اسمبلی کوڈ ، مشین کوڈ

الف نظامی

لائبریرین
کوئی ایسا اطلاقیہ ہے جو اسمبلی کوڈ لے کر متعلقہ x86 مشین کوڈ بتا دے۔
مثلا مندرجہ ذیل اسمبلی کا کوڈ دیا جائے
mov ax,2
تو وہ اس کا متعلقہ x86 مشین کوڈ بتا دے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں آج سے تقریباً بیس سال قبل اسمبلی لینگویج پروگرامنگ میں تجربات کے لیے ڈوس کا debug پروگرام استعمال کرتا تھا۔ debug اسمبلی لینگویج میں چھوٹے تجربات کے لیے خاصا مفید تھا۔ کچھ لوگ تو اس کو باقاعدہ پروگرامنگ ٹول کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ اس کے ذریعے بآسانی اسمبلر کمانڈز کا مشین کوڈ معلوم کیا جا سکتا ہے۔ debug سٹارٹ کرنے کے بعد [eng:8677ca985a]A (Assemble)[/eng:8677ca985a] کمانڈ کے ذریعے اسمبلی لینگویج انسٹرکشنز لکھی جا سکتی ہیں جیسے کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

3_pic1_21.jpg


پروگرامنگ موڈ سے نکلنے کے لیے دو مرتبہ اینٹر پریس کرنا کافی ہے۔ اس کے بعد [eng:8677ca985a]U (Unassemble)[/eng:8677ca985a] کمانڈ کے ذریعے اس پروگرام کی لسٹنگ سامنے آجاتی ہے جس میں اسمبلی انسٹرکشنز اور ان کا مشین کوڈ آمنے سامنے ہوتا ہے۔

3_pic2_15.jpg



والسلام
 
Top