نتائج تلاش

  1. محمد طلحہ گوہر چشتی

    ﴿کر گیا صد پارہ جو پل میں دلِ نخچیر ہے﴾

    رمل مثمن محذوف فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن کر گیا صد پارہ جو پل میں دلِ نخچیر ہے صید گاہِ عشق سے بھٹکا کسی کا تیر ہے ہو گیا پیوست پیکاں تیرِ حسنِ یار کا یہ مرا ہے خواب یا آئینہِ تعبیر ہے قابلِ تحسین کب تھی داستاں مے خوار کی کچھ تو ساقی کا کرم، کچھ شوخیِ تحریر ہے بعد مدت کے ہے چھیڑا نغمہِ...
  2. محمد طلحہ گوہر چشتی

    بدل دو زندگی۔۔۔۔ مصنف محمد طلحہ گوہرؔچشتی۔۔۔۔ کتاب کا مطالعہ ضرور فرمائیے

    الحمد اللہ بفضلِ خدا میری پہلی تصنیف ۝ بدل دو زندگی۝ کی انٹرنیٹ پر اشاعت ہو چکی ہے۔ مندرجہ ذیل رابطوں پر اس کتاب کو پڑھا اور ڈاونلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ بزم اردو لائبریری بدل دو، زندگی ۔۔۔ محمد طلحہ گوہرؔ - بزم اردو لائبریری مفت کتب پر مفت اردو کتابیں: بدل دو، زندگی ۔۔۔ محمد طلحہ گوہرؔ
  3. محمد طلحہ گوہر چشتی

    نبی ﷺکا جو نہ ہو پائے ہمارا، ہو نہیں سکتا۔۔ اصلاح طلب کلام

    کلامِ پاک میں اللہ نے بس یہ ہی بتلایا نبی ﷺکا جو نہ ہو پائے ہمارا، ہو نہیں سکتا غلامِ مصطفٰی ہو اور جہنم میں چلا جائے خدائے مصطفٰی کو یہ گوارا، ہو نہیں سکتا نزع کا وقت ہو اور سامنے تیرے مدینہ ہو نصیب اس سے گہر اچھا تمہارا، ہو نہیں سکتا جہاں ملتا ہے بے مانگے ، دَرِ قاسِم فقط لوگو بَجُز اس...
  4. محمد طلحہ گوہر چشتی

    آنسوکوئی آنکھ سے چھلکا ہے کیا، تم کہو ۔۔۔۔ اصلاح طلب

    آنسوکوئی آنکھ سے چَھلکا ہے کیا، تم کہو پھول کوئی شاخ سے بچھڑا ہے کیا ، تم کہو جھوٹ نے دنیا کو یوں قید میں ہے کر لیا کوئی منظر اِس جگہ سچا ہے کیا ، تم کہو مسئلے دنیا کے جتنے تھے، وہ سبھی حل ہوئے موت کا بھی مسئلہ سلجھا ہے کیا ، تم کہو دل میں نفرت اور زباں پر ترانےعشق کے اُس نے فن کچھ ایسا بھی...
  5. محمد طلحہ گوہر چشتی

    اِصلاح درکار ہے

    ‏فاعلاتن مفاعلن فعلن گر میں ان سے ملا نہیں ہوتا عشق کا سانحہ نہیں ہوتا حادثے تو بہت ہوئے لیکن جانے کیوں تو مرا نہیں ہوتا بد گماں مجھ سے کر گیا کوئی ورنہ وہ تو خفا نہیں ہوتا سوز ہم کو ملے مگر دائم گاہے گاہے بُکا نہیں ہوتا چاہتیں ہیں کہ جو بدلتی ہیں عشق تو بارہا نہیں ہوتا ان کے دربار کا جو...
  6. محمد طلحہ گوہر چشتی

