یہاں مغرب میں اجتماعی تجربے (Social Experiment) بہت مشہور ہیں جنکے ذریعہ کسی بھی قوم کے عام اخلاقی مزاج کا پتا لگانا مقصود ہوتا ہے۔ اس سلسلہ میں پچھلی سردیاں ایک نارویجن این جی او، جو کہ ملک شام میں خانہ جنگی کے باعث پیدا ہونے والے مہاجرین کیلئے چندہ اکٹھی کر رہی تھی، نے ایک اجتماعی تجربے کا...