جو تیری ثنا میں نہ ہو فنا مجھے وہ زباں نہیں چاہیئے
تیرے پیار میں ہیں میری رتیں مجھے یہ جہاں نہیں چاہیئے
تیری خاکِ پا یے میری حنا تیرا عکس بھی میرا آئینہ
میں فقط نظر تو نظارہ گر مجھے تو کہاں نہیں چاہیئے
جو نظر میں ہو تیرا روپ بھی شبِ ماہ لگتی ہے دھوپ بھی
تیری رحمتیں جو پناہ دیں کوئی...