    علم الحیوانیات کا مطالعہ ۔۔ زوالوجی (تیسری قسط) لمارک کے نظریات

    دوسری قسط آج ہم بات کریں جین بیپٹسٹ ڈی لمارک کے بارے میں۔ لمارک کا یہ نظریہ تھا کہ آج ہم جانوروں کو جس شکل و صورت ميں موجود پاتے ہیں یہ با لکل اسی طرح کا وجودِ اصلی لئے پیدا ہوتے ہیں۔ دراصل وہ ایک ایسے نظریے کی پیروی کر رہا تھا کہ جس میں ایک جانور کے ایک لمبے عرصے میں نئی نسل میں تبدیل ہونے کی...
  7. محمد طلحہ گوہر چشتی

    علم الحیوانیات کا مطالعہ ۔۔ زوالوجی (دوسری قسط)

    پہلی قسط پچھلے دھاگے میں ہم نے دو طرح کے رویوں کے بارے میں جانا تھا آج ہم جانیں گے کہ ان رویوں کا کس کس نے کب کب مشاہدہ کیا تھا اور اس مشاہدے سے اس نے کیا نتیجہ نکالا تھا۔ تاریخی لحاظ سے جانووروں کے رویوں کا تذکرہ ہمیں مغربی فلسفیانہ روایات میں ملتا...
  8. محمد طلحہ گوہر چشتی

    کیوں لگے ہے مجھ کو اکثر یہ جہاں دیکھا ہُوا

    غزل کیوں لگے ہے مجھ کو اکثر یہ جہاں دیکھا ہُوا چاند، سورج، کہکشائیں، آسماں دیکھا ہُوا دیکھا ہے جب سے تمہیں، لگتا ہے کچھ دیکھا نہیں زُعم تھا مجھ کو کہ ہے سارا، جہاں دیکھا ہُوا تم مجھے حیران بھی کر سکتے ہو سوچا نہ تھا ایسا چہرہ آنکھ نے تھا ہی کہاں دیکھا ہُوا دیکھ رکھے دوستی کے نام پر دھوکے بہت...
  9. محمد طلحہ گوہر چشتی

    علم الحیوانیات کا مطالعہ ۔۔ زوالوجی (پہلی قسط)

    علم الحیوانات میں سب سے پہلے ہم گفتگو کریں گے حیوانی رویوں اور ان پر کی جانے والی تحقیق پر۔ تمہید: ہم جانداروں کو زندگی میں بہت سے کام کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جیسا کہ وہ کھودتے ہیں، بھاگتے ہیں، پھلانگتے ہیں اور پرندے اور حشرات تو اڑتے بھی ہیں۔ اسی طرح جانور اپنے ہم...
  10. محمد طلحہ گوہر چشتی

    علم الحیوانیات کا مطالعہ ۔۔ زوالوجی

    اس لڑی کا آغاز کرنے کا مقصد علم الحیوانیات کو انتہائی آسان اور سہل طریقے سے اردو زبان میں بیان کرنا ہے۔ جب ہم سائنس کی بات کرتے ہیں تو اس میں حیوانیات کا ایک بہت بڑا کردار ہے۔ اور پاکستانیوں کو اردو زبان میں حیاتیات کے حوالے سےکسی بھی جگہ سے مکمل رہنمائی نہیں ملتی۔ اردو محفل کو یہ شرف حاصل ہے کہ...
  11. محمد طلحہ گوہر چشتی

    برائے اصلاح

    برگ و بر ہیں دیکھ رکھے، گل ستاں دیکھا ہوا چاند، سورج، کہکشائیں، آسماں دیکھا ہوا دیکھا ہے جب سے تمہیں، ہوش و خرد سب کھو گیا زُعم تھا مجھ کو کہ ہے سارا، جہاں دیکھا ہوا تم مجھے حیران بھی کر سکتے ہو سوچا نہ تھا آنکھ نے چہرہ حسیں تھا ہی کہاں دیکھا ہوا میں نے دیکھی دوستی کے نام پر دھوکا دھڑی عاشقی کے...
Top