نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آل راؤنڈر عبدالرزاق ریٹائر

    قیصرانی صاحب، آپ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں، "روزی روٹی" کا تو مسئلہ ہی نہیں ہے یہ تو کروڑوں کماتے ہیں، اور پھر ذاتی بزنس اور پھر ارب پتی خاندانوں میں شادیاں:) جب بے شمار پیسہ آجاتا ہے تو پھر طاقت کا خمار چڑھتا ہے، "ملک" اور "ملک کی عزت" انکے نزدیک فضول اور "بچگانہ" باتیں ہیں۔ ۔
  2. محمد وارث

    آج کا شعر

    جلا کے مشعلِ جاں ہم جنوں صفّات چلے جو گھر کو آگ لگائے ہمارے سات چلے (مجروح سلطانپوری)
  3. محمد وارث

    دریا

    یہ عشق نہیں آساں بس اتنا سمجھ لیجے اِک آگ کا دریا ھے اور ڈُوب کر جانا ھے (شاید جگر کا شعر ہے، اور اگر غلط لکھا ہے تو برائے مہربانی تصیح کردیں)
  4. محمد وارث

    الیکشن 2007۔۔کیا احباب تیار ہیں۔۔؟

    گو محب کے چاہنے والے زیادہ ہوگئے ہیں (شاید میرا اور فاتح کا نام بھی اسی میں شامل ہے) لیکن آپ فکر نہ کریں بس الیکشن کیلیے حامی بھریں۔ نوٹ ہم محب سے لیں گے اور ووٹ آپ کو دیں گے:)
  5. محمد وارث

    تعارف فرحان کو خوش آمدید

    خوش آمدید فرحان صاحب
  6. محمد وارث

    حبیب جالب سچ ہی لکھتے جانا

    بہت خوب غزل ہے، شیئر کرنے کیلیے شکریہ نظامی صاحب۔
  7. محمد وارث

    دکن کے معروف و منفرد شاعر جناب غیاث متین کا انتقال

    انا للہ و انا الیہ راجعون پچھلے دو تین دنوں سے بہت بھاری خبریں آرہی ہیں اردو کیلیے۔ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں، آمین یا رب العالٰمین۔
  8. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں‌آیا 8

    قیصرانی صاحب، آج آپ سے پہلے حاضر ہوگیا۔:)
  9. محمد وارث

    evening cometh slowly, slowly

    بہت اچھی شاعری ہے تفسیر صاحب، کیا سلو ٹمپو ہے سلولی سلولی کا، زبردست۔ اور ہاں آپ نے کمال تجربہ کیا ہے، انگلش شاعری میں "ردیف" کا نگینہ جڑ کے، واہ واہ سبحان اللہ۔
  10. محمد وارث

    وکی لائبریری کا اعلان چسپاں کریں

    السلام علیکم مہوش علی صاحبہ اور قیصرانی صاحب دیر سے حاضری کیلیے معذرت خواہ ہوں، مگر چاہ رہا تھا کہ "خالی" حاضری نہ ہی لگے تو اچھا ہے۔ میں نے وکی پر اپنی پہلی "چھیڑ خانی" کی جرأت کر ہی لی آخر ۔۔۔ منٹو کی ایک کتاب "سیاہ حاشیے" کا ربط بنا کر، کچھ افسانے پوسٹ کر دیئے ہیں۔ یہ کتاب تقیسم کے...
  11. محمد وارث

    قرۃ العین حیدر کا انتقال

    انا للہ و انا الیہ راجعون مجھے انتہائی دکھ ہوا ہے یہ خبر پڑھ کر۔ مرحومہ اردو ادب کا ایک درخشندہ ستارہ تھیں اور "تقسیم" کے وقت کی نوجوان نسل کی نمائندہ ادیب۔ انکا ناول "آگ کا دریا" اردو ناولوں٘ کے چند بہترین ناولوں میں سے ایک ہے، میں نے جب پہلی دفعہ یہ ناول پڑھا، کہ میرے لڑکپن کا زمانہ تھا اور...
  12. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 1 (گزشتہ سے پیوستہ) مطلعِ دوم (27) ہاں اے فلکِ پیر، نئے سر سے جواں ہو اے ماہِ شبِ چار دہم، نور فشاں ہو اے ظلمتِ غم، دیدۂ عالم سے نہاں ہو اے روشنیِ صبحِ شبِ عید، عیاں ہو شادی ہے ولادت کی یداللہ کے گھر میں خورشید اترتا ہے شہنشاہ کے گھر میں ( 28 ) اے شمس و قمر، اور قمر ہوتا...
  13. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں‌آیا 8

    شکریہ شمشاد بھائی، معذرت کہ "لیٹ" ہوگیا۔
  14. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 1 (گزشتہ سے پیوستہ) (21) تھا جوش کچھ ایسا ہی جو دعوٰی کیا میں نے خود سربگریباں ہوں کہ یہ کیا کیا میں نے اک قطرۂ ناچیز کو دریا کیا میں نے تقصیر بحل کیجئے، بے جا کیا میں نے ہاں سچ ہے کہ اتنی بھی تعلّی نہ روا تھی مولا یہ کلیجے کے پھپھولوں کی دوا تھی (22) مجرم ہوں، کبھی ایسی...
  15. محمد وارث

    شامِ شہرِ یاراں ۔ فیض

    مدح حسین شہید سہروردی مرحوم نے راولپنڈی "سازش" کیس ملزموں کی جانب سے وکالت کی تھی۔ مقدمے کے خاتمے پر انھیں یہ سپاسنامہ پیش کیا گیا۔ کس طرح بیاں ہو ترا پیرایۂ تقریر گویا سرِ باطل پہ چمکنے لگی شمشیر وہ زور ہے اِک لفظ اِدھر نُطق سے نکلا واں سینۂ اغیار میں پیوست ہُوئے تیر گرمی بھی ہے ٹھنڈک...
  16. محمد وارث

    شامِ شہرِ یاراں ۔ فیض

    شامِ شہرِ یاراں (فرمایشیں) مرثیۂ امام رات آئی ہے شبّیر پہ یلغارِ بلا ہے ساتھی نہ کوئی یار نہ غمخوار رہا ہے مونِس ہے تو اِک درد کی گھنگھور گھٹا ہے مُشفِق ہے تو اک دل کے دھڑکنے کی صدا ہے تنہائی کی، غربت کی، پریشانی کی شب ہے یہ خانۂ شبّیر کی ویرانی کی شب ہے دشمن کی سپہ خواب میں‌ مدہوش...
  17. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    سائرس اعظم، Cyrus The Great چھٹی صدی قبل مسیح کا مشہور ایرانی بادشاہ، اسکی سلطنت بحیرۂ روم کے ساحلوں سے لیکر افغانستان تک پھیلی ہوئی تھی، یہی وہ بادشاہ ہے جس نے بابل فتح کرنے کے بعد گرفتار یہودیوں کو یروشلم واپس جانے کی اجازت دی تھی۔
  18. محمد وارث

    محفل میں آپکی کم اورزیادہ پسندیدہ شخصیت

    سید ابرار اور تفسیر صاحب، بالترتیب موضوع کے عنوان کے لحاظ سے۔
  19. محمد وارث

    الیکشن 2007۔۔کیا احباب تیار ہیں۔۔؟

    محب علوی بمقابلہ ماوراء ایک دفعہ پھر، کیا خیال ہے۔
  20. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں‌آیا 8

    ضبط فی الحال تو میں۔ اب شاید ڈاکٹر عباس صاحب۔
Top