ثابت مسور کی دال، کریلے، ہرے مٹر بھرے پراٹھے، گاجر کا حلوہ اور مجموعی طور پر نمکیات سے رغبت نیز عمومی طور پر شیرینی سے عدم رغبت کے لیے ہاتھ اٹھائیں تو ہم آپ کی بات پر صاد کر دیں، کہ بجز اس کے کوئی چارہ کار نہیں۔ :) :) :)
بھئی کریلا گزیدہ تو ہم بھی کچھ کم نہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ اکثریت کریلا پسند نہیں کرتی لیکن جو کرتے ہیں وہ اتنا کرتے ہیں کہ اکثریت کی کمی پوری کر دیتے ہیں۔ :) :) :)