نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    عبداللہ بن سبا اور مختار ثقفی

    گو مصنف نے پہلی سطر میں ہی 'بظاہر' کا لفظ استعمال کر کے اپنے بلند و بالا دلائل کی عظیم الشان عمارت کی بنیاد خود ہی 'ٹیڑھی' کر دی ہے، لیکن اگر اس دلیل کو درست مان بھی لیا جائے تو جس 'فتنۂ عبداللہ بن سبا' کو ہر برائی کا ذمہ دار مصنف نے ٹھہرایا ہے، اس پر اگر "ٹھنڈے دل و دماغ" سے غور کیا جائے تو...
  2. محمد وارث

    آؤ کرتے ہیں موت کی باتیں ۔ رفیق اظہر

    بہتر یہی ہے کہ آپ اور مغل صاحب بھی، مزید اس پر کچھ رقم نہ کریں، وگرنہ تماشہ دیکھنے والے بھی آ پہنچے :)
  3. محمد وارث

    آؤ کرتے ہیں موت کی باتیں ۔ رفیق اظہر

    بدترین ادبی بحث بھی بہترین سیاسی و مذہبی بحث سے بہتر ہے! ع- ہاتھ لا استاد کیوں کیسی کہی ;)
  4. محمد وارث

    آؤ کرتے ہیں موت کی باتیں ۔ رفیق اظہر

    السلام علیکم مغل صاحب، فرخ صاحب! بھائی لوگو، میرے خیال میں یہ تھریڈ 'ملاکھڑا' بنتا جا رہا ہے :) کیوں نہ اسے یہیں روک دیا جائے! ہم کیوں ایک دوسرے کے علم و فضل و فہم و فہراست و عقل و دانش بلکہ 'سخن فہمی' کا امتحان لینا چاہتے ہیں جب کہ آپ دونوں ہی اس سال کے 'سخن فہمِ محفل' ہیں :) اسی طرح کے...
  5. محمد وارث

    اردو محفل ایوارڈز 2009 کا اجراء

    فہد صاحب، بیچارے شاعروں کی یہی تو ایک متاع ہوتی ہے، ویسے "بڑے" شعراء اسکے بغیر مشاعروں میں جاتے بھی نہیں اور انکے لفافے بھی 'بھاری' ہوتے ہیں :) اسی کی متلعق، کچھ کچھ یاد پڑتا ہے کہ، جوش ملیح آبادی نے بھی 'یادوں کی برات' میں لکھا ہے اپنی فاقہ مستی کے ذکر میں :)
  6. محمد وارث

    اس کو بھی میری طرح نیند کدھر آتی ہے

    لاجواب، بہت خوبصورت غزل ہے فرزانہ صاحبہ! سبھی اشعار اچھے ہیں، مجھے خاص طور پر یہ زیادہ پسند آئے: بے خیالی میں جو دیوار پہ رک جائے نظر بات کرتی ہوئی تصویر ابھر آتی ہے مجھ کو آتا ہے کسی دل کے سلگنے کا خیال جب شرر اڑتے ہیں جب آگ نظر آتی ہے کون چپ چاپ در آیا ہے نظر میں نیناں میں تو سنتی تھی...
  7. محمد وارث

    اختر شیرانی اُن کو بُلائیں اور وہ نہ آئیں تو کیا کریں؟ - اختر شیرانی

    لاجواب، شکریہ جناب شیئر کرنے کیلیے!
  8. محمد وارث

    اردو محفل ایوارڈز 2009 کا اجراء

    ماشاءاللہ مغل صاحب، لیکن برادرم میری طرف سے پیشگی معذرت کہ میرے لیے کہیں آنا جانا مرنے کے مترادف ہے، اور آپ یقیناً چاہیں گے کہ میں کچھ دن اور جی لوں :)
  9. محمد وارث

    وارث شاہ پنجابی زبان کا شکسپئر صوفی بزرگ وارث شاہ

    نہ جانے ہم اپنے مشاہیر کا اغیار کے ساتھ موازنہ کیوں کرتے ہیں! آج تک کبھی کسی گورے نہ کہا ہو کہ 'شکسپیئر انگریزی زبان کا وارث شاہ' ہے؟
  10. محمد وارث

