نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اردو رباعیات

    بہت شکریہ برادرم، بہت خوشی ہوئی آپ کو ادھر دیکھ کر، اور ہاں میں تو سمجھتا تھا کہ یہ رباعی فقط میرے حسبِ حال ہی ہے :)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دود سودائے تُتَق بست آسماں نامیدمَش دیدہ بر خوابِ پریشاں زد، جہاں نامیدمَش (غالب دھلوی) خیالِ خام کا ایک دھواں سا ہمارے سر پر چھا گیا، میں نے اسکا نام آسمان رکھ دیا، آنکھوں نے ایک پریشان خواب دیکھا اور میں نے اسے جہان کہہ دیا۔
  3. محمد وارث

    اردو رباعیات

    سانپوں کی طرَح شُوک رہا ہے واعظ ہے گھاگ مگر چُوک رہا ہے واعظ خاموش رہو اور تماشہ دیکھو سورج پہ اگر تُھوک رہا ہے واعظ (قتیل شفائی)
  4. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    دیکھے ہیں بہت ہم نے، ہنگامے محبّت کے آغاز بھی رسوائی، انجام بھی رسوائی (صوفی تبسم)
  5. محمد وارث

    حبیب جالب یہ اور بات تیری گلی میں نہ آئیں ہم ۔ حبیب جالب

    شکریہ فرخ صاحب جالب کی خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے!
  6. محمد وارث

    بسم اللہ الرحمن الرحیم کی بحر اور رباعی کی بحر لا حول و لا قوۃ الا باللہ

    بہت شکریہ فاتح صاحب خوبصورت وضاحت کیلیے! نظامی صاحب، ایک بات یہ کہ رباعی کے چوبیس اوزان میں سے یہ صرف ایک وزن ہے، مبتدیوں کو رباعی کا وزن یاد کرانے کیلیئے ابتدا میں یہ وزن سکھایا جاتا تھا کہ "مصرع" ہر کسی کی زبان پر ہے :) اور اگر صرف اسی وزن میں چاروں مصرعے کہیں تو وہ رباعی ہے اس لیے سیکھنے...
  7. محمد وارث

    امیدِ عاقبتِ کار کے برابر ہے ---------------- ظفر اقبال

    زیادہ دور نہیں امن و جنگ آپس میں یہ فاصلہ تری تلوار کے برابر ہے واہ واہ، لا جواب!
  8. محمد وارث

    موجہء خواب پہ اک نقش ۔ ۔ ۔ آصف شفیع

    بہت خوبصورت غزل ہے آصف صاضب، بہت داد قبول کیجیے جناب! سبھی اشعار بہت اچھے ہیں لیکن یہ تو بہت ہی اچھے لگے مجھے! کتنے چہرے ہیں کہ پردے میں چھپے جاتے ہیں شہرِ خاموش سے کس کس کو پکارا جائے کیا خوبصورت بات ہے، کیا آفاقی سچائی ہے، کیا درد ہے اس شعر میں، لا جواب! اور یہ شعر، کلاسیکی شاعری کا...
  9. محمد وارث

    پھر وہی ضد کہ ہر اک بات بتانے لگ جائیں ۔۔۔۔۔ نوید صادق

    نوید صاحب، ایک غیر متعلقہ بات میں بھی پوچھنا چاہ رہا ہوں :) آپ کے مقام میں بہاولپور آ رہا ہے لاہور کی جگہ، تو کیا شفٹ ہو گئے ہیں اپنے شہر!
  10. محمد وارث

    ایک بے مثال فورم

    آپ کی نیک تمناؤں کیلیے بہت شکریہ مانی چیمہ صاحب، ہم بھی اس محفل کے قتیل ہیں اور خوشی ہوتی ہے کسی اور قتیل کو دیکھ کر :) یہ شعر مجھے بہت اچھا لگا، لیکن شاید کچھ یوں ہوگا: شاید کبھی خلوص کو منزل نہ مل سکے وابستہ ہے مفاد ہر اک دوستی کے ساتھ
  11. محمد وارث

