ییلو جرنل ازم:
آپ کی گائے نے دودھ نہیں دیا۔ ٹی وی پہ 8 بجے والے ٹاک شو میں موجودہ حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، اور کچھ خوشہ چینانِ دہر قسم کے مفکرین کا خیال ہے کہ صرف فوج ہی واحد ادارہ ہے جو گائے کے دودھ دینے کے معاملات سنبھال سکتا ہے۔
ہمارے معاشرے میں شادی سے پہلے لڑکے لڑکی سے رضامندی ضرور پوچھی جاتی ہے۔ اگر وہ ہاں کر دیں تو شادی کر دی جاتی ہے، اور اگر ناں کریں تو بھی شادی کر دی جاتی ہے۔
زدستِ جورِ تو گفتم زشہر خواہم رفت
بخندہ گفت برو حافظا کہ پائے تو بست
(حافظ شیرازی)
میں نے کہا کہ تیرے ظلم کے ہاتھوں میں شہر سے چلا جاؤں گا۔ اس نے ہنس کر کہا کہ جا، تیرے پیر کس نے باندھے ہیں۔