یہ ریگزار اگر راہگزر کا حصہ ہے ۔۔۔ سلیم شاہد

محمداحمد

لائبریرین
غزل

یہ ریگزار اگر راہگزر کا حصہ ہے
تو پھر یہ آبلہ پائی سفر کا حصہ ہے

یہ ساری فتنہ گری ایک حرفِ کذب کی ہے
تمام آگ اسی اک شرر کا حصہ ہے

بحال کرگیا سانسیں کسی کا دستِ شفا
یہ باقی عمر اُسی چارہ گرکا حصہ ہے

جو پھول کھلتے ہیں تو مجھ میں دن نکلتا ہے
یہ میرا خوابِ سحر بھی سحر کا حصہ ہے

حصولِ رزق بھی میں تیرے دھیان میں چاہوں
مرا سخن مرے کسبِ ہنر کا حصہ ہے

کہیں بھی کچھ ہو مرے گھر پہ آنچ آتی ہے
تمام شہر مرے بام و در کا حصہ ہے

شنید ہے کہ کوئی کام ہونے والا ہے
یہ گرم و سردِ جہاں اس خبر کا حصہ ہے

کھلا کہ چشمِ تماشہ ہی اصل منظر ہے
تمام رونقِ دنیا نظر کا حصہ ہے

کڑکتی دھوپ میں بس دو گھڑی ٹہھر جاؤ
شجر کا سایہ اسی دوپہر کا حصہ ہے

وہ ایک سنگ کے پہچان بن گیا شاہد
یہ زخم سر میں نہیں میرے سر کا حصہ ہے

سلیم شاہد


 

محمداحمد

لائبریرین
آج کل اس غزل کا مطلع ذہن میں گھوم رہا ہے۔

پھر سے یہ غزل پڑھی۔ لطف آیا۔ (اس بار شراکت کرنے والے کے بجائے قاری کی حیثیت سے پڑھی :) )

کہیں بھی کچھ ہو مرے گھر پہ آنچ آتی ہے
تمام شہر مرے بام و در کا حصہ ہے
شنید ہے کہ کوئی کام ہونے والا ہے
یہ گرم و سردِ جہاں اس خبر کا حصہ ہے
کھلا کہ چشمِ تماشہ ہی اصل منظر ہے
تمام رونقِ دنیا نظر کا حصہ ہے
کڑکتی دھوپ میں بس دو گھڑی ٹہھر جاؤ
شجر کا سایہ اسی دوپہر کا حصہ ہے

 

شیزان

لائبریرین

کھلا کہ چشمِ تماشہ ہی اصل منظر ہے
تمام رونقِ دنیا نظر کا حصہ ہے



بہت عمدہ انتخاب ہے احمد بھائی
 
یہ ریگزار اگر راہگزر کا حصہ ہے
تو پھر یہ آبلہ پائی سفر کا حصہ ہے

یہ ساری فتنہ گری ایک حرفِ کذب کی ہے
تمام آگ اسی اک شرر کا حصہ ہے

بحال کرگیا سانسیں کسی کا دستِ شفا
یہ باقی عمر اُسی چارہ گرکا حصہ ہے

جو پھول کھلتے ہیں تو مجھ میں دن نکلتا ہے
یہ میرا خوابِ سحر بھی سحر کا حصہ ہے

حصولِ رزق بھی میں تیرے دھیان میں چاہوں
مرا سخن مرے کسبِ ہنر کا حصہ ہے

کہیں بھی کچھ ہو مرے گھر پہ آنچ آتی ہے
تمام شہر مرے بام و در کا حصہ ہے

شنید ہے کہ کوئی کام ہونے والا ہے
یہ گرم و سردِ جہاں اس خبر کا حصہ ہے

کھلا کہ چشمِ تماشہ ہی اصل منظر ہے
تمام رونقِ دنیا نظر کا حصہ ہے

کڑکتی دھوپ میں بس دو گھڑی ٹہھر جاؤ
شجر کا سایہ اسی دوپہر کا حصہ ہے

وہ ایک سنگ کے پہچان بن گیا شاہد
یہ زخم سر میں نہیں میرے سر کا حصہ ہے


لاجواب غزل ہے
شریک محفل کرنے کا شکریہ
اورمکرر شکریہ اس دھاگے کو اوپر لانے کا
 
Top