قرآنی آیات اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام

اخبارات کے سرورق پر قرآنی آیات اور حدیث نبوی لکھی ہوتی ہیں ، کئ لوگ بھی ثواب حاصل کرنے کی غرض سے کیلنڈر اور پمفلٹ شائع کرتے ہیں، کچھ پمفلٹ عام طور پر جمعے کی نماز کے بعد مساجد کے باہر بانٹے جانتے ہیں ۔
لوگ شوق سے پمفلٹ پڑھتے ہیں، کلینڈر دیواروں پہ سجاتے ہیں، مگر جیسے ہی یہ پمفلٹ پڑھ لیے جاتے ہیں، کلینڈر پرانے ہوجاتے ہیں تو کچھ لوگ لاپرواہی سے اسے ردی کی طرح پھینک دیتے ہیں، یہ کوئ معمولی بات نہیں ہے بلکہ یہ فکر کی بات ہے۔ ان صفحوں کو کسی صاف ستھری جگہ رکھنا ضروری ہے، کئ بار تو سڑک کے اوپر، کوڑے کے ڈھیروں میں بھی ، نعوذ باللہ ، یہ صفحے مسخ شدہ حالت میں ملتے ہیں ۔
اس طرف لوگوں کو توجہ دلانے کی اشد ضرورت ہے ۔
۔
از: عبدالباسط احسان
 
Top