نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ترے سخن نے کہاں سے یہ دلکشی پائی

    بہت اچھی غزل ہے آپ کی زرقا مفتی صاحبہ
  2. محمد وارث

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    جو تمنّا بھر نہ آئے عمر بھر عمر بھر اسکی تمنّا کیجیئے (اختر شیرانی)
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بدو گفتم کہ مشکی یا عبیری کہ از بوئے دل آویزِ تو مستم (میں نے اس سے کہا کہ تو مشکی ہے یا عبیری - دونوں خوشبو کی قسمیں ہیں - کہ تیری دل آویز خوشبو سے میں مَیں مست ہوا جاتا ہوں) بگفتا من گِلے ناچیز بُودم و لیکن مدّتے با گُل نشستم (اس نے کہا میں تو ناچیز مٹی تھی لیکن ایک مدت تک گُل کے ساتھ نشست...
  4. محمد وارث

    قتیل شفائی اہنے ہاتھوں کی لکیروں میں سجا لے مجھ کو - قتیل شفائی

    پسند کرنے کیلیئے آپ کا شکریہ فاتح صاحب
  5. محمد وارث

    توبۃ النصوح از ڈپٹی نذیر احمد دہلوی - صفحات 26 تا 50

    یہ لوگ تو شادی اور رت جگے کے ارادے کر رہے تھے اور نصوح اپنے خواب کے تصور میں غلطاں و پیچاں تھا، اسکا دل مان گیا تھا کہ یہ خواب میرے وہم و خیال کا بنایا ہوا تو ہر گز نہیں ہے، ہو نہ ہو یہ ایک امر من جانب اللہ ہے، خواب کیا ہے رویائے صادقہ اور الہام الٰہی ہے۔ باپ کا اظہار اس نے ایسی توجہ سے سنا تھا...
  6. محمد وارث

    میری پہلی غزل "محفل" کی نذر

    میں نے میر اور اقبال کا کلام دیکھنی کی 'سعی' کی ہے، 'سعی' کو ڈھونڈنے کیلیئے اور ان دونوں کے کئی اشعار ملے، جس میں 'سعی' بندھا ہے اور سبھی میں 'سعی' عین ساکن کے ساتھ یعنی بروزنِ 'درد' کے وزن پر پایا اور یہ بھی کہ 'سعی' کو اضافت کے ساتھ لکھنے کا صحیح طریقہ 'زیر' کے ساتھ ہے نا کہ 'ہمزہ' کے ساتھ...
  7. محمد وارث

    قتیل شفائی اہنے ہاتھوں کی لکیروں میں سجا لے مجھ کو - قتیل شفائی

    شکریہ فرحان صاحب اور شعیب خالق صاحب۔ شعیب صاحب 'ہوں' ہی صحیح ہے، شکریہ ٹائپو دیکھنے کیلیئے۔
  8. محمد وارث

    اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

    اجی نہیں صاحب، ایسی صورت میں بھلا کھانے کا کیا قصور ہوتا ہے :) دوپہر کا کھانا ابھی پانچ بجے کھایا تھا اسی کے خمار میں ہوں، اور محترمہ سمجھ رہی ہیں کہ 'اردو محفل' پر بیٹھنے کیلیئے بہانے کر رہا ہوں :)
  9. محمد وارث

    اس ہفتے کے مہماں *~*الف عین جی*~*

    بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے تعبیر صاحبہ آپ نے۔ اعجاز صاحب کے بارے میں کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے لیکن ہم بھی چونکہ انکے قتیل ہیں اس لیے واجب ہے کہ آپ کے فارمیٹ کے مطابق کچھ عرض کروں۔ 1۔ آپ کا انکے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔اب آپ کی کیا رائے تھی اور ہے۔ یعنی اب تک ویسا ہی...
  10. محمد وارث

    اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

    اور میں رات کا کھانا کھانے سے انکار کر رہا ہوں، بیوی دو تین بار کہہ چکی ہے اور ہر دفعہ برا سا منہ بنا کر واپس چلی جاتی ہے۔ :)
  11. محمد وارث

    امجد اسلام امجد غزل - یہ دشتِ ہجر یہ وحشت یہ شام کے سائے - امجد اسلام امجد

    اللہ اس 'عنائت' میں برکت ڈالیں اور اس عنائت سے محروم کو اس سے 'محفوظ' رکھیں۔ :)
  12. محمد وارث

    مبارکباد پر امید محسن

    پر امید (ریاض) صاحب آپ کو بہت مبارک ہو
  13. محمد وارث

    آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

    جی نیگیٹو سب تو ذہن میں محفوظ ہیں مستقل طور پر، خفیہ دراز میں تو بیوی کے لکھے ہوئے خط پڑے ہیں، لیکن خفیہ اس لئے رکھا ہے کہ اس میں میں نے وہ خط چھپائے ہوئے ہیں جو میں نے اسے لکھے تھے اور انہیں وہ اپنے ساتھ ہی لے آئی تھی، اور اس طرح میری جان بہت پر سکون ہے، توبہ توبہ اگر وہ میرے باتیں اور دعوے پھر...
  14. محمد وارث

    آپ کو غصہ کب آتا ہے ؟

    جی مجھ سے غلطی ہو گئی، اپنی بیوی سے بات کرنے کی نہیں، بلکہ اس تھریڈ میں اپنی ایک انتہائی ذاتی بات لکھ دینے کی۔ اور اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہوں، اپنی بیوی سے نہیں، آپ سے کہ میری بات سے آپ کی دل آزاری ہوئی، بیوی کا کیا ہے ہم دونوں میں آپس میں 'دل پشوری' اور 'عشق تماشا' دونوں ہی چلتے ہیں۔...
  15. محمد وارث

    آپ کو غصہ کب آتا ہے ؟

    ہا ہا ہا، مزہ آ گیا اور ایک انتہائی دقیق تحقیق کا سوال پوچھ لیا آپ نے شمشاد بھائی، میری موجودگی میں تو پڑھ کر بلکہ دیکھ کر رکھ دیتے ہیں، ہاں بعد میں شاید پھاڑ کر پڑھتے ہیں۔
  16. محمد وارث

    حتف 6

    ہمت بھائی کچھ وضاحت فرمائیں گے کہ ایک پرافٹ ایرننگ اسلحہ کمپنی اور ایک پرافٹ ایرننگ ٹیلی کمیونیکشن کمپنی کے معاملات کیسے مختلف ہو تے ہیں۔ اور ایک حکومت اسلحہ ڈویلپ کرنے کیلیئے رقم کہاں سے لاتی ہے ؟
  17. محمد وارث

    امجد اسلام امجد غزل - یہ دشتِ ہجر یہ وحشت یہ شام کے سائے - امجد اسلام امجد

    حضور اس کیلیئے صرف 'سخنور' ہونا ہی کی کافی ہے، 'گنجے' کا اسمِ صفت تو قطعاً اضافی ہے۔ ;)
Top