نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری اے تیر غمت را دلِ عشاق نشانہ --- ہلالی اَستر آبادی

    حاضر حضور :) اے تیر غمت را دلِ عشاق نشانہ خلقے بتو مشغول و تو غائب ز میانہ اے کہ تیرے غم کے تیر کا نشانہ عشاق کا دل ہے، خلقت تجھ میں مشغول ہے اور تو درمیان سے غائب ہے! مجنوں صفتم در بدر و خانہ بخانہ شاید کہ بہ بینم رخِ لیلے بہ بہانہ میں، مجنوں کی طرح در بدر اور خانہ بخانہ (پھرتا ہوں) شاید...
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری اے تیر غمت را دلِ عشاق نشانہ --- ہلالی اَستر آبادی

    واہ واہ کیا لاجواب کلام ہے، کیا خوبصورت شاعری ہے! ایک بات یہ نظامی صاحب کہ اگر اسکا ترجمہ آپ کے پاس ہے تو وہ بھی پوسٹ کر دیں ورنہ یہ خاکسار کم از کم اس غزل کا تو ترجمہ کر ہی دے گا :)
  3. محمد وارث

    احمد مشتاق دل میں شور برابرہے ۔۔۔۔ احمد مشتاق

    بالکل بجا کہا آپ نے برادرم، ضرور بات ہونی چاہیئے! اپنی حد تک تو یہی عرض کر سکتا ہوں کہ میں اس کام کا نہ ماہر ہوں اور نہ اہل، بس جو اشعار اچھے لگتے ہیں ان پر داد ضرور دیتا ہوں :)
  4. محمد وارث

    شمس الرحمن فاروقی اب پدم شری

    واقعی مسرت کی بات ہے، فاروقی صاحب ایک قد آور علمی اور ادبی شخصیت ہیں، سب کو مبارک ہو انکا یہ اعزاز!
  5. محمد وارث

    سمت شمارہ 14 ریلیزڈ

    ہمیشہ کی طرح یہ بھی خوبصورت شمارہ ہے اعجاز صاحب، آپ کو اور سعود کو بہت مبارک ہو ایک اور اشاعت!
  6. محمد وارث

    لائبریری ایوارڈز

    بھئی میں تو دو گھنٹے کی "لوڈ شیڈنگ" بھگتا کر اور ڈنر کر کے پھر آ گیا ادھر، لیکن یعنی کے اب مزید انتظار :)
  7. محمد وارث

    احمد مشتاق دل میں شور برابرہے ۔۔۔۔ احمد مشتاق

    بہت شکریہ نوید صاحب خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے! یہ اشعار بہت اچھے ہیں یا مجھے لگے :) دل میں شور برابر ہے کون اس گھر کے اندرہے عشق میں کوئی وقت نہیں دن اور رات برابر ہے ساحل سے پوچھو مشتاق کتنی دور سمندر ہے
  8. محمد وارث

    ایک تازہ غزل آپ سب کے نام

    اچھے اشعار نکالے ہیں سلمان صاحب! مطلع تھوڑا سا "ڈھیلا" ہے، اگر دوبارہ کہہ سکیں بالخصوص مصرعِ ثانی تو چار چاند لگ جائیں غزل کو! تیرے جانے سے کچھ نہیں ہو تا مجھ پہ ہونے لگا اثر میرا میں بھی جاذب عجب مسافر ہوں ساتھ چلتا ہے میرے، گھر میرا یہ دونوں بہت اچھے اشعار ہیں، بہت خوب! یہ شعر بیت...
  9. محمد وارث

    لائبریری ایوارڈز

    اور یقیناً کچھ کھانے پینے کا انتظام بھی ہوگا :)
  10. محمد وارث

    امیرالاسلام ہاشمی نہ بیگم ہماری نہ ہم دیکھتے ہیں: امیر الاسلام ہاشمی

    شکریہ سعود صاحب، تضمین اور پیروڈی میں وہی فرق ہے جو المیہ اور طربیہ میں ہے :) خیر، پیروڈی عموماً کلام کا حلیہ بگاڑ کر اسکی مزاحیہ نقل ہوتی ہے بلکہ مذاق اڑانا بھی مقصود ہوتا ہے! پیروڈی میں عمعوماً اصل کلام کے اشعار نہیں ہوتے لیکن آ بھی سکتے ہیں! اور یہ لفظ "پیروڈیا" سے ہے جس کا مطلب جوابی نغمہ...
  11. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    عنایت کیسے فرماؤں؟ :) "آئین اکبری"، وہ مجھے آپ عنایت فرما دیں، بدلے میں خاص آپ کیلیے سر سید احمد کی تصحیح کردہ آئین اکبری پر غالب کی منظوم فارسی تقریظ، جو اتنی تند و تلخ تھی کہ سید احمد نے اسے کتاب میں شامل ہی نہیں کیا اور ناراض ہو گئے۔ مُردہ پروردن مبارک کار نیست خود بگو، کاں نیز جُز گفتار...
  12. محمد وارث

    اپنے ہاتھوں سے چراغوں کو۔۔۔۔۔۔۔ آصف شفیع

    بہت اچھی غزل ہے آصف صاحب، سبھی اشعار اچھے ہیں لیکن یہ بہت پسند آئے مجھے، بہت خوب!
  13. محمد وارث

    تعارف ادریس آزاد صاحب! محفل میں خوش آمدید

    خوش آمدید ادریس آزاد صاحب!
  14. محمد وارث

    سزا دینے والے۔۔۔۔۔

    واہ حافظ صاحب، آپ تو 'صاحبِ کتاب' نکلے ہمیں بھی 'اہلِ کتاب' بنایئے :) ہو سکے تو لائبریری میں اپنی کتاب پوسٹ کر دیں!
  15. محمد وارث

    سزا دینے والے۔۔۔۔۔

    حافظ صاحب یہ غزل بھی اچھی ہے، کچھ اشعار وزن میں ہیں اور کچھ معمولی تبدیلیاں چاہتے ہیں۔ میں کئی دنوں سے آپ کی شاعری پڑھ رہا ہوں، شاعروں والے 'جراثیم' تو سارے ہیں :)محترم آپ کسی سے اصلاح کیوں نہیں لیتے، محفل پر اعجاز صاحب کا دامن تھامیے یا اپنے حلقۂ احباب میں سے کسی استاد کا (مجھے یاد پڑتا ہے...
  16. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ویسے اس فہرست میں "توزکِ تیموری" کا بھی اضافہ ہو سکتا ہے :)
  17. محمد وارث

    ہر بڑے آدمی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہے

    میں نے دونوں کو نہ صرف ضم کر دیا ہے کہ بلکہ پہلے کو 'پسندیدہ تحریریں' سے لطائف میں منتقل بھی کر دیا ہے!
  18. محمد وارث

    مہدی حسن ترکِ الفت کا صلہ ، پا بھی لیا ہے میں نے

    آفرین ہے آپ دونوں پر، سارے اسطوخودوس قسم کے نام گنوا دیئے، اور جس کے ہم منتظر ہیں اس "سم ون" کا کہیں ذکر تک نہیں، ھائے ھائے ;)
Top