نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    علی ارمان کی ایک خوبصورت غزل۔۔وُہ آنکھیں بانٹے گا اور خواب مار ڈالے گا

    علی ارمان صاحب خوبصورت شاعر ہیں، فیس بُک پر ہماری ان سے یاد اللہ ہے، اس غزل کی وہاں بھی بہت تعریف ہوئی تھی، واقعی خوبصورت غزل ہے!
  2. محمد وارث

    علم والے کہتے ہیں۔۔۔۔۔"آزاد نظم"۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    قطعاً کوئی بات گراں نہیں گزری مغل صاحب :) بلکہ اس طرح کی نظریاتی ابحاث سے یقیناً کئی دوستوں کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے!
  3. محمد وارث

    تم جدا ہوئے ، پر بہار آئی ہے ---- محمد اظہر نذیر

    تم ہوئے جب جدا، بہار آئی دل بجھا، وہ بھی بے قرار آئی
  4. محمد وارث

    ہوشیاری ہے فریبِ عاشقی کھانے کا نام - ریاض

    یہ کونسے 'ریاض' ہیں کاشفی صاحب۔ ریاض خیرآبادی تو نہیں ہو سکتے، رام ریاض نہ ہوں کہیں۔
  5. محمد وارث

    فرقان جاوید کے خالق ، جناب عبدالعزیز خالد انتقال کر گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ واقعی ایک استاد شاعر تھے، اور اپنے مخصوص لب و لہجے کے مالک، مشکل گو مشہور تھے اس لیے شاید عوام میں بھی زیادہ مقبول نہیں ہوئے۔ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائیں۔
  6. محمد وارث

    علم والے کہتے ہیں۔۔۔۔۔"آزاد نظم"۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    نہیں جیہ، ہر نظم ایک ہی ایک بحر میں ہوتی ہے، آزاد اس وجہ سے کہتے ہیں کہ یہ قافیہ اور ردیف سے آزاد ہوتی ہے۔ فیض کی نظم بحر۔ بحر رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع افاعیل: فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن (اس بحر میں آٹھ وزن آ سکتے ہیں، پہلے رکن فاعلاتن کی جگہ فعلاتن بھی آ سکتا ہے اور آخری رکن فعلن کی جگہ...
  7. محمد وارث

    علم والے کہتے ہیں۔۔۔۔۔"آزاد نظم"۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    ایک ترکیب آپ الٹ لکھ گئیں، سادہ نثر کے مقابلے میں نثری نظم نہیں ہونی چاہیئے بلکہ سادہ نثر اور نظمی نثر :)
  8. محمد وارث

    تم جدا ہوئے ، پر بہار آئی ہے ---- محمد اظہر نذیر

    شب کو دیکھو، قباے جمیل کو سوائے اس مصرعے کے، باقی شعر اب وزن میں ہیں۔ اور صحیح کام اب شروع ہوتا ہے :) کوئی بھی شعر واضح مطلب نہیں دے رہا!
  9. محمد وارث

    علم والے کہتے ہیں۔۔۔۔۔"آزاد نظم"۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    "معمولی سا" فرق ہے محمود صاحب، آزاد نظم میں وزن ہوتا ہے لیکن نثری نظم میں نہیں، یہ اصل میں نثر ہی ہے، نثری نظم تو اس کو 'چسکے' کیلیے کہہ دیا جاتا ہے :)
  10. محمد وارث

    علم والے کہتے ہیں۔۔۔۔۔"آزاد نظم"۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    فقط چند ایک گزارشات مغل صاحب: - قدیم یونانی اور موجودہ یورپین شاعری، سبھی کی سبھی، باقاعدہ ایک نظام کے تحت ہیں، اور وہ 'ہمارے' علمِ عروض سے ایک الگ نظام ہے، انکا 'میٹرز' کا اپنا ایک نظام ہے۔ - ہندی اور دیگر علاقائی شاعری، پنگل کے تحت ہے، باقاعدہ ترقی یافتہ نظام ہے۔ - علمِ عروض کے تحت،...
  11. محمد وارث

