نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    بیت بازی

    آخرِ شب کے ہم سفر فیض نہ جانے کیا ہوئے رہ گئی کس جگہ صبا، صبح کدھر نکل گئی
  2. محمد وارث

    تعارف مجھے انس کہتے ہیں

    خوش آمدید انس بیٹا، آپ تو ماشاءاللہ بہت مبارک شہر میں رہ رہے ہیں۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالٰی آپ کو آپ کو تعلیم میں کامیاب کریں۔
  3. محمد وارث

    افسانہ: تکمیل شدہ عنوانات

    مکمل برقی کتاب 'سیاہ حاشیے' از سعادت حسن منٹو۔ اردو لائبریری پر بھی منتقل ہو چکی ہے۔
  4. محمد وارث

    سیاہ حاشیے ۔ منٹو

    صفائی پسندی گاڑی رکی ہوئی تھی۔ تین بندوقچی ایک ڈبے کے پاس آئے۔ کھڑکیوں میں سے اندر جھانک کر انہوں نے مسافروں سے پوچھا۔ "کیوں جناب کوئی مرغا ہے۔" ایک مسافر کچھ کہتے کہتے رہ گیا۔ باقیوں نے جواب دیا۔ "جی نہیں۔" ٹھوڑی دیر کے بعد چار نیزہ بردار آئے۔ کھڑکیوں میں سے اندر جھانک کر انہوں نے...
  5. محمد وارث

    سیاہ حاشیے ۔ منٹو

    نگرانی میں ا اپنے دوست ب کو اپنا ہم مذہب ظاہر کرکے اسے مقام پر پہنچانے کیلیے ملٹری کے ایک دستے کے ساتھ روانہ ہوا۔ راستے میں ب نے جس کا مذہب مصلحتاً بدل دیا گیا تھا۔ ملٹری والوں سے پوچھا۔ "کیوں جناب آس پاس کوئی واردات تو نہیں؟" جواب ملا۔ "کوئی خاص نہیں۔۔۔۔۔فلاں محلے میں البتہ ایک کتا مارا...
  6. محمد وارث

    وکی لائبریری کا اعلان چسپاں کریں

    لیکن میں تو منشی پریم چند کی "واردات" کے بارے میں سوچ رہا تھا۔:)
  7. محمد وارث

    سیاہ حاشیے ۔ منٹو

    گھاٹے کا سودا دو دوستوں نے مل کر دس بیس لڑکیوں میں سے ایک لڑکی چنی اور بیالیس روپے دے کر اسے خرید لیا۔ رات گزار کر ایک دوست نے اس لڑکی سے پوچھا۔ "تمھارا نام کیا ہے۔" لڑکی نے اپنا نام بتایا تو وہ بھنا گیا۔ "ہم سے تو کہا گیا تھا کہ تم دوسرے مذہب کی ہو۔" لڑکی نے جواب دیا۔ "اس نے جھوٹ بولا...
  8. محمد وارث

    سیاہ حاشیے ۔ منٹو

    جیلی صبح چھ بجے پٹرول پمپ کے پاس ہاتھ گاڑی میں برف بیچنے والے کو چھرا گھونپا گیا۔ سات بجے تک اس کی لاش لک بچھی سڑک پر پڑی رہی اور اس پر برف پانی بن بن گرتی رہی۔ سوا سات بجے پولیس لاش اٹھا کر لے گئی۔ برف اور خون وہیں سڑک پر پڑے رہے۔ ایک ٹانگہ پاس سے گزرا۔ بچے نے سڑک پر جیتے جیتے خون کے...
  9. محمد وارث

    سیاہ حاشیے ۔ منٹو

    اصلاح "کون ہو تم؟" "تم کون ہو۔" "ہرہر مہادیو ۔۔۔۔۔ ہرہر مہادیو۔" "ہرہر مہادیو۔" "ثبوت کیا ہے؟" "ثبوت ۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا نام دھرم چند ہے۔" یہ کوئی ثبوت نہیں۔" "چار ویدوں میں سے کوئی بھی بات مجھ سے پوچھ لو۔" "ہم ویدوں کو نہیں جانتے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ثبوت دو۔" "کیا؟" "پائجامہ ڈھیلا کرو۔"...
  10. محمد وارث

    سیاہ حاشیے ۔ منٹو

    کرامات لوٹا ہوا مال برآمد کرنے کیلیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کئے۔ لوگ ڈر کے مارے لوٹا ہوا مال رات کے اندھیرے میں پاہر پھینکنے لگے، کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنا مال بھی موقع پا کر اپنے سے علیحدہ کردیا تاکہ قانونی گرفت سے بچیں رہیں۔ ایک آدمی کو بہت دقت پیش آئی۔ اس کے پاس شکر کی دو...
  11. محمد وارث

