شکریہ برادرم، یہ غزل علیحدہ سے گائی ہوئی مجھے کہیں نہیں ملی، کچھ اشعار نصرت نے اپنی قوالی 'شب جائے کہ من بودم' میں گائے ہیں اور کچھ ادھر ادھر بکھرے ہوئے تھے جن کو میں نے اکھٹا کر دیا ہے۔
عارف کریم صاحب، آپ نے اپنے مخصوص نقطہ نظر کی وجہ سے سب کچھ "مغرب" پر تطبیق کر دیا حالانکہ آمر اور آمریت کا کوئی ملک و وطن نہیں ہوتا، ایشیائی اور افریقی آمریتیں کسی بھی طرح مغرب سے کم نہیں ہیں، وہاں تو پھر "جمہوریت" کا لبادہ ہے یہاں تو ننگی جارحیت ہے۔
اور میری پوسٹ اپنے پیارے ملک پاکستان کے...
یوں تو دنیائے سیاسیات میں چانکیہ اور میکاؤلی ہی زیادہ بدنام ہیں کہ انہوں نے بادشاہوں اور مطلق العنان حکمرانوں اور آمروں کو اپنی بادشاہت اور آمریت بچانے کیلیے ایسے ایسے نادر مشورے دیئے ہیں کہ ان دونوں کی عیاری اور مکاری ضرب المثل بن چکی ہے۔ لیکن ایک دلچسپ اقتباس مجھے ارسطو کی کتاب 'سیاسیات' میں...
یہاں پہلوانوں کا دنگل نہیں ہو رہا جو ہر مدِ مقابل پہلوان کا پٹھا اس کا پرچم اٹھائے، ڈھول سمیت، اکھاڑے میں کود پڑے۔ اس موضوع کو سیاست سے پاک رکھیں پلیز۔
عاشق نہ شُدی، جلوۂ جاناں کہ شناسی؟
تا سر نہ دہی، ہمّتِ مرداں کہ شناسی؟
تو عاشق ہی نہیں ہوا، جاناں کے جلووں کو کیسے پہچانے گا (کیونکہ) جب تک سر نہ دے گا، ہمتِ مرداں کو کیسے جانے گا؟
خود را نہ پرستیدہ ای، عرفاں کہ شناسی؟
کافر نہ شُدی، لذّتِ ایماں کہ شناسی؟
تو نے اپنے آپ کی پرستش کی ہی نہیں،...
میرے خیال میں یہ ایم ڈی تاثیر (محمد دین تاثیر) ہیں، پاکستانی پنجاب کے موجودہ گورنر سلمان تاثیر کے والد، ایم ڈی تاثیر، "نیازمندانِ لاہور" گروپ کے ایک اہم رکن تھے جس میں پطرس بخاری، امتیاز علی تاج، صوفی تبسم وغیرہ بھی شامل تھے، تقسیم سے پہلے ان کا کام دہلی اور لکھنؤ کے لکھاریوں کے ساتھ چپقلشیں...
میرے خیال میں محفل پر اس اشکال کے بارے میں پہلے بھی گفتگو ہوئی تھی، میری نظر سے اساتذہ کے کچھ اشعار مزید بھی گزرے ہیں جن میں یہی مسئلہ ہے، انشاءاللہ ملے تو پوسٹ کرتا ہوں :)
نہیں فاتح صاحب، اسطرح الف ساقط کرنا بالکل ویسے ہی ہے جیسے الف کا وصال کرانا، دراصل یہاں الف وصل ہی ساقط ہوا ہے، یعنی پُر اور اسرار میں سے الف وصل ساقط ہوا گو شاعر نے اس کو 'پُ رس رار' نہیں بنایا بلکہ 'پر سرار' بنا کر وزن پورا کیا ہے، جیسے میر
قصد اگر امتحان ہے پیارے
اب تلک نیم جان ہے پیارے...
فخر صاحب آپ کی یادداشت بھی انتہائی کمزور ہے، حالانکہ چند دن پہلے ہی میں نے آپ کو بتایا تھا کہ 'لطائف' کہاں پوسٹ کیے جاتے ہیں، اس کے باوجود اگر آپ غلط زمرے میں پوسٹ کریں گے تو وہ تھریڈ حذف ہی ہوگا۔
اور آپ کے 'حکم' کے مطابق اس تھریڈ کو مقفل کر رہا ہوں!