نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    سعود عثمانی غزل: حسابِ ترکِ تعلق تمام میں نے کیا

    راجا بھائی ماشاءاللہ آج تو آپ "پسندیدہ کلام" میں بہت ہی لاجواب کلام پیش کیا ہے۔ اور خاص طور پر سعود عثمانی کی یہ غزل تو بہت ہی اعلٰی ہے۔ یہ غزل میں‌ نے کافی پہلے کہیں پڑھی تھی اور ایک آدھ شعر کہیں حافظے میں اٹکا ہوا تھا۔ آج آپ کے طفیل یہ غزل پھر سے تازہ ہوگئی۔ بہت ہی مرصع غزل ہے۔ بہت شکریہ!
  2. محمداحمد

    فراز غزل: نہ جانے ظرف تھا کم یا انا زیادہ تھی

    نہ جانے ظرف تھا کم یا انا زیادہ تھی کلاہ سر سے تو قد سے قبا زیادہ تھی غرور اس کا بھی کچھ تھا جدائیوں کا سبب کچھ اپنے سر میں بھی شاید ہوا زیادہ تھی فراز اس سے وفا مانگتا ہے جاں کے عوض جو سچ کہیں تو یہ قیمت ذرا زیادہ تھی بہت خوب!
  3. محمداحمد

    غزل: عہدِ رفتہ کے حوالے دے کر

    عشق نے اہلِ جنوں کو پرکھا زخم دیکر کبھی چھالے دے کر میں جلا بھی ہوں اجالوں کے لیئے میں بجھوں گا بھی اجالے دے کر واہ راجا صاحب بہت عمدہ غزل شئر کی ہے آپ نے! خوش رہیے۔
  4. محمداحمد

    صلٰوۃ بر حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم - 6

    اللھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم و علی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید ہ اللھم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم و علی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید ہ
  5. محمداحمد

    غزل - یہ بھی نہیں کہ دستِ دعا تک نہیں گیا - فیصل عجمی

    وارث بھائی بہت ہی اعلٰی کلام ہے اور یہ رنگ اور یہ اُسلوب بڑے (مشہور) شعراء میں بھی شاذ ہی نظر آتا ہے۔ بہت شکریہ!
  6. محمداحمد

    سوال گندم اور جواب میں چنے!!!

    کیونکہ گندم کا جواب ہمیشہ چنا ہی ہوتا ہے۔ سنجیدگی اور رنجیدگی میں کیا فرق ہے؟
  7. محمداحمد

    چھپا رستم

    چلیے پھر سے شروع کرتے ہیں اور چھپے رستم کو ڈھونڈتے ہیں۔ 1۔ اس جملے میں‌ ظلم کا ہم معنی لفظ ؟ 2۔ اس جملے میں پاؤں کا ہم معنی لفظ؟
  8. محمداحمد

    اب کہاں ہیں نگہِ یار پہ مرنے والے ۔۔۔ عزم بہزاد

    جی رات ہی کو مجھے یاد آیا کہ میں نے اس غزل کو پوسٹ کرنے کے لیے ٹائپ کیا تھا اسی خیال کے تحت ڈھونڈا، مل گئی، سو پوسٹ کردی۔ غزل واقعی بہت خوب ہے اور مجھے بہت پسند ہے۔ دل چاہا کہ دوسرے اور تیسرے شعر کی تعریف کروں پر غزل پر نظر ڈالی تو ہر شعر ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔ اور یہ پہلی بار ہے کہ اپنی...
  9. محمداحمد

    سوال گندم اور جواب میں چنے!!!

