نتائج تلاش

  1. یاز

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ضرور جنابہ کو غلط فہمی ہوئی ہے؟ الہلال بھائی تو ابھی ابھی ایک اور لڑی میں تو "ہم جیسے کنواروں" کہتے پائے گئے ہیں۔
  2. یاز

    جہاں بجتی ہے شہنائی

    معاشرہ کوئی بھی ہو، اس میں مرد و زن کی حالتِ زار کے تقابلی جائزے یا ان کے ممکنہ ذمہ داروں کے ضمن میں طویل مباحثہ جات ہو سکتے ہیں۔ دونوں اطراف کے کچھ نکات ضرور قابلِ غور ہوں گے۔ تاہم میں صرف ہمارے معاشرے کے تناظر میں مختصر سی بات کرنا چاہوں گا۔ ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی بدبختی ہماری منافقت ہے۔ یہ...
  3. یاز

    جو ہم پہ گزری

    بہت ہی کمال کی رُوداد لکھی ہے راحیل بھائی۔ مزہ آ گیا ایسا شاندار اندازِ بیاں پڑھ کر۔
  4. یاز

    کنال، مرلہ، ایکڑ، مربع

    میرے خیال میں ایسا صرف بولنے کی حد تک ہے۔ جیسے فلاں گھر دو سو گز کا ہے، فلاں جگہ سات سو فٹ ہے۔ اس سے مراد ہمیشہ مربع گز یا مربع فٹ ہی ہوتی ہے۔
  5. یاز

    کنال، مرلہ، ایکڑ، مربع

    برسبیلِ تذکرہ کچھ بات ہمارے دیسی پیمانہ جات کی ہو جائے، صرف زمین ناپنے کے تناظر میں: کرُو ۔ دیسی نظام سے زمین ناپنے کی بنیادی اکائی "کرُو" یا "کرُوں" ہے۔ اردو میں اس کو "کُرم" یا "کرُم" کہتے ہیں۔ ایک کرو برابر ہوتا ہے دو قدم کے۔ جدید حساب کتاب میں ایک کرم ساڑھے پانچ فٹ سے کچھ کم (65 یا ساڑھے 65...
  6. یاز

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    زباندانی کی رُو سے ڈکشنری لغت یعنی ذخیرۂ الفاظ سے متعلق ہے جبکہ گرامر زبان کے قواعد و قوانین سے متعلق ہے۔
  7. یاز

    کیفی اعظمی کی منتخب شاعری

    جیل کے در پر اک مجسمِ جرأت و غیرت سراپا انقلاب کھا رہا تھا جیل کے در پر ہزاروں پیچ و تاب آنکھ میں خونِ بغاوت قلب میں حبِ وطن آگ تیکھی چتونوں میں انکھڑیوں میں بانکپن تپتی سانسوں میں شرر پارے جھکولے آندھیاں تلملاتی تیوریوں میں تھرتھراتی بجلیاں خود سراپا اپنے ہر محکم ارادے کا ثبوت ہند کی...
  8. یاز

    کیفی اعظمی کی منتخب شاعری

    نذرانہ تم پریشان نہ ہو، بابِ کرم وا نہ کرو اور کچھ دیر پکاروں گا چلا جاؤں گا اسی کوچے میں جہاں چاند اگا کرتے ہیں شبِ تاریک گزاروں گا چلا جاؤں گا راستہ بھول گیا، یا یہی منزل ہے مری کوئی لایا ہے کہ خود آیا ہوں معلوم نہیں کہتے ہیں حسن کی نظریں بھی حسیں ہوتی ہیں میں بھی کچھ لایا ہوں، کیا لایا ہوں...
  9. یاز

    کیفی اعظمی کی منتخب شاعری

    درج ذیل اشعار کیفی اعظمی نے لکھنؤ میں محرم کے موقع پر فرقہ وارانہ فسادات کے تناظر میں کہے تھے عزا میں بہتے تھے آنسو یہاں،لہو تو نہیں یہ کوئی اور جگہ ہو گی، لکھنؤ تو نہیں یہاں تو چلتی ہیں چھریاں زبان سے پہلے یہ میر انیس کی، آتش کی گفتگو تو نہیں تم اس کا رکھ لو کوئی اور نام موزوں سا کیا ہے...
  10. یاز

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    دو چار باتیں گرامر سے ہٹ کر بھی ہو جائیں تو مضائقہ نہیں ہے۔
  11. یاز

    مبارکباد نایاب بھائی کو بارہ ہزار مراسلے مبارک ہوں

    بہت مبارک ہو نایاب بھائی سنگِ میل کی عبوری پہ۔
  12. یاز

    بہزاد لکھنوی تم یاد مجھے آجاتے ہو - بہزاد لکھنوی

    بہت خوب جناب۔ بہزاد لکھنوی کی کیا بات ہے۔
  13. یاز

    "اٹھنی"

    مندرجہ ذیل میں سے تین منتخب سوالات کے جوابات دیں۔ (نوٹ: سوال نمبر 1 لازمی ہے)۔ 1 ۔ اٹھنی کا کیا مذکور؟ 2 ۔ پھر کیا ہوا؟ 3 ۔ کیا یہ سلسلہ قسط وار ہے اور اگلی اقساط آنی ہیں کیا؟ 4 ۔ ابے نے بے بے نوں کیوں ماریا تے دو بار طلاق کیوں کہیا؟
  14. یاز

    تاسف فاروق احمد بھٹی کے والد صاحب وفات پا گئے۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ فاروق بھائی کے والد صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ آمین
  15. یاز

    جہاں بجتی ہے شہنائی

    وہ تو مکان ہو گا۔ سوال تو "گھر" کی بابت ہے۔
  16. یاز

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

    کچھ دن پہلے ہی نصیرالدین شاہ، ارشد وارثی، مادھوری ڈکشٹ اور ہما قریشی وغیرہ کی کاسٹ پہ مشتمل فلم "ڈیڑھ عشقیہ" دیکھی۔ کافی بہتر فلم لگی۔ میرا خیال ہے کہ یو پی، لکھنؤ وغیرہ کی سیٹنگ میں فلم بنائی گئی ہے۔
  17. یاز

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ثقہ احباب نے کہہ دیا کہ ٹھیک کیا ہے تو پھر ٹھیک ہی کیا ہو گا۔
  18. یاز

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    میں تو بس یہی کہوں گا کہ ایسی بھی کیا خفگی بھائی سے۔
  19. یاز

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    کرکٹ بائے چانس ہے۔ سنا تو کچھ ایسا ہی تھا،لیکن نجانے ہم ہر دفعہ بائے چانس ہار کیوں جاتے ہیں؟
  20. یاز

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    فوری طور پہ آیان کی بنگلہ دیش روانگی کا بندوبست کریں، تا کہ باقی میچز جیتنے کی تو امید پیدا ہو سکے۔
Top