دعا

الف نظامی

لائبریرین
اے روحِ رواں وجانِ عالم
اے رازقِ ساکنانِ عالم

اے کاشفِ سرّ لوحِ محفوظ
اے مرسلِ مرسلانِ عالم

اے معدنِ وحی و مخزنِ نُور
اے رہبر رہبرانِ عالم

اے خالق مہر و ماہ و انجم
اے خالقِ آسمانِ عالم

اے مالک ارض و عرش و کرسی
اے مالکِ انس و جانِ عالم

اے صاحبِ قدرتِ مکمل
اے حاکمِ حاکمانِ عالم

فریاد رس و سمیع و حاضر
اے ناظر و غیب دانِ عالم

اے نیست کو ہست کرنے والے
صورت دہِ خاکدانِ عالم

ہستی کو فراز دینے والے
اے رافعِ عزّ و شانِ عالم

ہم پر بھی کرم کی اک نظر کر
تاریکیِ شام میں سحر کر

عرفان کی روشنی عطا کر
ایمان میں پختگی عطا کر

دے عشقِ جنابِ مصطفے
سرمایہ زندگی عطا کر

صدیق کا سوز دے یقیں دے
فاروق کی آگہی عطا کر

عثمان کا عشق دے ، سخا دے
وارفتگیِ علی عطا کر

اصحاب کا قلب دے نظر دے
اسلاف کی بیخودی عطا کر

سلمان کو کیف دے جنوں دے
بوذر کی قلندری عطا کر

طاغوت کا سر کچل کر رکھدیں
وہ زورِ یداللہی عطا کر

اصنام کو پاش پاش کردیں
وہ قوتِ خالدی عطا کر

اقوام میں سرفراز فرما
آفاق کی سروری عطا کر

توقیرِ قیادتِ جہاں دے
اعزازِ امامتِ جہاں دے
 

الف عین

لائبریرین
نعیم تم نے عارف سیمابی کی بہت سے منقبات اور دوسری دینی نظمیں پسندیدہ کلام میں پوسٹ کی ہیں۔ کیا ان کی ای بک نہ بنا دی جائے؟ اردو لائبریری کے لیے، یا اسی کو وہاں منتقل کر دیں لائبریری فورم میں۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
جی اعجاز اختر صاحب، ای بک بنا دیں عرفانیات کے نام سے۔ عارف سیمابی کا کلام ان کی کتاب عرفانیات سے لکھ رہا ہوں۔
 
Top