نتائج تلاش

  1. شاہد شاہنواز

    برائے اصلاح: یہ نہیں، کوئی بھی خودسر نہیں دیکھا ہم نے

    برائے اصلاح، بخدمت الف عین ارشد رشید محمد احسن سمیع راحلؔ اور دیگر دوست احباب ۔۔۔ ہوسکتا ہے ایک آدھ شعر کی تقطیع کا مسئلہ ہو، اس پر بھی ایک نظر۔ یہ نہیں ،کوئی بھی خود سر نہیں دیکھا ہم نے ہاں، مگر تیرے برابر نہیں دیکھا ہم نے جان لی اس نے کچھ ایسے کہ پتہ تک نہ چلا یار کے ہاتھ میں خنجر نہیں...
  2. شاہد شاہنواز

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    برائے اصلاح ۔۔۔ الف عین ارشد رشید محمد احسن سمیع راحلؔ انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں تری نگاہِ کرم کی خواہش میں لعل و گوہر پڑے ہوئے ہیں کیا تھا جب تو نے حکم جاری کہ گھر کو جاؤ، تو سوچنا تھا بلا کے سرکش ہیں تیرے شیدا، سجا کے بستر پڑے ہوئے ہیں کسی کے شکوے، فریب،...
  3. شاہد شاہنواز

    برائے اصلاح: کروں فکر کیا گئے وقت کی، مجھے کیاغرض مہ و سال سے

    برائے اصلاح، پیشِ خدمت ہے: کروں فکر کیا گئے وقت کی، مجھے کیا غرض مہ و سال سے مجھے دیکھنا ہی نہیں وہ دن کہ میں نکلوں اس کے خیال سے میں جہاں کی فکر سے ہوں تہی، مجھے آپ اپنی خبر نہیں ترا عشق تو ہے نیا نیا، ذرا سیکھ میری مثال سے میں یہ سوچتا تھا جو درد دے، اسے میرے حال کی فکر کیا؟ وہی جس نے پیار...
  4. شاہد شاہنواز

    میرے تلخ لہجے میں اُس کی خوش بیانی تھی

    برائے اصلاح، محترم الف عین ۔۔۔ دیگر دوست احباب سے بھی رائے دینے کی درخواست ہے۔۔۔ میرے تلخ لہجے میں اس کی خوش بیانی تھی ساتھ وہ رہا جب تک غم بھی شادمانی تھی مشعلوں کے جلنے سے روشنی ہوئی لیکن ظالموں کو مفلس کی جھونپڑی جلانی تھی اک طرف جلی کٹیا، دوسری طرف یہ دل جس کی تیز دھڑکن پر اس کی...
  5. شاہد شاہنواز

    میرے ذہن کی ہر اک سوچ پہ اس کی یاد کا پہرہ تھا

    الف عین برائے اصلاح ۔۔۔ دیگر دوست احباب بھی اپنی اپنی رائے سے نوازیں ۔۔ ہوسکتا ہے بہتری کی بہت زیادہ گنجائش ہو ۔۔۔ میرے ذہن کی ہر اک سوچ پہ اس کی یاد کا پہرہ تھا اس کا پیار آسیب تھا جس کا میرے دل پر سایہ تھا میں اپنے گھر میں بے گانہ، میں اپنوں میں غیر ہوا مجھ سے کوسوں دور کھڑا تھا جو میرا...
  6. شاہد شاہنواز

    ایطا کا عیب ۔۔۔ کیا میں درست سوچ رہا ہوں؟

    میرا خیال ہے میرے مندرجہ ذیل دونوں ہی اشعار میں ایطا کا عیب موجود ہے، مشورہ یہ درکار ہے کہ میں درست سوچ رہا ہوں یا غلط ۔۔۔ میری ایک غزل کا مطع ہے: یہ مت سمجھنا جلا رہے ہیں چراغ اپنے مثالِ گل ہم کھلا رہے ہیں چراغ اپنے جناب الف عین نے نشاندہی کی کہ مندرجہ بالا شعر میں ایطا کا عیب ہے۔۔۔ اگر...
  7. شاہد شاہنواز

