پہلے میرے پاس فونیٹک والا کی بورڈ تھا۔ اور یہ نہیں کہہ رہا کہ اس میں دو زبر والی کی نہیں تھی۔ بلکہ یہ کہنا مقصود ہے کہ پہلے اگر تھی بھی تو مجھے علم نہیں تھا، اور اب آن سکرین کی بورڈ کو دیکھنے سے علم ہوا کہ اس کام کے لئے بھی کی موجود ہے۔
شکریہ تابش بھائی۔ اس سے بھی کم از کم ایک اہم مسئلہ تو حل ہو گیا ہے۔ مثلاََ ، غالباً وغیرہ میں بالائی دو زبر لکھنے کے لئے پہلے کوئی کی نہیں تھی، لیکن پاک اردو کے آن سکرین کی بورڈ سے اس کی سہولت کا بھی علم ہو گیا ہے۔
شکریہ اور خوش رہیں جناب۔
آہا۔ کیا کہنے جی
نالہ لئی کی بابت شاعر نے شعر بھی فرمایا تھا کہ
آندا تیرے لئی ریشمی رومال
تے اُتے تیرا ناں کڈیا
اور
سجناں نے بوہے اتے چِک تان لئی
وغیرہ
بہت شکریہ جناب۔
میں نے انسٹال تو کر لیا ہے۔ تاہم ابھی تک جتنا بھی آزمایا ہے، مجھے اس میں اور فونیٹک کی بورڈ میں فرق نظر نہیں آیا۔ کچھ اس بابت روشنی ڈال سکتے ہیں کہ کن کن حروف یا کیریکٹر میں فرق ہے؟
شکریہ جناب۔ آپ کی فراہم کردہ معلومات سے ایک دیرینہ مسئلہ تو حل تو ہوا۔ میرے پاس پہلے انگریزی (برٹش) کی بورڈ چل رہا تھا، جس میں @ لکھنے کے لئے شفٹ+2 کی بجائے شفٹ+" کو پریس کرنا پڑتا تھا۔ اب انگریزی (انڈیا) کی بورڈ منتخب کیا ہے تو اس سے یہ مسئلہ تو حل ہو گیا۔
اب یہ مدد بھی کر دیں کہ محفل والا کی...
میرا خیال ہے کہ پہلے میچ میں زیادہ سنسنی ہو گی
اور وہ سنسنی یہ ہو گی کہ کیسے اور کتنے مارجن سے ہارتے ہیں۔ شاید (اور اللہ کرے کہ یقیناََ) یہ کچھ کھلاڑیوں کا ہمیشہ اور کچھ کا اگلے کچھ عرصہ کے لئے آخری بین الاقوامی میچ ہو۔