    بڑے مشکل مشکل سوال آرہے ہیں آج تو !
  10. محمداحمد

    یہ ریگزار اگر راہگزر کا حصہ ہے ۔۔۔ سلیم شاہد

    غزل یہ ریگزار اگر راہگزر کا حصہ ہے تو پھر یہ آبلہ پائی سفر کا حصہ ہے یہ ساری فتنہ گری ایک حرفِ کذب کی ہے تمام آگ اسی اک شرر کا حصہ ہے بحال کرگیا سانسیں کسی کا دستِ شفا یہ باقی عمر اُسی چارہ گرکا حصہ ہے جو پھول کھلتے ہیں تو مجھ میں دن نکلتا ہے یہ میرا خوابِ سحر بھی سحر کا حصہ...
  11. محمداحمد

    اب کہاں ہیں نگہِ یار پہ مرنے والے ۔۔۔ عزم بہزاد

    غزل اب کہاں ہیں نگہِ یار پہ مرنے والے صورتِ شمع سرِ شام سنورنے والے رونقِ شہر انہیں اپنے تجسس میں نہ رکھ یہ مسافر ہیں کسی دل میں ٹھہرنے والے کس قدر کرب میں بیٹھے ہیں سرِ ساحلِ غم ڈوب جانے کی تمنا میں اُبھرنے والے جانے کس عہدِ طرب خیز کی اُمید میں ہیں ایک لمحے کو بھی آرام نہ کرنے...
  12. محمداحمد

    خواتین چاہیں تو اپنے بالوں کے حسن میں اضافہ کر سکتی ہیں

    ہمم ! تو کچھ نسخے بلا امتیازِ صنف بھی ہوجائیں تو کیا مضائقہ ہے ۔ :grin:
  13. محمداحمد

    سوال گندم اور جواب میں چنے!!!

    سہیلی پہیلی بوجھتی ہے مگر پہیلی سہیلی کو اُلجھا دیتی ہے۔ زندگی ایک پہیلی ہے تو اس کا جواب کیا ہے اور کسے معلوم ہے؟
  14. محمداحمد

    کہیں تو چھوڑ گیا ہوگا کچھ نشاں اپنے

    ملیں گے تجھ سے کسی اور رُت کی حیرت میں اگرچہ وقت کا ساگر ہے درمیاں اپنے طارق بٹ صاحب واقعتاً بہت خوب لکھتے ہیں۔ بہت شکریہ نوید بھائی! طارق بٹ اور مسعود منور "مجلسِ ادب" کے دو ایسے نام ہیں جن سے میں‌ بہت متاثر ہوں۔ اگر ہو سکے تو اِن حضرات کو بھی یہاں آنے کی دعوت دی جائے۔
  15. محمداحمد

    خواتین چاہیں تو اپنے بالوں کے حسن میں اضافہ کر سکتی ہیں

    تفصیل سے تو ضرور پڑھوں گا لیکن عنوان سے ایسا لگا کہ "مرد اگر چاہیں بھی تو اپنے بالوں کے حسن میں اضافہ نہیں‌ کرسکتے" کیا ایسی ہی بات ہے؟
  16. محمداحمد

    عمرِ آخر میں سبھی اُس سے خفا ہونے لگے۔۔۔ عبید الرحمٰن عبید

    ایم اے راجا, شمشاد, محمد وارث, ملائکہ بڑی نوازش آپ تمام دوستوں کی۔
  17. محمداحمد

    اک تھکا ماندہ مسافر، وہ صحرا، وہی دھوپ ۔۔۔ عبید الرحمٰن عبید

    بہت شکریہ راجا بھیا! بالکل یہ غزل عُبید صاحب کی کتاب "جب زرد ہو موسم اندر کا" میں موجود ہے۔
  18. محمداحمد

    اک تھکا ماندہ مسافر، وہ صحرا، وہی دھوپ ۔۔۔ عبید الرحمٰن عبید

    بہت شکریہ! وارث بھائی! عبید صاحب میرے تایازاد بھائی ہیں بلکہ اُس سے بھی بڑھ کر میرے اُستاد بھی ہیں۔ میں نے اُن سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
  19. محمداحمد

    بدلے ہوئے حالات سے ڈر جاتا ہوں اکثر

    مرنے کی گھڑی آئے تو میں زیست کا طالب جینے کا تقاضا ہو تو مر جاتا ہوں اکثر واہ بہت خوب! بہت ہی اعلٰٰی!
Top