قائدِ راہِ شریعت ، ترجمانِ دینِ حق
حامی دستورِ فطرت ، حافظِ آئینِ حق
سابق الایماں ، وفا پرور ، حقیقت آشنارنگ و بوئے باغِ ملت ، پیکرِ صدق و صفا
وہ غنی جس کا عرب بھر میں نہ تھا کوئی جوابوہ سخی ، جس کی سخاوت کا نہ تھا کوئی حساب
وہ حیا پرور ، حیا پر جس کی حوریں بھی فداجس کی آمد پر سنبھل بیٹھیں ، حبیبِ کبریا
ہر نظر جس کی حیات افروز ایماں آفریںہر نفس جس کا نویدِ عشق ، پیغامِ یقیں
وہ بلند اقبال ، ذوالنورین ، وہ عالی مقامنیک سیرت ، نیک فطرت، خوش ادا شیریں کلام
مستِ صہبائے نبوت جرعہ نوشِ جامِ حقجامعِ وحی مقدس ، کاتب الہامِ حق
وہ کہ جس کا عہد تھا اک فارغ البالی کا عہدامن کا ، آرام کا ، راحت کا ، خوشحالی کا عہد
وہ کہ جس کو دین کی دنیا کی دولت بھی ملیپھر خلافت بھی ، شہادت کی سعادت بھی ملی