نتائج تلاش

  1. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    مصطفیٰ کمال ازم: میں جس گائے کا دودھ آپ کو گزشتہ دس سال بیچتا رہا، آج مجھے اچانک یاد آیا ہے کہ وہ گندا گھاس کھاتی تھی اور گندے جوہڑ میں نہاتی تھی۔
  2. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    شاہد آفریدی ازم: گائے ایک دن سینکڑوں لیٹر دودھ دے ڈالے اور پھر 6 ماہ گوبر کرتی رہے تو بھی وہ ایک اہم گائے ہے۔
  3. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    اوریا ازم: سپین سے لیکر فلپائن تک جتنی دودھ دینے والی گائے ہیں، سب ہمارے آباو اجداد نے "ایجاد" کی تھیں۔ اب ان کو یورپ شورپ میں دیکھیں تو دل سیپارہ وغیرہ ہوتا ہے۔
  4. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    پی سی بی ازم: دستیاب گائیوں میں سے سب سے نااہل اور بوڑھی گائیوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے تا کہ وہ سب سے اچھی گائیوں کو منتخب کر سکے۔
  5. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    رئیسانی ازم: گائے گائے ہوتی ہے، چاہے دودھ دیتی ہو یا نہ دیتی ہو۔
  6. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    عامر لیاقت ازم: جیسا پروگرام میں کرتا ہوں، کسی گائے کو بھی ریشمی پوشاک پہنا کر چمکیلے سیٹ پہ لے آئیں، وہ اس سے اچھا پروگرام ہی کر لے گی۔ "گائے رمضان" نامی پروگرام کو گائے سوپ اور گائے بناسپتی والے سپانسر کریں گے، وغیرہ۔
  7. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    ساحر لودھی ازم: کچھ بیل بھی حلئے اور عادات و اطوار میں گائیوں جیسے لگتے ہیں۔
  8. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    سونامی ازم: ہمارا مسئلہ گائے کا دودھ دینا نہیں ہے (کیونکہ میں ملک پیک پیتا ہوں)۔ بس چار حلقے کھول دو۔ پھر ہم "نئی گائے" بنائیں گے۔
  9. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    خواجہ آصف ازم: جو گائے زیادہ دودھ نہیں دے سکتی، وہ شرم کرے، حیا کرے وغیرہ
  10. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    شہباز شریف ازم: ہر گائے کا اپنا اپنا انڈرپاس ہونا چاہئے۔
  11. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    سعودی ازم: ہر گائے کو ریال کے نوٹ سنگھاؤ تا کہ وہ ہماری مرضی کی جگہ اور وقت پہ دودھ دے سکے۔ گائے کی حفاظت کے لئے کچھ غریب بیلوں کو پیسے دے کر ہائر کر لو۔
  12. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    زرداری ازم (aka لکڑ ازم، پتھر ازم): ہم آپس میں لڑتے رہے تو ساری گائیوں کا دودھ بِلا پی جائے گا۔ نیز یہ کہ بی بی کی تصویر دکھا کے گائیوں کو زیادہ سے زیادہ دودھ دینے پہ راضی کیا جائے۔ جو گائے دودھ نہ دے سکے، اس کا ایک بوتل خون نچوڑ لیا جائے۔
  13. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    حسینہ واجد ازم: جس جس گائے نے 45 سال پہلے دودھ نہیں دیا تھا، ان سب کو اب پھانسی پہ لٹکا دو۔
  14. یاز

    بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

    سنگا کارا کھپے جی۔
  15. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    بھائی ازم: گائے کسی کی بھی ہو۔ دودھ دے یا نہ دے۔ کھال بھائی کو ہی جمع کرانی ہے۔
  16. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    اسٹیبلشمنٹ ازم: کشمیر کی آزادی تک سب گائیوں کا دودھ مقتدر حلقے پئیں گے۔
  17. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    شعراءازم: گائے کے دودھ دینے کے بعد اس چیز پہ بحث چھڑی ہے کہ گائے نے دودھ مروجہ اوزان میں دیا ہے یا نہیں۔ نیز یہ کہ اگر دودھ کا "ھ" گرا دیا جائے تو اس کی بحر تبدیل ہو جاتی ہے۔ کچھ حضرات یہ مشورہ بھی دے رہے ہیں کہ دودھ کو "عروض" پہ ڈال کر اس کا وزن چیک کر لیا جائے۔
  18. یاز

    ویلکم ٹو پاکستان!!

    ویلکم ٹو پاکستان!!
  19. یاز

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    کچھ مزید ماضی میں جھانکا جائے تو موصوف نے صدر ایوب اور بھٹو کی حمدوثنا میں بھی زمین آسمان کے قلابے ملائے ہوں گے اور آمدِ ضیاءالحق پر قصیدہ خوانی تو یقیناً ہی کی ہو گی۔
  20. یاز

    ازم اور ان کی اقسام

    سپورٹس جرنلزم: شعیب اختر اور محمد یوسف پچھلے تین گھنٹے سے پروگرام میں زوروشور سے یقین دلا رہے ہیں کہ اگر انضمام الحق کو گائے کا کوچ لگا دیا جائے تو گائے زیادہ دودھ دے سکتی ہے۔
Top