سلام اسے کہ اگر بادشا کہیں اس کو
(مرزا غالب رحمتہ اللہ علیہ)
سلام اسے کہ اگر بادشا کہیں اس کو
تو پھر کہیں کہ کچھ اس سے سوا کہیں اس کو
نہ بادشاہ نہ سلطاں یہ کیا ستایش ہے
کہو کہ خامس آل عبا کہیں اس کو
خدا کی راہ میں شاہی و خسروی کیسی
کہو کہ رہبر راہ خدا کہیں اس کو
خدا کا بندہ خداوندگار بندوں...
سلام
(جبار واصف)
حسین سچا حسین اعلیٰ حسین اشرف حسین برتر
یزید جھوٹا یزید اسفل یزید ارذل یزید کمتر
حسین مسلم حسین مومن حسین عالم حسین عادل
یزید مرتد یزید ملحد یزید جاہل یزید قاتل
حسین صادق حسین ابیض حسین مصلح حسین صابر
یزید کاذب یزید اسود یزید مفسد یزید جابر
حسین مثبت حسین کامل حسین داخل حسین...
سلام
( جبار واصف)
مرے حسین سے جو بد گمان ہو جائے
مری دعا ہے کہ وہ بے نشان ہو جائے
کروں گا پھر علی اکبر پہ گفتگو تجھ سے
خدا کرے ترا بیٹا جوان ہو جائے
منافقوں کی تسلی بہت ضروری ہے
غدیر خم کا ذرا پھر بیان ہو جائے
علی کے روپ میں ہوتا ہے یا علی پیدا
کوئی مکان اگر لا مکان ہو جائے
خدا سلاتا ہے...
غزل
(اقبال اسلم)
لڑتا ہوں بھنور سے ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں
ساگر میں سما جاؤں وہ قطرہ تو نہیں ہوں
میں اپنی طرح ہوں ترے جیسا تو نہیں ہوں
بازار میں بکتا ہوا سودا تو نہیں ہوں
عکاس ہے آئینہ ابھی میری انا کا
ٹوٹا ہوں مگر ٹوٹ کے بکھرا تو نہیں ہوں
پھر سے اسی میدان میں آؤں گا پلٹ کر
کچھ پیچھے سرک آیا...
غزل
(اقبال اسلم)
سانس چلتی ہے جان باقی ہے
عشق کا امتحان باقی ہے
پر شکستہ نہ جانئے صاحب
حوصلوں کی اڑان باقی ہے
آخری تیر بھی ہے ترکش میں
ہاتھ میں بھی کمان باقی ہے
پاؤں کے نیچے ہے زمیں اب تک
سر پہ بھی آسمان باقی ہے
آندھیاں ہو گئی ہیں پھر ناکام
بستیوں میں مکان باقی ہے
غزل
(جون ایلیا رحمتہ اللہ علیہ)
آخری بار آہ کر لی ہے
میں نے خود سے نباہ کر لی ہے
اپنے سر اک بلا تو لینی تھی
میں نے وہ زلف اپنے سر لی ہے
دن بھلا کس طرح گزارو گے
وصل کی شب بھی اب گزر لی ہے
جاں نثاروں پہ وار کیا کرنا
میں نے بس ہاتھ میں سپر لی ہے
جو بھی مانگو ادھار دوں گا میں
اس گلی میں دکان کر...
غزل
(ابھنندن پانڈے)
چلو فرار خودی کا کوئی صلہ تو ملا
ہمیں ملے نہیں اس کو ہمیں خدا تو ملا
نشاط قریۂ جاں سے جدا ہوئی خوشبو
سفر کچھ ایسا ہے اب کے کوئی ملا تو ملا
ہمارے بعد روایت چلی محبت کی
نظام عالم ہستی کو فلسفہ تو ملا
جو چھوڑ آئے تھے تسکین دل کے واسطے ہم
تمہیں اے جان تمنا وہ نقش پا تو ملا...
غزل
(والی آسی - لکھنؤ)
جن کی یادیں ہیں ابھی دل میں نشانی کی طرح
وہ ہمیں بھول گئے ایک کہانی کی طرح
دوستو ڈھونڈ کے ہم سا کوئی پیاسا لاؤ
ہم تو آنسو بھی جو پیتے ہیں تو پانی کی طرح
غم کو سینے میں چھپائے ہوئے رکھنا یارو
غم مہکتے ہیں بہت رات کی رانی کی طرح
تم ہمارے تھے تمہیں یاد نہیں ہے شاید...
غزل
(عبدالرفیق - علیگڑھ)
مانگی ہے جان آپ نے ایمان لیجئے
اب تو خدا کے واسطے پہچان لیجئے
دار و رسن کا کس لئے احسان لیجئے
لطف و کرم سے آپ مری جان لیجئے
مایوسیوں سے فرحت ارمان لیجئے
مجبوریوں سے صورت امکان لیجئے
مجھ کو نجات دیجئے میری تڑپ سے آپ
لیکن تڑپ حیات ہے یہ جان لیجئے
آواز ہے جرس کی...
