نتائج تلاش

  1. الف نظامی

    ریحان:ملائشیا کا نشید گروپ

    جزاک اللہ۔ بہت خوب!
  2. الف نظامی

    تاسف دعائے صحت یابی

    اللہ تعالی انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائیں۔
  3. الف نظامی

    دعا

    الگ سے ٹائپ شدہ نہیں ہے ۔
  4. الف نظامی

    دعا

    جی اعجاز اختر صاحب، ای بک بنا دیں عرفانیات کے نام سے۔ عارف سیمابی کا کلام ان کی کتاب عرفانیات سے لکھ رہا ہوں۔
  5. الف نظامی

    دعائے دل

    اے خدا اسلام کی شوکت ہماری منتظر آنکھوں کو دیکھنی نصیب کر۔ تیرا برگذیدہ مذہب، تیرے حبیب کا چیندہ مسلک خود مسلمانوں کی بے اعتنائی سے زوال پذیر ہے۔ اگرچہ مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے مگر اصلی مسلمان جن کے دلوں میں تیری اور تیرے حبیب کی محبت مسکن گزیں ہو ، معدودے چند باقی رہ گئے ہیں۔...
  6. الف نظامی

    ھاں یہ ممکن ہے!!!

    واہ کیا بات ہے، زبردست!!!!! شاکرالقادری کیا بات ہے آپ کی!!!!
  7. الف نظامی

    پسندیدہ نعت

    تیرا دعوی، تیرا مسلک قابل صد احترام اے غریبوں اور ناداروں کے رکھوالے! سلام کہکشاں ہے تیرے رہوارِ مقدس کا غبار تیرے نقشِ پا ہیں فردوسِ بریں کے لالہ زار دو جہانوں کے مقدر پر ہے تیرا اختیار خالقِ کون و مکاں کے روبرو تیرا قیام اے غریبوں اور ناداروں کے رکھوالے! سلام تیرے در پر سرنگوں...
  8. الف نظامی

    پسندیدہ نعت

    مدینے میں کاش اے دلِ زار ہوتے وہ پرنور کوچے وہ بازار ہوتے سماتے وہ آنکھوں میں دلکش مناظر خود اپنی نظر کے خریدار ہوتے وہ کیفیتِ خاص ہوتی عنایت نہ بے ہوش ہوتے نہ ہشیار ہوتے کبھی بابِ جبریل پر دست بستہ کبھی سرنگوں زیردیوار ہوتے کبھی چومتے جالیوں کو ادب سے کبھی شوق میں محو دیدار ہوتے...
  9. الف نظامی

    پسندیدہ نعت

    بزمِ طرب نہ کلبہ احزاں میں روشنی گلشن میں روشنی نہ بیاباں میں روشنی جذبِ دروں نہ جوشِ نمایاں میں روشنی شوقِ تہی نہ ذوقِ فراواں میں روشنی تارے بچھے بچھے تھے ، قمر تھا اداس اداس مفقود تھی چراغِ فروزاں میں روشنی جذبات پر تھی کہر کی چادر پڑی ہوئی آتی کہاں دیدہِ حیراں میں روشنی انساں...
  10. الف نظامی

    پسندیدہ نعت

    سوئے جاں میں چھلکتا ہے کیمیا کی طرح کوئی شراب نہیں عشق مصطفی کی طرح وہ جس کا جذب تھا بیداری جہاں کا سبب وہ جس کا عزم تھا دستور ارتقا کی طرح وہ جس کا سلسلہِ جود ابر گوہر بار وہ جس کا دستِ عطا مصدرِ عطا کی طرح سوادِ صبح ازل جس کے راستے کا غبار طلسم لوح ابد جس کے نقش پا کی طرح وہ عرش...
  11. الف نظامی

    پسندیدہ نعت

    تیرا جمال زندگی ، چاند اندھیری رات میں تیرا وجود روشنی ، ظلمتِ شش جہات میں اہل جہاں تھے جب اسیر ، دامِ توہمات میں تو نے اذانِ صبح دی ، بتکدہِ حیات میں تیری نظر جگر گداز ، تیرا پیام دل نواز تیری نوا عمل فروز ، کارگہِہ حیات میں تیری نظر میں جانے کیا، کیفیتِ خلوص تھی ذوقِ یقیں چمک اٹھا...
  12. الف نظامی

    پسندیدہ حمد

    ایک ہستی ماوارائے سرحدِ فہم و خیال ایک ہستی جس کی ممکن ہی نہیں کوئی مثال یہ وہ ہستی ہے کہ جو ہے لاشریک و لازوال بےنظیر و حی و قیوم و عظیم و پرجلال خالقِ ارض و سما و خالقِ شمس و قمر خالقِ برگ و ثمر ، صورت دہِ جن و بشر معدنِ علم و صفات و منبع جود و کرم چشمہ لطفِ عمیم و مالکِ لوح و قلم...
  13. الف نظامی