    پیار دے جد موسم نہ آون۔۔۔۔۔ آصف شفیع

    بہت ودھیا غزل ہے تہاڈی آصف سب! تے بہت شکریہ شیئر کرن لئی!
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری قصرِ جنت چہ کنم کوچہ یارے دارم --- یکے از اہلِ نسبت

    درست فرمایا سید صاحب نے، لیکن دیوانے خال خال تو ہو سکتے ہیں ناپید نہیں :) با غم و دردِ محبت سروکارے دارَم ہست صد داغ بہ دل، باغ و بہارے دارم عزِّ شاہی بَرَہَش گرد و غبارے دارم قصرِ جنت چہ کنم کوچہ یارے دارم ترسِ دوزخ چہ کنم رُوئے نگارے دارم مجھے تو صرف محبت کے غم اور درد ہی سے سروکار ہے۔ میرے...
  13. محمد وارث

    طرحی مشاعرہ ۔۔۔ دبستانِ بیاض۔۔۔ نومبر 2008ء

    جزاک اللہ نوید صاحب، دکھ ہوا آپ کی علالت کا سنکر، اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دیں! خالد صاحب کا اردو محفل اور ہماری طرف سے بہت شکریہ ادا کیجیئے گا، نوازش ان کی۔ مجھے ایک دفع "بیاض" کہیں سے ملا تھا، واقعی بہت اچھا جریدہ ہے!
  14. محمد وارث

    فورم کا موڈ

    جی برادرم یہ دوا صرف اور صرف وہیں سے ملتی ہے جہاں سے درد ملتا ہے :)
  15. محمد وارث

    داغ کعبے کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہے - داغ دہلوی

    :) تو ہی ناداں "چند" کلیوں پر قناعت کر گیا ورنہ "گلشن" میں علاج تنگیِ داماں بھی "ہے" ;)
  16. محمد وارث

    داغ کعبے کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہے - داغ دہلوی

    شکریہ فرخ صاحب! ان دو اشعار میں سہو کاتب ہے! اس شعر کے مصرعہ ثانی کے وزن میں مسئلہ لگا تھا لیکن شاید صحیح ہے، "خوب" کو "خب" اگر سمجھا جائے تو، لیکن اسکا مطلب ابھی تک سمجھ نہیں آیا :) باقی مقطع کا مصرعہ ثانی جسطرح زبان زد عام ہے "سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے" اسکے متعلق فاتح صاحب...
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری قصرِ جنت چہ کنم کوچہ یارے دارم --- یکے از اہلِ نسبت

    شکریہ نظامی صاحب، یہ تضمین بھی لا جواب ہے! آج آپ نے فون پر سید نصیر الدین نصیر صاحب کے فارسی مجموعے کا ذکر کیا، تب سے دل بیتباب ہو ہو جا رہا ہے! لیکن کاش سید صاحب اس میں ترجمہ بھی شامل کر دیتے کہ مجھے کلام سے لطف اندوز ہونے کی فرصت بھی ملتی :)
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری قصرِ جنت چہ کنم کوچہ یارے دارم --- یکے از اہلِ نسبت

    یہ بھی لاجواب غزل ہے نظامی صاحب، اور ترجمہ آپ کی خواہش پر :) قصرِ جنّت چہ کُنَم کوچۂ یارے دارَم ترسِ دوزخ چہ کنم رُوئے نگارے دارم میں جنت کے محلوں کو کیا کروں کہ یار کا کوچہ رکھتا ہوں (کوچے میں ہوں)، دوزخ کا غم کیا کروں کہ ہمارے سامنے تو فقط محبوب کا چہرہ ہے (اسی میں گم ہیں)! ہمچو مجنوں بہ...
  19. محمد وارث

    فورم کا موڈ

    بہت شکریہ فرخ صاحب اور برادرم نبیل، بس ذرا زکام اور کام نے تنگ کیا ہوا ہے، لیکن آپ کی پرسش کے بعد "بیمار کا حال اچھا ہے" :)
Top