    مانتا ہوں کسی کو نہ بھایا ہوں میں ۔۔۔ برائے اصلاح

    مانتا ہوں کسی کو نہ بھایا ہوں میں تیری چشمِ حسیں میں سمایا ہوں میں دو گھڑی تجھ سے مل کے چلا جاؤں گا دل کی اک بات کہنے کو آیا ہوں میں راستہ تو مرے گھر کو جانے کا تھا تیرے در تک اسے کھینچ لایا ہوں میں میں دکھی ہو گیا دیکھ کر تیرے غم تو جو ہنسنے لگا، مسکرایا ہوں میں دل بڑا ہے مگر ہاتھ خالی سے...
  8. شاہد شاہنواز

    گزر جاتی ہے جب اپنی کہانی یاد آتی ہے

    برائے اصلاح ۔۔۔ گزر جاتی ہے جب اپنی کہانی یاد آتی ہے بڑھاپا بھول جاتا ہے، جوانی یاد آتی ہے نئی دنیا کے نظارے تو آنکھوں میں نہیں جچتے سبھی کو داستاں اپنی پرانی یاد آتی ہے بھلائے بھولتے ہیں کب پرانے دور کے قصے وہی بچپن کے موسم، رت سہانی یاد آتی ہے ہمیں اکثر بتاتا ہے مچا کر شور لہروں کا سمندر...
  9. شاہد شاہنواز

    ذہن الگ ہیں، دل نہیں ملتے، اب کہنا دشوار نہیں ہے

    اس "غزل" میں بحر کون سی ہے، یہ معلوم نہیں ۔۔۔ یہ بھی نہیں جانتے کہ اس بحر کا پہلے کوئی وجود تھا بھی ۔۔۔ کہ نہیں! ذہن الگ ہیں، دل نہیں ملتے، اب کہنا دشوار نہیں ہے ہم نہیں کہتے آپ ہی کہہ دیں آپ کو ہم سے پیار نہیں ہے دل کی بات کوئی نہیں سنتا اس لیے ہم چپ چپ بیٹھے ہیں ذہن کو تنہائی نہیں بھاتی، دل...
  10. شاہد شاہنواز

    گلہ ہم سے ہے منہ موڑا ہوا ہے ۔۔۔

    کافی عرصے کے بعد ۔۔۔ کچھ لکھا ہے، لیکن سمجھ میں نہیں آرہا ، کیسا لکھا ہے۔۔۔ کہاں اصلاح کی ضرورت ہے اور کیا! مشورے اور تجزئیے کی درخواست ہے ۔۔۔ گلہ ہم سے ہے منہ موڑا ہوا ہے تعلق آپ نے توڑا ہوا ہے کہیں دنیا ہی دیوانی ہوئی ہے کہیں سر قیس کا پھوڑا ہوا ہے یہاں بھاری ہیں سب پر ہم اکیلے وہاں...
  11. شاہد شاہنواز

    جینے نہیں دیا گیا۔۔۔ برائے اصلاح

    جینے نہیں دیا گیا مرنے نہیں دیا گیا ہم کو تو کوئی کام بھی کرنے نہیں دیا گیا سوچا تھا اس کے گھر میں ہم جائیں گے تمکنت کے ساتھ اس کی گلی میں پاؤں بھی دھرنے نہیں دیا گیا مے تھی تو سامنے مگر اس کا بھی فائدہ نہ تھا بزمِ وفا میں جام کو بھرنے نہیں دیا گیا دنیا میں ہم نے سب کیا ، دنیا نے جو کہا...
  12. شاہد شاہنواز

    یو ٹیوب پر ویڈیوز کا مشغلہ

    السلام علیکم ! ہمیں آج کل نیا شوق ہوا ہے یو ٹیوب پر ویڈیوز اَپ لوڈ کرنے کا۔ ہم نے اپنا یو ٹیوب چینل کچھ عرصہ (دو سال )پہلے کھولا تھا۔ ہمیں امید تھی کہ ہماری ویڈیوز گنتی کے چند لوگوں نے دیکھی ہوں گی، لیکن جب ہم نے گزشتہ دنوں اسے کھولا تو ایک ایسی ویڈیو بھی تھی جس کے ویوز 2000 تک پہنچ چکے تھے۔...
  13. شاہد شاہنواز