    سکے کے دو پہلو

    یہ صرف دبئی کا مسئلہ نہیں ہے، دنیا کے ہر شہر کا یہی حال ہے۔ افلاطون نے آج سے اڑھائی ہزار سال پہلے کہا تھا کہ ہر شہر میں دراصل دو شہر آباد ہوتے ہیں، ایک امراء کا اور دوسرا غریبوں کا، اور یہ بات آج بھی سچ ہے! جب تک نظام نہیں بدلا جاتا، تب تک یہ ہوتا ہی رہے گا، افسوس صد افسوس!
  11. محمد وارث

    امیر مینائی لے گئی کل ہوسِ مے جو سرخُم مجھ کو - امیر مینائی

    کیا خوبصورت غزل ہے، واہ واہ واہ۔ مشکل قافیے کو کس اساتذانہ مہارت سے نبھایا ہے امیر نے، لاجواب! شکریہ کاشفی صاحب!
  12. محمد وارث

    اردو محفل ایوارڈز 2009 کا اجراء

    'اصلاحِ سخن' والے گرافک میں اضافت 'ح' کے اوپر چلی گئی ہے!
  13. محمد وارث

    میں اسے زندگی سے ڈسواتا ۔ رفیق اظہر

    قبلہ آپ جو کہنا چاہتے ہیں کھل کر کہیں، یہ کیا بقول مرشدی ع- کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
  14. محمد وارث

    اردو محفل ایوارڈز 2009 کا اجراء

    میری طرف سے بھی سب اعزاز یافتگان کو بہت مبارک!
  15. محمد وارث

    چوتھی سالگرہ ہفتہء کچن / پکوان ۔۔

    یہ اتنا آسان بھی نہیں ہے بھیّا، گھی کا ڈبہ کھولے گا کون :)
  16. محمد وارث

    سودا غزل۔ ساون کے بادلوں کی طرح سے بھرے ہوئے ۔ سودا

    واہ واہ واہ، کیا غزل ہے لاجواب! اور مجھے پورا یقین ہے یہ اشعار آپ کو بھی خاص طور پر پسند آئے ہونگے ;)
  17. محمد وارث

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    شکریہ برادرم تشریف آوری کیلیے! ایسی بات نہیں ہے ہاں صرف اس تھریڈ میں فی الحال میں ہی تصاویر پوسٹ کر رہا ہوں وگرنہ دوسرے سلسلوں میں تو سبھی احباب نے خوب حصہ لیا ہے :)
  18. محمد وارث

    چوتھی سالگرہ ہفتہء کچن / پکوان ۔۔

    اپنی لکھنے کیلیے تو پہلے اپنی زوجہ محترمہ سے ٹریننگ لینی پڑی گی، اکبر الٰہ آبادی کچھ فرما گئے ہیں: دعوت نامہ بنام علامہ شبلی نعمانی آتا نہیں مجھ کو قبلہ قبلی بس صاف یہ ہے کہ بھائی شبلی تکلیف اٹھاؤ آج کی رات کھانا یہیں کھاؤ آج کی رات حاضر جو کچھ ہو دال دلیا سمجھو اس کو پلاؤ قلیا :)
  19. محمد وارث

    ہفتۂ شعر و ادب - غزلیں

    یہ کس مقام پہ ٹھہرا ہے کاروانِ وفا - رضا ہمدانی یہ کس مقام پہ ٹھہرا ہے کاروانِ وفا نہ روشنی کی کرن ہے کہیں، نہ تازہ ہوا ہوئی ہے جب سے یہاں نطق و لب کی بخیہ گری سوائے حسرتِ اظہار دل میں کچھ نہ رہا اس اہتمام سے شب خوں پڑا کہ مدّت سے اجاڑ سی نظر آتی ہے شہرِ دل کی فضا تمام عمر اسی کی تلاش میں...
Top