ایسا نہیں لگ رہا کہ لوگ ہم پر حملہ آور ہو رہے ہیں! :) :) :)
ویسے وہ وعدہ انٹویو کا نہ تھا بلکہ مہمان والی لڑی کا تھا، اور ہم مہمان بنائے جا چکے ہیں، وہ لڑی محفل میں موجود ہے۔ :) :) :)
اور انگریزی میں ہمارا ہاتھ انتہائی تنگ ہے۔ کئی دفعہ تو چھوٹی سی بات بتانے کے لیے پورے پورے پیراگراف لکھنے پڑ جاتے ہیں، پھر بھی شبہہ سا رہتا ہے کہ شاید بات بنی نہیں۔ :) :) :)
لا حول و لا قوۃ الا باللہ! یہ تو پروپیگنڈہ ہے سراسر۔ بیچ بیچ میں دو ایک اجنبی الفاظ اگر آ ٹپکتے ہوں تو وہ یا تو ہماری دیہاتی زبان کا اثر ہوگا یا پھر خامیاں چھپانے کی نادانستہ کوشش۔ :) :) :)
اردو مشکل ہو گئی کیا؟ ہمیں تو مشکل اردو آتی بھی نہیں، خیر کوئی بات نہیں، پکوان بہت سہل ہے (اور لذیذ بھی کہہ کر اپنی تعریف آپ کرنے پر اعتراضات ہونے لگیں گے۔) :) :) :)