عرض یہ ہے جی کہ
پرامید ہونا اچھی بلکہ بہت اچھی چیز ہے۔
لیکن کیا کریں کہ ابھی تک کی زندگی میں سیکھا یہی ہے کہ پرائز بانڈ خریدے بغیر پرائز بانڈ نکلنے کی امید رکھنا عبث ہے۔
نہیں۔
یعنی اگر جیت گئے تو سمجھیں جیسے کیریئر کو تھوڑا سا ایزی لوڈ مل گیا۔
رسواکن ہار ہوئی تو شانِ بے نیازی سے استعفیٰ کی یوں پیشکش گویا احسان کر رہے ہوں۔
میری جانب سے بھی ایسٹر اور ہولی کی مبارک باد۔
کتنی دلچسپ بات ہے کہ مختلف مذاہب، ثقافتوں اور خطوں میں آمدِ بہار کی مناسبت سے تہوار منائے جاتے ہیں۔ جیسے
ہولی
بیساکھی
جشنِ نوروز
ایسٹر
مزید بھی کافی ہوں گے جن کا مجھے علم نہیں۔
میرا خیال ہے کہ ون ڈے ورلڈکپ کی بات کر رہے ہیں آپ۔ گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے ہار کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ یہ اسی میچ کی کہانی ہے۔