے، انسان کا خون پانی کی طرح بہہ رہا ہے۔ وہ لوگ جو پیٹ بھر کے کھانا کھاتے تھے، جو اونچے محل نماں مکانات میں رہتے تھے،جو انقلاب کو جھٹلاتے...
Top