نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے

    اعجاز عبید صاحب! غزل آپ کو کسی قابل نظر آئی یہ میری خوش بختی ہے۔ آپ کی رائے میرے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے امید ہے آئیندہ بھی آپ کی رہنمائی حاصل رہے گی۔
  2. محمداحمد

    بشیر بدر بھول شاید بہت بڑی کر لی (بشیر بدر)

    وارث بھائی یہ کوئی شکوہ ہرگز نہیں ہے بس یوں ہی ذرا سی دل لگی۔ :grin:
  3. محمداحمد

    مختار آپ ، اور گنہ گار خاکسار ۔۔۔ کاشف یوسف زئی

    غزل مختار آپ ، اور گنہ گار خاکسار منطق سمجھ میں آئی نہ میرے یہ زینہار حاصل ہوا نہ محفلِ کون و مکاں میں کچھ آنا کہیں پڑے نہ یہاں مجھ کو بار بار کیجے ستم کے آپ کو آتا نہیں کچھ اور کیجے نہ اپنے ظلم کی توجیہ بار بار اِک وہ ہیں جن کا شغل ہے تحقیق و جستجو اِک...
  4. محمداحمد

    قاصر محبت کی گواہی اپنے ہونے کی خبر لے جا... غلام محمد قاصر

    غزل محبت کی گواہی اپنے ہونے کی خبر لے جا جدھر وہ شخص رہتا ہے مجھے اے دل اُدھر لے جا تبسم سے حقیقی خال و خد ظاہر نہیں ہوتے تعارف پھول کا درپیش ہے تو چشمِ تر لے جا اندھیرے میں گیا وہ روشنی میں لوٹ آئے گا دیا جو دل میں جلتا ہے اسی کو بام پر لے جا اُڑانوں، آسمانوں، آشیانوں کے لیے...
  5. محمداحمد

    سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے

    آصف شفیع صاحب بلاشبہ شعرگوئی کی غرض و غایت یہی ہوتی ہے کہ شاعر اپنے ذہن میں جنم لینے والے خیالات اور جمالیاتی پیکر کا حتی الوسع ابلاغ اپنے قاری تک کرسکے۔ اس غزل میں میں نے اپنی سی کوشش کی ہے اب میں مفاہیم کے ابلاغ میں کس حد تک کامیاب رہا ہوں اس کا فیصلہ تو آپ لوگ ہی کر سکتے ہیں اور آپ کی رائے...
  6. محمداحمد

    آج کا شعر - 3

    شبنم کے آنسو پھول پر، یہ تو وہی قصہ ہوا آنکھیں مری بھیگی ہوئیں، چہرا ترا اُترا ہوا برسات میں دیوار و در کی ساری تحریریں مٹیں دھویا بہت، مٹتا نہیں، تقدیر کا لکھا ہوا
  7. محمداحمد

    بشیر بدر بھول شاید بہت بڑی کر لی (بشیر بدر)

    وارث بھائی میں تو حیران بلکہ ہونق :eek: رہ گیا جب میں نے دیکھا کہ میں "خلیفہ" بن گیا ہوں یا بنا دیا گیا ہوں اور دوسری حیرانی اپنا املا دیکھ دیکھ کر ہو رہی تھی اور ذہن کسی بھی طرح اُن اغلاط کی توجیحات تراش نہیں پا رہا تھا۔ خدا بھلا کرے اُن لوگوں کا جنھوں نے scroll bars بنائی ہیں جس کی...
  8. محمداحمد

    محسن نقوی وہم ......از .......محسن نقوی

    جیا راؤ, زھرا علوی, قیصرانی, محسن حجازی, محمد وارث اور شگفتہ انتخاب کی پسندیدگی کا بہت شکریہ!
  9. محمداحمد

    سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے

    آصف شفیع صاحب مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے میری غزل کو اپنی بھرپور توجہ سے نوازا۔ یقیاً بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ رہتی ہے۔ مجھے آپ کی بات سے اتفاق ہے کہ غزل کی ردیف کچھ بڑی ہے اور خصوصاً سوچنے کے عمل کی ردیف میں موجودگی ہر شعر کے مضامین اور مضامین کی ادائیگی کو دشوار بنا دیا ہے جس کے باعث کچھ اشعار...
  10. محمداحمد

    شعر مکمل کریں

    اچھا جناب اب بات سمجھ آئی کہ آپ کی دلچسپی کیوں ہے اس بھولے ہوئے شعر میں؟ اس میں چڑیوں‌ کا ذکر جو ہے۔ کوشش کرتے ہیں کوئی سرا ملے لیکن آپ کچھ دماغ لڑا کر مصرع تو پورا کردیجے۔
  11. محمداحمد

    آج کا شعر - 3

    جسے خرید کر آزاد کردیا جائے وہ بد حواس پرندہ پلٹ کے کیا دیکھے لیاقت علی عاصم
  12. محمداحمد

    شعر مکمل کریں

    عزیز بھائی مجھے دلچسپی تو بہت ہے مگر یہ مصرعہ میرا سُنا ہوا نہیں ہے۔ بلکہ مجھے تو یہ پورا مصرعہ بھی نہیں لگ رہا ہے۔ کچھ وضاحت کیجے۔ کب سنا؟ کیا سُنا؟ کیوں سنا؟ اور بھول کیوں گئے ۔
  13. محمداحمد

    صلٰوۃ بر حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم - 6

    اللھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم و علی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید ہ اللھم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم و علی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید ہ
  14. محمداحمد

    سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے

    راجہ صاحب! یہ آپ کا حسنِ ذوق ہے کہ آپ کو اس ناچیز کی ادنٰی کاوش کسی قابل نظر آئی۔ حوصلہ افزائی کا شکریہ! خوش رہیے!
  15. محمداحمد

    بشیر بدر بھول شاید بہت بڑی کر لی (بشیر بدر)

    بھول شاید بہت بڑی کر لی ۔ بشیر بدر غزل بھول شاید بہت بڑی کر لی ہم نے دنیا سے دوستی کرلی تم محبت کو کھیل کہتے ہو ہم نے برباد زندگی کر لی سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا آنکھوں آنکھوں میں بات بھی کر لی عا شقی میں بہت ضروری ہے بے وفائی کبھی کبھی کر لی ہم نہیں جانتے چراغوں نے کیوں...
  16. محمداحمد

    محسن نقوی وہم ......از .......محسن نقوی

    وہم وہ نہیں ہے تو اُ س کی چاہت میں کس لیے رات دن سنورتے ہو خود سے بے ربط باتیں کرتے ہو اپنا ہی عکس نوچنے کے لیے خود اُلجھتے ہو، خود سے ڈرتے ہو ہم نہ کہتے تھے ہجر والوں سے، آئینہ گفتگو نہیں کرتا محسن نقوی
  17. محمداحمد

    مبارکباد محمد احمد صاحب کو مہارت مبارک

    بہت شکریہ زہرا صاحبہ آخر ہم بھی ماہر ہو ہی گئے! :grin:
  18. محمداحمد

    تانگے والا

    بہت اچھے !
  19. محمداحمد

    عمر ساری تری چاہت میں بتانی پڑ جائے

    واہ آصف صاحب بہت عمدہ غزل ہے پڑھ کر لطف آیا! داد حاضرِ خدمت ہے قبول کیجے۔
  20. محمداحمد

    سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے

    بہت شکریہ سارہ صاحبہ! خوش رہیے!
Top