آیا ہے وفا کی خوشبو سے سینوں کو بسا دینے والا
آیا ہے جہان ویراں کو گلزار بنا دینے والا
آیا ہے نگار ہستی کی زلفیں سلجھا دینے والا
آیا ہے عروس گیتی کے چہرے کو ضیا دینے والا
آیا ہے تمدن کی شمعیں عالم میں جلا دینے والا
آیا ہے جہالت کی ظلمت دنیا سے مٹا دینے والا
آیا ہے سسکتی قدروں کو پیغام بقا...