    دنیا سے کوئی ہو گیا بے زار تو کیا ہے ۔۔۔ برائے اصلاح

    دنیا سے کوئی ہو گیا بے زار تو کیا ہے اک شخص اگر ہے ترا بیمار تو کیا ہے چل آج ہی مر جائیں کہ مرنا تو ہے اک دن سر پر ہے لٹکتی ہوئی تلوار تو کیا ہے دیوانے تو دیوانے ہیں بے خود ہی رہیں گے اب راہ میں ہے آپ کا دربار تو کیا ہے یہ عشق ہے کچھ آپ بتا دیجئے ان کو لوگوں کو وضاحت ہے جو درکار تو کیا ہے سچ بول...
  14. شاہد شاہنواز

    اتنی یادیں ہیں کہ ڈر جائیں گے ۔۔۔۔

    اتنی یادیں ہیں کہ ڈر جائیں گے مر جائیں گے جب کبھی ہم ترے گھر جائیں گے مر جائیں گے وہ جو کہتے ہیں سمندر ہے تری آنکھوں میں جب سمندر میں اتر جائیں گے مر جائیں گے پہلے امید تھی جینے کی جہاں والوں کو اب تو کہتے ہیں جدھر جائیں گے مر جائیں گے آپ اگر جان لیں ان عشق کے ماروں کی کتھا آپ دنیا سے گزر...
  15. شاہد شاہنواز

    بات کا جادو

    میری ایک کتاب ہے، بات کا جادو۔۔۔۔ اس میں بہت کچھ ایسا شامل ہے جو آپ خواتین و حضرات کی دلچسپی کا باعث ہوگا۔ میں روزانہ کچھ نہ کچھ اس کتاب میں سے یہاں شامل کرتا رہوں گا۔
  16. شاہد شاہنواز

    صرف سجدہ نہیں اچھا نہ قیام اچھا ہے ۔۔۔ بغرض اصلاح

    صرف سجدہ نہیں اچھا نہ قیام اچھا ہے ذکر جس میں بھی ہو تیرا وہ مقام اچھا ہے گفتگو ساری کی ساری مری بے مقصد ہے بس ترا نام ہو جس میں وہ کلام اچھا ہے مجھ کو دنیا کے بکھیڑوں سے نہیں کچھ مطلب میں ترے در کا گدا ہوں، مرا کام اچھا ہے راستہ جتنا بھی مشکل ہو، مجھے چلنا ہے اس کی منزل ہو اگر تُو، وہ تمام...
  17. شاہد شاہنواز

    فکرِ نو ۔۔۔ برائے اصلاح

    میں نے فیس بک پر "فکرِ نو" کے عنوان سے ایک پیج بنایا تھا، جس میں بہت سی شاعری شامل کی گئی تھی۔ آج غور کرتا ہوں تو اس میں سے کچھ شاعری کام کی ہے، کچھ بالکل بے کار اور کچھ قابل اصلاح بھی ہے۔ میں اس لڑی میں وقتا فوقتا اپنی شاعری پوسٹ کرتا رہوں گا اور اس پر آپ سے رائے اور اگر ممکن ہو تو اصلاح لیا...
  18. شاہد شاہنواز

    استغفار کا تلفظ

    امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کے سات دنوں کے وظائف ہیں۔ بدھ کے دن استغفار (مکمل) ایک ہزار بار پڑھنا ہوتا ہے۔ استغفار (مکمل) میں نے ڈھونڈا تو مجھے ملا: استغفر اللہ العظیم و اتوب الیہ۔ اس کا تلفظ کیا ہوگا؟
  19. شاہد شاہنواز

    زیروکس 6204 وائڈ فارمیٹ کا مسئلہ

    ہم لوگ زیروکس 6204 وائڈ فارمیٹ پرنٹر استعمال کرتے ہیں۔ یہ اے فور سے لے کر اے زیرو تک پرنٹ نکال دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک مسئلہ ہے۔ اے ون سے چھوٹا پیج اس میں نکلتا ہی نہیں۔ اے ون سے مراد تقریبا چوبیس انچ بائی چھتیس انچ کا پیپر ہے۔ آپ اے فور کا پرنٹ بھی بھیجیں گے تو اے ون ہی آئے گا۔ اس سے ہمارے...
  20. شاہد شاہنواز

    B

    بات گھر میں نہیں رہی گھر کی ہم اڑاتے رہیں گے بے پر کی
Top