علی مولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ
زباں کے ساتھ دل بولا علی مولیٰ علی مولیٰ
علی اعلیٰ ہے اولیٰ ہے علی کا بول بالا ہے
جو بالا ہے وہ یہ بولا علی مولیٰ علی مولیٰ
علی طاہر ہیں مظہر ہیں مقدم ہیں مؤخر ہیں
علی اولی علی اولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ
علی نفس پیمبر ہیں علی بہتر ہیں برتر ہیں
ہر...
تاجدار کل ولی مولا علیؑ مولا علیؑ
حیدر و صفدر وصی مولا علیؑ مولا علیؑ
پیشوا و مرشد و مولا و زندہ تم تمام
قوت پیغمبری مولا علیؑ مولا علیؑ
دلبر بنت رسالت پدر شاہ کربلا
یکتا شان برتری مولا علیؑ مولا علیؑ
قوت دست رسالت باب شہر علم تو
واللہ ایں قول نبی مولا علیؑ مولا علیؑ
نقش پائے تو مری...
بشر سے ثنا کیا ہو حضرت ِعلی کی
شاہ اکبر داناپوری
بشر سے ثنا کیا ہو حضرت علی کی
خدا جانتا ہے حقیقت علی کی
طریقت میں ہے فرض الفت علی کی
ہے ایمان عارف محبت علی کی
بلا کر شب وصل حضرت کو حق نے
دکھا دی سر عرش صورت علی کی
جسے سراسر کہتے ہیں صوفی
وہ ہے ابتدائے حقیقت علی کی
ابھی لے اڑیں سب...
محبوبِ دوستانِ محمد علی علی
(شیخ ابو سعید صفوی)
محبوب دوستان محمد علی علی
مطلوب عاشقان محمد علی علی
کون و مکاں ز نور رخت گشت منور
اے شمع شبستان محمدؐ علی علی
اے باب و در علم نبوت ابو تراب
سر چشمہ فیضان محمد علی علی
فرمود مصطفیٰؐ بہ مقام غدیر خم
مولائے غلامان محمد علی علی
آں ساقیٔ کوثر کہ...
غزل
(علی جواد زیدی - لکھنؤ ، انڈیا)
آنکھوں میں اشک بھر کے مجھ سے نظر ملا کے
نیچی نگاہ اٹھی فتنے نئے جگا کے
میں راگ چھیڑتا ہوں ایمائے حسن پا کے
دیکھو تو میری جانب اک بار مسکرا کے
دنیائے مصلحت کے یہ بند کیا تھمیں گے
بڑھ جائے گا زمانہ طوفاں نئے اٹھا کے
جب چھیڑتی ہیں ان کو گمنام آرزوئیں
وہ...
غزل
(آنند سروپ انجم )
میں ڈر رہا ہوں ہر اک امتحان سے پہلے
مرے پروں کو ہوا کیا اڑان سے پہلے
مرے نصیب میں رستوں کی دھول لکھی تھی
نہ مل سکی مجھے منزل تکان سے پہلے
یہ کون شخص تھا چالاک کس قدر نکلا
کہ بات چھیڑ گیا درمیان سے پہلے
میں اس کے درد کا درماں تو جانتا تھا مگر
وہ کچھ تو بولتا اپنی...
غزل
(آلوک شریواستو)
روز خوابوں میں آ کے چل دوں گا
تیری نیندوں میں یوں خلل دوں گا
میں نئی شام کی علامت ہوں
خاک سورج کے منہ پہ مل دوں گا
اب نیا پیرہن ضروری ہے
یہ بدن شام تک بدل دوں گا
اپنا احساس چھوڑ جاؤں گا
تیری تنہائی لے کے چل دوں گا
تم مجھے روز چٹھیاں لکھنا
میں تمہیں روز اک غزل دوں گا
غزل
( آلوک شریواستو)
تمہارے پاس آتے ہیں تو سانسیں بھیگ جاتی ہیں
محبت اتنی ملتی ہے کہ آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
تبسم عطر جیسا ہے ہنسی برسات جیسی ہے
وہ جب بھی بات کرتی ہے تو باتیں بھیگ جاتی ہیں
تمہاری یاد سے دل میں اجالا ہونے لگتا ہے
تمہیں جب گنگناتا ہوں تو راتیں بھیگ جاتی ہیں
زمیں کی گود...
غزل
(فرزانہ اعجاز)
مرقّع ء رنج و الم زندگی ہے
مری زندگی ، اب یہی زندگی ہے
خوشی میں بھی دل ساتھ دیتا نہیں اب
ہنسی میں ملی آنسو وءں کی نمی ہے
نہ پوچھا کبھی تم نے احوال میرا
مجھے زعم تھا کہ بڑی دوستی ہے
گئ رات جیسے اندھیری گلی تھی
سویرے کا مطلب نئ روشنی ہے
ثبوت وفا مانگتے ہیں ہم ہی سے...
غزل
(جلیلؔ مانک پوری)
اپنے رہنے کا ٹھکانا اور ہے
یہ قفس یہ آشیانا اور ہے
موت کا آنا بھی دیکھا بارہا
پر کسی پر دل کا آنا اور ہے
ناز اٹھانے کو اٹھاتے ہیں سبھی
اپنے دل کا ناز اٹھانا اور ہے
درد دل سن کر تمہیں نیند آ چکی
بندہ پرور یہ فسانا اور ہے
رات بھر میں شمع محفل جل بجھی
عاشقوں کا...