وقت ایک تحفہ
میں وقت کے بارے میں بہت گنجلک رہتا ہوں۔ میں کیا اور میری حیثیت کیا۔ میں کس باغ کی مولی ہوں۔ وقت کےبارے میں بڑے بڑے سائنسدان، بڑے فلسفی، بڑے نکتہ دان، وہ سارے ہی اس کی پیچیدگی کا شکار ہیں کہ وقت اصل میں ہے کیا؟اوریہ ہماری زندگیوںپر کس طرح سے اثر انداز ہوتا ہے؟ حضرت علامہ اقبال رح...