نتائج تلاش

  1. قمرآسی

    عشق سرکار ﷺ کا ہی کافی ہے

    نذرانہء عقیدت بحضور سرورعالم ﷺ عشق سرکار ﷺ کا ہی کافی ہے دل میں یہ اک دیا ہی کافی ہے اور دعائوں کی ہم کو کیا حاجت لب پہ صلِ علیٰ ہی کافی ہے دونوں عالم کے بخشوانے کو حق ہے بس مصطفی ﷺ ہی کافی ہے کیوں نہ ذکرِ نبی ﷺ کروں ہر دم مجھ پہ ان ﷺ کی عطا ہی کافی ہے کیسے جائوں میں جانبِ طیبہ بہر عصیاں...
  2. قمرآسی

    آج کی طرحی غزل

    وہ کہدے جو بھی ہے یارو اسے گلہ مجھ سے کیوں بار بار ہے وہ شخص روٹھتا مجھ سے بچھڑتے وقت کیا عہد مسکرائوں گا پر اس کے بعد ہنسا ہی نہیں گیا مجھ سے ملا تو ایسے کہ جیسے وہ جانتا ہی نہ ہو یہ آرزو تھی مری حال پوچھتا مجھ سے کہاں گیا ترا ساتھی ، وہ تیرا محرم دل سوال پوچھتا اکثر ہے راستہ مجھ سے اس ایک...
  3. قمرآسی

    ہے دعا تجھ سے میرے رب ہر شب

    ہے دعا تجھ سے میرے رب ہر شب علم و عرفاں کی دے طلب ہر شب صبح میری ہو نام سے تیرے ذکر تیرا ہو وردِ لب ہر شب کھول مجھ پر رموز آگاہی منکشف کر حجاب سب ہر شب اذن ایسا مجھے عطا کر دے حاضری دوں میں باادب ہر شب لذت و کیف ہو عبادت میں ہو عطا یوں قیام شب ہر شب قلبِ آسیؔ سنوار سے مولا چین پائے یہ مضطرب...
  4. قمرآسی

    میرے ہمدم نے مرے ساتھ عداوت کر دی (طرحی غزل)

    میرے ہمدم نے مرے ساتھ عداوت کر دی طشت از بام مرے دل کی حکایت کردی چھو کے اس نے مرے ہاتھوں کو جِلا دی مجھ کو اس طرح اس نے مری ٹھیک طبیعت کردی وہ مرے ساتھ رہا آخرِ شب تک لیکن آنکھ کھلتے ہی جدائی میری قسمت کردی یوں تو کہنے کو کہا ہم نے بھلا دو ہمکو دل مگر اس پہ وہ دھڑکا کہ قیامت کردی میں یہ...
  5. قمرآسی

    وہ چہرہ جب تلک دیکھا نہیں تھا

    ابھی ابھی ایک فی البدیہہ طرحی غزل ہوئی وہ چہرہ جب تلک دیکھا نہیں تھا ابھی جیسا ہوں میں ویسا نہیں تھا متاع یاد تھی جب پاس میرے اکیلا تھا مگر تنہا نہیں تھا سزا پائی ہے ناکردہ گنہ کی جو کاٹا ہے وہی بویا نہیں تھا رہا وہ منقسم گھر میں و مجھ میں وہ میرا آدھا تھا ، آدھا نہیں تھا یقیناً چوٹ گہری...
  6. قمرآسی

    خیال و خواب میں جو آ ر ہے ہو

    خیال و خواب میں جو آ ر ہے ہو کہو کس واسطے تڑپا رہے ہو سمجھنا چاہتا ہوں تم کو جتنا "تم اتنا راز ہوتے جا رہے ہو" ہمارے بعد ہے اب کس سے الفت کہو کس پر کرم فرما رہے ہو بتاؤ کیا سبب ہے بے رخی کا ہمارے آتے ہی تم جا رہے ہو گلابوں کو جلن سی ہو رہی ہے تبسم تم جو یوں فرما رہے ہو لب لعلیں...
  7. قمرآسی

    خدا کے رحم کے ہر دم حصار میں رہنا

    خدا کے رحم کے ہر دم حصار میں رہنا یہی ہے آرزو ان ﷺ کے دیار میں رہنا سرور ملتا ہے مجھکو خیال طیبہ سے مجھے پسند ہے ایسے خمار میں رہنا نہیں اوقات ہماری گلابِ طیبہ کی ہمیں نصیب ہو اس کے غبار میں رہنا لگائے بیٹھا ہوں میں آس کوئے جاناں کی بہت کٹھن ہے مگر انتظار میں رہنا سگان کوئے محمدﷺ میں گر گنے...
  8. قمرآسی

    محبت چھوڑ دے، محنت کیا کر

    کہا اس نے مجھے یہ مسکرا کر محبت چھوڑ دے، محنت کیا کر کرے نہ تذکرہ کوئی وفا کا "نکل جائے گا وہ دامن بچا کر" وہ جب تک دور تھا ، تھا پاس میرے ہوا ہے دور میرے پاس آ کر فقط آزردگی،تنہائی،وحشت بتاؤ کیا ملا ہے دل لگا کر ہزاروں پھول کھل اٹھے چمن میں چمن سے گذرا ہے وہ کھلکھلا کر مجھے سوتے ہوئے کیوں...
  9. قمرآسی

