نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    پر وہ دے کے اڑان چھینے گا

    بہت خوب راجا بھائی ! اچھی غزل ہے۔ داد قبول کیجے۔ مطلع کا مصرع اولیٰ ابھی بھی مزہ نہیں کر رہا ۔ اسے آپ چاہیں تو یوں بھی کر سکتے ہیں یا اس سے ملتا جلتا: ۔ پنکھ دے کر اُڑان چھینے گا۔
  2. محمداحمد

    تاسف صحت یا بی کے لیے دعا

    دعا ہے کہ یہ آپریشن کامیاب ہو، اور بچی بہت جلد صحت یاب ہو جائے، آمین
  3. محمداحمد

    موضوع : الف بے پے کا کھیل 52ویں قسط۔

    صرف دال نہیں چلے گی دال کے ساتھ تو بہت سے لوازمات ضروری ہیں اور اگر دال چاول ہو جائیں تو کیا بات ہے۔
  4. محمداحمد

    بوجھیں تو سہی کیا لکھا ہے؟

    لیکن کم ازکم ہم تو ان کو ہندی فلمیں نہ پکاریں، اردو ہی کہا کریں۔ یہتوہےیہفلمیںبھییقیناًاردوفلمیںہیہیںلیکنلوگشایدپاکستانیاورہندوستانیفلموںمیںتفریقکےلئےیہاصطلاحاستعمالکرتےہیں۔
  5. محمداحمد

    کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

    انگلینڈ اور آئرلینڈ کا میچ واقعی بہت دلچسپ رہا۔ کیون اوبرائن کی اننگ یادگار اور میچ وننگ تھی. میں یہی سوچ رہا تھا کہ یہ ورلڈکپ تو بہت پھیکا پھاکا جا رہا ہے اور ابھی تک کوئی اپ سیٹ دیکھنے کو نہیں ملا. پاکستان کے خلاف اپ سیٹس کی تاریخ گو کہ رہی ہے لیکن ہم پاکستان کے خلاف اپ سیٹ کے متحمل نہیں ہو...
  6. محمداحمد

    بوجھیں تو سہی کیا لکھا ہے؟

    آپ کونسی صبا کی بات کررہے ہیں کہیں ہندی فلموں والی تو نہیں؟ کیاہندیفلموںمیںکوئیصبابھیہے؟ ویسےمیںتوبادِصباکیباتکررہاتھا۔ :)
  7. محمداحمد

    کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

    جی آسٹریلیا اور سری لنکا کا میچ دیکھنے والا ہوگا۔
  8. محمداحمد

    آج کا شعر - 4

    ڈھلنے لگی تھی رات کے تم یاد آگئے پھر اُس کے بعد رات بہت دیر تک رہی
  9. محمداحمد

    غزل - نین کُھلتے نہ تھے، نیند آتی نہ تھی، رات آہستہ آہستہ ڈھلتی رہی - احمد مشتاق

    غزل نین کُھلتے نہ تھے، نیند آتی نہ تھی، رات آہستہ آہستہ ڈھلتی رہی سارے اوراقِ غم منتشر ہوگئے، دیر تک دل میں آندھی سی چلتی رہی گھاس تھی جگنوؤں کو چُھپائے ہوئے، پیڑ تھے تیرگی میں نہائے ہوئے ایک کونے میں سر کو جھکائے ہوئے درد کی شمع افسردہ جلتی رہی پہلا دن تھا محبت کی برسات کا، وقت...
  10. محمداحمد

    آج کا شعر - 4

    اک نگاہ برفیلی، ایک بول پتّھر سا آدمی نہیں مرتا، صرف خون بہنے سے
  11. محمداحمد

    آج کا شعر - 4

    دو ہی لفظوں کا تھا وہ افسانہ جو سُنا کر خموش ہو بیٹھے ابتدا یہ کہ تم کو چاہا تھا انتہا یہ کہ تم کو کھو بیٹھے
  12. محمداحمد

    آج کا شعر - 4

    کیا اختیار اس کو جو رہا کبھی نہ بس میں وہی ناگزیر ٹھہرا، جو نہیں ہے دسترس میں سید مبارک شاہ
  13. محمداحمد

    آج کا شعر - 4

    غبار آلود راستوں میں تلاش کر کر کے تھک گئے ہیں کہاں پہ جا کر بسے ہوئے ہو، کہاں سے ہم ڈھونڈ لائیں تم کو بہزاد جاذب
  14. محمداحمد

    آج کا شعر - 4

    تمہیں خبر ہی نہیں کیسے سر بچایا ہے عذاب جاں پہ سہا ہے تو گھر بچایا ہے تمام عمر تعلق سے منحرف بھی رہے تمام عمر اسی کو مگر بچایا ہے ہر اعتراض پہ گہری طویل خاموشی یہی تو وصف میرے ہمسفر بچایا ہے منور جمیل
  15. محمداحمد

    گوگل کا کارنامہ عرف لطیفے

    بہت خوب! نقل و حمل کا ترجمہ تو من و عن ہی کردیا ہے گوگل چاچا نے۔
  16. محمداحمد

    بوجھیں تو سہی کیا لکھا ہے؟

    پکی کنکریٹ کی دیوار ہے یہاں سے و ہاں تک بس کبھی کبھار دروازہ کھو ل دیتے ہیں کہ ہوا بدل سکے۔ چلئےکبھیکبھیہیسہیپرصباتوآتیہے۔:)
  17. محمداحمد

    کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

    کیا آج بھی یکطرفہ میچ دیکھنے کو ملے گا؟
  18. محمداحمد

    نسخہ

    ایک آدمی کیمسٹ کے پاس گیا۔ آدمی : مجھے زہر چاہیے۔ کیمسٹ: بہت معذرت جناب! لیکن میں نسخے کے بغیر آپ کو زہر نہیں دے سکتا۔ آدمی نے جیب سے نکاح نامہ نکال کر دکھایا تو کیمسٹ نے تاسف سے دیکھا اور پوچھا: جناب بڑی بوتل چاہیے یا چھوٹی۔
  19. محمداحمد

    مزاج کیسے ہیں - 4

    یہ مجھے نہیں پتہ ! :grin:
  20. محمداحمد

    ناعمہ کا چائے خانہ (2)

    یعنی ایک پنتھ اور دو کاج :)
Top