    علم والے کہتے ہیں۔۔۔۔۔"آزاد نظم"۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    راقم صاحب، آزاد نظم اور نثری نظم میں فرق ہوتا ہے، آزاد نظم تو شاعری کی ایک بہت خوبصورت صنف ہے اور سبھی مشہور شعراء نے آزاد نظمیں لکھی ہیں، ن م راشد اس کے امام ہیں۔ دراصل آزاد نظم، مادر پدر آزاد نہیں ہوتی بلکہ اس میں بھی وزن کا خیال رکھا جاتا ہے۔ دوسری طرف 'نثری نظم' کو کوئی بھی شاعری نہیں...
  12. محمد وارث

    علم والے کہتے ہیں۔۔۔۔۔"آزاد نظم"۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    میں نے درست کر دیا ہے راقم صاحب، دوسرے تھریڈ کو حذف کر دیا ہے! ویسے آزاد نظم اور نثری نظم کے فرق پر اصلاحِ سخن میں کافی پوسٹ ہو چکا ہے اگر آپ اسے بھی دیکھ سکیں تو!
  13. محمد وارث

    "بھلا بھی دو راقم وہ قصے پرانے" کی تقطیع۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    یقیناً 'استاد' بہتر ہے لیکن چونکہ یہ لفظ کثیر المعانی بن چکا ہے اور طنز و کنایہ اس پر غالب آ چکا ہے لہذا احسن یہی ہے کہ جہاں اس لفظ کے دیگر معنی نکلنے کا بھی احتمال ہو وہاں 'استاذ' استمعال کر لیا جائے۔
  14. محمد وارث

    تم جدا ہوئے ، پر بہار آئی ہے ---- محمد اظہر نذیر

    قلم کو کچھ دیر روکیے اظہر صاحب اور غور کیجیئے یعنی اپنے اشعار پر خود بھی غور و فکر کی عادت ڈالیں! یہ بحر آپ کے قابو میں نہیں آ رہی سو زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ گل بھی گلشن بھی لگ رہا ویراں چاندنی کل جو تھی بہت ہی حسین یہ دو مصرعےچھوڑ کر سارے کے سارے اشعار بے وزن ہیں، ردیف میں 'ہے' کی وجہ سے...
  15. محمد وارث

    ایک غزل برائے اصلاح عرض۔

    خضر کے وزن پر آپ کا شک صحیح ہے راجا صاحب، یہ خِضَر، غَلَط ہے، صحیح خض،ر ہے یعنی ض ساکن ہے سو موجودہ شکل میں مصرع بے وزن ہے۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ غزل کا ہر ایک شعر اپنے آپ میں ایک مکمل بیان ہوتا ہے اور اسے غزل سے علیحدہ کر کے بھی پڑھیں تو وہ اپنا مطلب پورا دے لیکن یہ شعر نہ رستہ نکلتا...
  16. محمد وارث

    کیا یہ حدیث صحیح ہے ۔۔۔؟

    ہر دو فریقین سے استدعا ہے کہ براہِ مہربانی صرف موضوع پر بات کریں، جس میں والدین کی فضیلت ہے اور بس، اس پر چاہے آیت لکھیں یا حدیث یا کوئی روایت۔ اور چونکہ میرا ذاتی خیال ہے کہ موضوع پر 'کافی' بات ہو چکی لہذا موضوع سے ہٹی ہوئی مزید پوسٹس کی صورت میں یہ موضوع مقفل کر دیا جائے گا۔ امید ہے آپ سب...
  17. محمد وارث

    غزل اور اس کی بحر

    اصل میں فع کو دو ماتروں کو توڑنے کا کوئی خاص قانون نہیں ہے کچھ جفت کو توڑتے ہیں اور کچھ طاق کو اور عموماً کسی بھی سببِ خفیف فع کو توڑا جا سکتا ہے۔ تقطیع آپ نے درست کی ہے۔
  18. محمد وارث

    "بھلا بھی دو راقم وہ قصے پرانے" کی تقطیع۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    آپ سے استدعا یہ راقم صاحب کہ کم از کم مجھے 'استادِ محترم' نہ کہیں، اس لفظ کے سزاوار تو صرف اساتذہ ہی ہیں، آپ بلا تکلف مجھے وارث کہیئے :) فعولن کی ہجائی تقطیع بھی آپ نے درست کی ہے!
Top