    کوئی سراغ کوئی راستہ نکل آئے

    کوئی سراغ کوئی راستہ نکل آئے مرے ہی ساتھ مرا واسطہ نکل آئے فقط میں اس لیے تکتا ہوں نازنیوں کو عجب کیا ان میں کوئی آپ سا نکل آئے ہمارے قتل میں شامل حبیب ہیں اپنے سمجھتے کیا تھے انہیں ہم وہ کیا نکل آئے یہ سوچ کر تری محفل میں آن بیٹھا ہوں ذرا سی اُن سے سلام و دعا نکل آئے قصور اس...
  10. قمرآسی

    نہ آستین میں کچھ ہے ، نہ منہ پہ تالا ہے (طرحی فی البدیہہ غزل)

    نہ آستین میں کچھ ہے ، نہ منہ پہ تالا ہے تبھی تو بزم سے اس نے ہمیں نکالا ہے ترے وصال کی اب کوئی آرزو نہ رہی ترے فراق کو سینے لگا کے پالا ہے ضیاء ملے گی زمانے کو اپنی باتوں سے "ہمارے بعد اندھیرا نہیں اجالا ہے" تو کیا ہوا جو مجھے راس آگئی فرقت ذرا سی بات ہے ، کتنا اُسے اچھالا ہے سُنائی ساری...
  11. قمرآسی

    یہ کب کہا کہ نہ تیور تُو اس غزال کے دیکھ

    یہ کب کہا کہ نہ تیور تُو اس غزال کے دیکھ نظر لگا کے نہ تک یوں ذرا سنبھال کے دیکھ تجھے یہ سارا زمانہ دِکھے گا خود جیسا تعصبات کی عینک ذرا نکال کے دیکھ ترا یوں دیکھنا کرتا ہے بے قرار مجھے ضرور دیکھ تُو مجھ کو پہ دیکھ بھال کے دیکھ نہیں ہیں تیرے مقدر میں وصل کے لمحے بھلے ہی خواب تُو ہر رات...
  12. قمرآسی

    دہر پر نور ہے ، ظلمات نے منہ موڑ لیا

    دہر پر نور ہے ، ظلمات نے منہ موڑ لیا آپ کے آنے سے حالات نے منہ موڑ لیا صلی اللہ علیہ وسلم مل رہی ہے مجھے ہر گام مسرت دائم ان سے الفت ہوئی صدمات نے منہ موڑ لیا صلی اللہ علیہ وسلم سنتے ہی آیہ ء فرقان وہ لائے ایماں یوں ابوالحفص کے جذبات نے منہ موڑ لیا صلی اللہ علیہ وسلم ذکرِ احمد سے ہوئی دور...
  13. قمرآسی

    تعارف محمدقمرشہزادآسی

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ نام : محمد قمر شہزاد ولدیت:نور محمد تخلص:قمر،آسی تاریخ پیدائش:23جون 1987 مستقل رہائش:کراچی(پاکستان) مادری زبان:پنجابی آبائی گاؤں:کالووال(ضلع چنیوٹ) موجودہ رہائش:جلال پور بھٹیاں(ضلع حافظ آباد) مشاغل:شاعری اوڑھنا بچھونا ہے مزید کوئی ساتھی کچھ پوچھنا چاہے تو بلا...
  14. قمرآسی

    چھپ کے کوئی جیسے گھر کو جاتا ہے

    چھپ کے کوئی جیسے گھر کو جاتا ہے چندا ایسے اس کے گھر کو جاتا ہے یہ جو ٹوٹا پھوٹا سا اک رستہ ہے خوش قسمت ہے ,تیرے گھر کو جاتا ہے گھر جانا ہے لیکن مجھ کو یاد نہیں کون سا رستہ میرے گھر کو جاتا ہے میں بھی اسکو چھوڑ آیا ہوں رستے میں وہ بھی ہنستے ہنستے گھر کو جاتا ہے مزدوری نہ پائے جس دن اک مزدور...
  15. قمرآسی

    رخسار و لب کا رنگ کہ زلفوں کے خم ہوئے

    رخسار و لب کا رنگ کہ زلفوں کے خم ہوئے کیا کیا عدوئے جان کے ہم پر ستم ہوئے اک بار پھر سے آکے رلا جائیے ہمیں مدت ہوئی ہماری ان آنکھوں کو نم ہوئے خود کو سپرد کر دیا اس کے شب وصال مت پوچھ اس کے بعد جو ہم پر کرم ہوئے لوٹا گیا جنہیں وہی مجرم چنے گئے رہزن تھے جسقدر وہ سبھی محترم ہوئے قدرت بدل رہی...
  16. قمرآسی

    ٹوٹ جاؤں گا

    تجھ کو چاہوں گا ، ٹوٹ جاؤں گا یہ بتاؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا ساز سارے ہی دل شکستہ ہیں جو بھی گاؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا خوف کیسا یہ دل میں بیٹھا ہے مسکراؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا یار کہتا ہے آزما مجھ کو آزماؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا یاد تُو ہے سو میں سلامت ہوں بھول جاؤں گا ، ٹوٹ جاؤں گا اسکے جانے سے میں ہوا...
  17. قمرآسی

    نجوم اچھے نہیں لگتے قمر اچھا نہیں لگتا

    نجوم اچھے نہیں لگتے قمر اچھا نہیں لگتا تمہارے بعد جیون کا سفر اچھا نہیں لگتا بلایا ہے کسی نے پیار سے سو آگیا ہوں میں "نگاہیں پھیر لو تم کو اگر اچھا نہیں لگتا" اسے معلوم ہونا چاہیے کہ میں اسی کا ہوں کہ میرے حال سے وہ بے خبر اچھا نہیں لگتا چلے جاؤ بھروسہ کر کے تم اپنی محبت پر جنوں کی راہ میں ہو...
Top