نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سنّت کیا ہے ؟

    وضاحت کیلیے شکریہ سید صاحب۔:) معذرت خواہ ہوں کے مفتی تقی عثمانی صاحب کی تحاریر کی کوئی ویب سائٹ میرے علم میں نہیں ہے، ویسے میرے پاس انکی کتب میں سے "علوم القرآن" اور عدالتی فیصلوں پر مشتمل کتاب "عدالتی فیصلے" موجود ہیں لیکن وہ بھلا آپ کے کس کام کیں۔:(
  2. محمد وارث

    بیت بازی

    دلوں کو مرکزِ مہر و وفا کر حریم کبریا سے آشنا کر جسے نان جویں بخشی ہے تو نے اسے بازوئے حیدر بھی عطا کر (اقبال)
  3. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    صلاح الدین احمد، مولانا مشہور و معروف مدیر، ادیب اور نقاد۔ پہلے "نخلستان" جاری کیا پھر 1935 میں "ادبی دنیا" شروع کیا جس میں چھپنا مصنفین کیلیے ایک اعزاز سمجھا جاتا تھا۔ ن
  4. محمد وارث

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    وہ میرا رونقِ محفل کہاں ہے مری بجلی ، مرا حاصل کہاں ہے مقام اس کا ہے دل کی خلوتوں میں خدا جانے مقامِ دل کہاں ہے (اقبال) محفل ۔
  5. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں‌آیا 8

    فی الحال تو میں حاضر ہوں اعجاز صاحب، امید ہے آپ کے مزاج بخیر ہونگے۔
  6. محمد وارث

    اردو ویب، انٹرنیٹ پر اردو کا ایک اہم سنگ میل

    بہت خوب نبیل بھائی، بہت اچھا مضمون ہے آپ کا اور آپ نے بہت خوبصورت انداز سے اردو ویب کا تعارف پیش کیا ہے۔ مجھے یقینِ کامل ہے کہ محبانِ اردو کی کاوشوں سے اردو ویب اور اس کے تمام پروجیکٹس دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہیں گے۔
  7. محمد وارث

    تعارف خوش آمدید مون

    خوش آمدید مون صاحب، امید ہے آپ کا وقت محفل پر اچھا گزرے گا۔
  8. محمد وارث

    سنّت کیا ہے ؟

    سید صاحب، معذرت خواہ ہوں، لیکن آپ کی یہ بات تاریخی لحاظ سے انتہائی غلط ہے اور آپ کے اپنے ذہن کی "پیداوار"۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آپ تاریخی حقائق کے بارے میں جانے اور پڑھے بغیر بہت یقین سے اپنی رائے کو حرفِ آخر سمجھ لیتے ہیں۔ مودودی صاحب کی جس کتاب کا ربط ابو شامل صاحب نے دیا تھا اور آپ...
  9. محمد وارث

    آج کا شعر

    لیے جاتی ہے کہیں ایک توقع غالب جادۂ رہ کششِ کافِ کرم ہے ہم کو
  10. محمد وارث

    ہجرکی بد دعا نہ ہو جانا۔۔

    بہت خوب، لاجواب۔
  11. محمد وارث

    دریا

    موتی نہیں ہوں، ریت کا ذرہ تو میں بھی ہوں دریا تیرے وجود کا حصہ تو میں بھی ہوں (تیمور حسن تیمور)
  12. محمد وارث

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    ارے نہیں شمشاد بھائی، اتنا مشکل بھی نہیں تھا، اپنے چچا کے دیوان میں کم از کم آدھ درجن اشعار تو ہونگے گرہ پر۔ خیر اب یار ہے تو دل میں ذوقِ وصل و یادِ یار تک باقی نہیں آگ اس گھر میں لگی ایسی کہ جو تھا جل گیا (غالب) اب ۔ آگ ۔
  13. محمد وارث

    بیت بازی

    واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جواب یاد تھیں جتنی دعائیں صرفِ درباں ہو گئیں (غالب)
  14. محمد وارث

    محفل میں آپکی کم اورزیادہ پسندیدہ شخصیت

    تفسیر صاحب، مجھے آپ کا پورا نام کل ہی وکی سے معلوم ہوا ہے، اور اس حسنِ اتفاق پہ حیران ہوں۔۔۔ سید ابرار اور سید تفسیر:)
  15. محمد وارث

    وکی لائبریری کا اعلان چسپاں کریں

    ارے محب بھیا، لوگوں سے سجدہ کروانے کیلیے کہ سجدہ کر کے دکھانا پڑتا ہے، ورنہ کون کرتا سجدہ؟ یہ بات سچ ہے اب اس پر "تاریخ اور فلسفہ" میں کوئی دھاگہ کھولنے کی "دھمکی" نہ دے دینا۔;)
  16. محمد وارث

    گیان چند پرلوک سدھار گئے

    ارے نہیں حیدر آبادی بھائی، "کڑوے سچ" کے اظہار کیلیے لہجےکا نہ ہی تو بدنما ہونا ضروری ہے اور نہ ہی طنزیہ:)
  17. محمد وارث

    وکی لائبریری کا اعلان چسپاں کریں

    نبیل صاحب، آپ کے پُر خلوص الفاظ کیلیے بہت شکریہ آپ کا، انشاءاللہ میں بقدرِ استطاعت لائبریری پراجیکٹ میں حصہ لیتا رہوں گا۔ نوازش آپکی۔ بتانے کیلیے بہت شکریہ آپ کا مہوش علی صاحبہ، میں نے اسے صحیح کر دیا ہے۔
  18. محمد وارث

    وکی لائبریری کا اعلان چسپاں کریں

    آپ کی تفصیلی اور انتہائی مفید پوسٹ کیلیے بہت شکریہ مہوش صاحبہ۔ آپ کی دئی ہوئی معلومات کی روشنی میں، ہیڈر باب بھی بنانا شروع کردیے ہیں، اب آپ ان کو ملاحظہ کرلیجیے اور بتائیے گا کہ کیا یہ صحیح بنے ہیں۔ نوازش۔
  19. محمد وارث

    کیا پکایا اور کیا کھایا

    گرد و غبار :(
Top