    خواجہ حسن نظامی کا طرزِ تبلیغ

    خواجہ حسن نظامی رحمۃ اللہ علیہ کا طرزِ تبلیغِ اسلام خواجہ صاحب نے اپنی زندگی میں قومی تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تحریک خلافت ، حادثہ مسجد کانپور ، شدھی تحریک کی مخالفت اور تحریک پاکستان کیلیے ان کے مخلصانہ کارناموں پر ضخیم کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔ تاہم میرے خیال میں ان کی زندگی کا سب سے بڑا...
  14. الف نظامی

    دعا

    اے روحِ رواں وجانِ عالم اے رازقِ ساکنانِ عالم اے کاشفِ سرّ لوحِ محفوظ اے مرسلِ مرسلانِ عالم اے معدنِ وحی و مخزنِ نُور اے رہبر رہبرانِ عالم اے خالق مہر و ماہ و انجم اے خالقِ آسمانِ عالم اے مالک ارض و عرش و کرسی اے مالکِ انس و جانِ عالم اے صاحبِ قدرتِ مکمل اے حاکمِ حاکمانِ عالم فریاد رس و...
  15. الف نظامی

    ساقی ۔۔۔ عارف سیمابی

    اگرچہ دہر میں مسلم ذلیل و خوار ہے ساقی مگر پھر بھی شرابِ ناز سے سرشار ہے ساقی ابھی تک ہچکچاتا ہے درِ باطل پہ جھکنے سے ابھی تک اس میں حق کی قوتِ اظہار ہے ساقی ابھی مستِ مئے ایماں ، ابھی محوِ عبادت ہے ابھی تک اس کے لب ہر وردِ استغفار ہے ساقی ابھی تک اس کے دل میں کچھ نہ کچھ خوف الہی ہے ابھی در...
  16. الف نظامی

    نوائے تلخ

    اے مسلماں ، تیری عظمت کیا ہوئی وہ حقیقت ، وہ صداقت کیا ہوئی وہ تیری طرزِ حکومت کیا ہوئی وہ تیری شانِ خلافت کیا ہوئی رشک کرتے تھے ملک جس شان پر وہ تیری شانِ عبادت کیا ہوئی وسعتِ یک گام تھی دنیا تجھے وہ نظر ، وہ دل ، وہ ہمت کیا ہوئی معترف ہیں جس کے اب تک اہل دہر وہ تدبر...
  17. الف نظامی

    پیغامِ حسین ۔۔۔ عارف سیمابی

    کہہ رہے ہیں یہ شہید کربلا اے مسلماں صاحبِ ایثار بن ڈھال بن تو بے کسوں کے واسطے اور ظالم کے لیے تلوار بن ہو نہ تو باطل کے آگے سرنِگوں راہِ حق میں سرکٹا ، تلوار بن ہے عمل ہی سے نشانِ زندگی باعمل بن ، صاحبِ کردار بن زندگی تعبیر خودداری سے ہے کارزارِ زیست میں خود دار بن مجھ سے ہے گر عشق تجھ کو...
  18. الف نظامی

    امیر المومنین سیدنا علی حیدر

    بابِ دارالحکمت و گنجینہ ذوقِ وفا کون تھا پروردہ آغوشِ ختم الانبیاء ماہرِ علم حدیث و عالم ام الکتاب کون تھا جس کو پیمبر نے پکارا، بوتراب کون تھا رمز آشنا نکتہ شناسِ معرفت کون فی الدنیا اَنی تھا اور اَنی فی الاخرت کون تھا پروانہِ شمع حقیقتِ؟ کون تھا کون تھا دیوانہِ فخرِ رسالت کون تھا کون تھا...
  19. الف نظامی

    امیر المومنین سیدنا عثمانِ غنی

    قائدِ راہِ شریعت ، ترجمانِ دینِ حق حامی دستورِ فطرت ، حافظِ آئینِ حق سابق الایماں ، وفا پرور ، حقیقت آشنا رنگ و بوئے باغِ ملت ، پیکرِ صدق و صفا وہ غنی جس کا عرب بھر میں نہ تھا کوئی جواب وہ سخی ، جس کی سخاوت کا نہ تھا کوئی حسابوہ حیا پرور ، حیا پر جس کی حوریں بھی فدا جس کی آمد پر سنبھل...
  20. الف نظامی

    امیر المومنین سیدنا عمر فاروق

    اک مدبر ، اک مفکر ، ایک مردِ باکمال ایک مصلح ، ایک رہبر ، اک فقیہہ بے مثال نعرہ خار اشگاف و ضربتِ باطل شکن جذبہِ دشمن شکار و قاطعِ دام کہن جلوہ صبح درخشاں ، تابشِ روئے حیات سطوتِ دینِ مقدس ، پرتو مہرِ صفات حاملِ سوزِ دروں ، بالغ نظر ، روشن ضمیر پیکرِ اوصافِ لاثانی امامِ بے نظیر کس قدر...
Top