کیوں دیئے اتنے جلا رکھے ہیں
اپنے گھر میں نہ جھروکہ نہ منڈیر
طاق سپنوں کے سجا رکھے ہیں
آیا غصے کا اک ایسا جھونکا
بجھ گئے سارے دیئے
ہاں مگر اک دیا نام ہے جس کا امید
جھلملاتا ہی چلا جاتا ہے
(کیفی اعظمی)
چُن لی سے ہمیں بچپن میں کھیلی گئی گیم سٹریٹ فائٹر والی چن لی کی یاد تازہ کرا دی۔
شکر ہے کہ چن لی کی بجائے چن دی نہیں کہہ دیا، ورنہ انارکلی کی یاد بھی تازہ ہو جاتی۔
وہ کیا ہے کہ ہر دو بلکہ ہر تین میں سے ایک برادرِ عزیز میں درجہ بندی وغیرہ کی تفریق کرنا مشکل تھا۔ پہلے قواعد کی قدرے خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ناموں پہ ٹھپہ لگایا۔ تاہم ووٹ مسترد ہونے کے بعد پھر تیسرا نام لکھنا زیادہ آسان حل لگا، کیونکہ پہلے دو ناموں پہ پہلے ہی ٹھپہ وغیرہ لگ چکا تھا۔