    سیاہ حاشیے ۔ منٹو

    مناسب کاروائی جب حملہ ہوا تو محلے میں سے اقلیت کے کچھ آدمی تو قتل ہوگئے، جو باقی تھے جانیں بچا کر بھاگ نکلے۔ ایک آدمی اور اس کی بیوی البتہ اپنے گھر کے تہہ خانے میں چھپ گئے۔ دو دن اور دو راتیں پناہ یافتہ میاں بیوی نے قاتلوں کی متوقع آمد میں گزار دیں، مگر کوئی نہ آیا۔ دو دن اور گزر گئے۔...
  12. محمد وارث

    سیاہ حاشیے ۔ منٹو

    بے خبری کا فائدہ لبلبی دبی ۔۔۔۔ پستول سے جھنجھلا کر گولی باہر نکلی۔ کھڑی میں سے باہر جھانکنے والا آدمی اسی جگہ دوہرا ہوگیا۔ لبلبی تھوڑی دیر کے بعد پھر دبی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری گولی بھنبھناتی ہوئی باہر نکلی۔ سڑک پر ماشکی کی مشک پھٹی۔ اوندھے منہ گرا اور اس کا لہو مشک کے پانی میں حل ہو کر بہنے...
  13. محمد وارث

    سیاہ حاشیے ۔ منٹو

    جائز استعمال دس راؤنڈ چلانے اور تین آدمیوں کو زخمی کرنے کے بعد پٹھان آخر سرخ رو ہو ہی گیا۔ ایک افراتفری مچی تھی۔ لوگ ایک دوسرے پر گر رہے تھے، چھینا جھپٹی ہو رہی تھی، مار دھاڑ بھی جاری تھی۔ پٹھان اپنی بندوق لئے گھسا اور تقریباً ایک گھنٹہ کشتی لڑنے کے بعد تھرموس بوتل پر ہاتھ صاف کرنے میں...
  14. محمد وارث

    سیاہ حاشیے ۔ منٹو

    تقسیم ایک آدمی نے اپنے لیے لکڑی کا ایک بڑا صندوق منتخب کیا جب اسے اٹھانے لگا تو وہ اپنی جگہ سے ایک انچ بھی نہ ہلا۔ ایک شخص نے جسے شاید اپنے مطلب کی کوئی چیز مل ہی نہیں رہی تھی، صندوق اٹھانے کی کوشش کرنے والے سے کہا۔ "میں تمھاری مدد کروں؟" صندوق اٹھانے کی کوشش کرنے والا امداد لینے پر...
  15. محمد وارث

    سیاہ حاشیے ۔ منٹو

    تعاون چالیس پچاس لٹھ بند آدمیوں کا ایک گروہ لوٹ مار کیلیے ایک مکان کی طرف بڑھ رہا تھا۔ دفعتاً اس بھیڑ کو چیر کر ایک دبلا پتلا ادھیڑ عمر کا آدمی باہر نکلا۔ پلٹ کر اس نے بلوائیوں کو لیڈرانہ انداز میں مخاطب کیا۔ "بھائیو، اس مکان میں بے اندازہ دولت ہے، بے شمار قیمتی سامان ہے۔ آؤ ہم سب مل کر اس...
  16. محمد وارث

    وکی لائبریری کا اعلان چسپاں کریں

    شکریہ فاتح صاحب، سطری افسانے بلکہ چٹکلے تھے سو جلدی مکمل ہوگئے۔:)
  17. محمد وارث

    وکی لائبریری کا اعلان چسپاں کریں

    شکریہ قیصرانی صاحب۔ ربط یہ ہے۔ نوازش۔ ۔
  18. محمد وارث

    سیاہ حاشیے ۔ منٹو

    مزدوری لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم تھا، اس گرمی میں اضافہ ہوگیا جب چاروں طرف آگ بھڑکنے لگی۔ ایک آدمی ہارمونیم کی پیٹی اٹھائے خوش خوش گاتا جا رہا تھا۔ "جب تم ہی گئے پردیس لگا کر ٹھیس او پیتم پیارا، دنیا میں کون ہمارا۔" ایک چھوٹی عمر کا لڑکا جھولی میں پاپڑوں کا انبار ڈالے بھاگا جا رہا تھا،...
  19. محمد وارث

    سیاہ حاشیے ۔ منٹو

    ساعتِ شیریں اطلاع موصول ہوئی ہے کہ مہاتما گاندھی کی موت پر اظہارِ مسرت کے لیے امرتسر، گوالیار اور بمبئی میں کئی جگہ لوگوں میں شیرینی بانٹی گئی۔ (ا۔پ)
  20. محمد وارث

    سیاہ حاشیے ۔ منٹو

    انتساب اس آدمی کے نام جس نے اپنی خونریزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا۔ "جب میں نے ایک بڑھیا کو مارا تو مجھے ایسا لگا مجھ سے قتل ہوگیا ہے۔"
Top