یہ نظم آپ نے کس بحر میں کہنے کی کوشش کی ہے یا وزن میں رکھنے کی کیسے کوشش کی ہے۔
سویرائے نو، اور سندیسائے ضو، غلط تراکیب ہیں۔ ہندی الفاظ کی تراکیب عربی فارسی الفاظ کے ساتھ بنانا ممنوع ہے!
شکریہ فرخ صاحب شیئر کرنے کیلیے، واقعی خوبصورت غزل ہے۔
آپ نے یقیناً کلیات سے دیکھ کر ہی غزل لکھی ہوگی لیکن ایک دو استفسارات ہیں:
دو اشعار میں "کوئی" کی وجہ سے وزن گڑبڑ ہو رہا ہے، میرے خیال میں کلاسیکی اساتذہ کوئی کو بروزن 'فع' بھی باندھتے تھے، اگر اس کو مان لیا جائے تو وزن صحیح رہتا ہے۔...
راقم صاحب یہ ہندی بحریں ہیں ان میں ایک سببِ خفیف کو سببِ ثقیل میں توڑا جا سکتا ہے اور یہی ان بحروں کا حسن ہے، اس میں ارکان بھی مختلف ہوتے ہیں کسی میں آٹھ سببِ خفیف، تو کسی میں بارہ، کسی میں چودہ، کسی میں پندرہ، کسی میں سولہ (واضح رہے کہ تعداد سببِ خفیف کی لکھی ہے، ارکان کی نہیں) اور آخر میں...
بھولے سے میں روٹھ بھی جاؤں مگر معلوم ہے
وہ کبھی نہ آئیں گے مجھ کو منانے کے لیے
دوسرے مصرعے کو ایسے بھی کیا جا سکتا ہے راقم صاحب
بھولے سے میں روٹھ بھی جاؤں مگر معلوم ہے
وہ نہ آئیں گے کبھی مجھ کو منانے کے لیے
اس سے "آئیں" کی جو یہ گرانی پڑ رہی ہے اس سے بھی نجات مل سکتی ہے۔
شکریہ آپ کا وضاحت کیلیے!
اگر آپ کے علم میں ہو تو براہِ مہربانی عنوان اور پوسٹ دونوں میں مصنف کا نام شامل کر دیا کریں تا کہ پڑھنے والوں کو بھی واضح ہو سکے، شکریہ!
فرض اور قرض دونوں کا تلفظ غلط بندھا ہے جیسا کہ راقم صاحب نے لکھا۔
باقی اعجاز صاحب کی بات سے مجھے مکمل اتفاق ہے۔
بحر سیکھنے کیلیے یہ مشق آپ کی ہو گئی اب 'شعر' کہیئے :)
کافی دھمال ڈل گئی اس تھریڈ میں اور بات اب بول و براز تک پہنچ گئی سو اسے مقفل کرنا ہی بہتر ہے، یوں بھی موسیقی اور اسلام کے حوالے سے پہلے بھی کافی بحث ہو چکی ہے یہاں۔
آپ سب احباب کا اس میں حصہ لینے اور اپنی توانایاں صرف کرنے کیلیے بہت شکریہ۔
والسلام
فخر نوید صاحب یہ کوئی آپ کو چھ سواں تھریڈ ہے جو میں لطائف میں منتقل کر رہا ہوں، آپ ہمیشہ ایسے لطیفوں کو غلط زمروں میں پوسٹ کرتے ہیں، امید ہے آئندہ احتیاط فرمائیں گے اور اس تھوڑے لکھے کو زیادہ جانیں گے وگرنہ میں بغیر بتائے ان کو حذف کر دونگا۔
آپ شاید 'فاعلن مفاعیلن' لکھنا چاہ رہے تھے محمود صاحب، اور یہ بحر متدارک نہیں بلکہ ہزج کی ایک قسم ہے یعنی بحر ہزج مثمن اشتر۔
اور یہ ایک مقطع بحر ہے یعنی مصرعے کے آخر میں تو مفاعیلن کی جگہ مفاعیلان آ ہی سکتا ہے مصرعے کے عین وسط میں بھی مفاعیلان آ سکتا ہے۔
اس بحر میں پروین شاکر مرحومہ کی ایک...
تمام اشعار موزوں ہیں راقم صاحب، اور بحر کا نام متدارک مسدس ہے۔
لگتا ہے آپ کی جوانی کی غزل ہے :)
آپ کا ہوں، قسم آپ کی
آپ اپنا کہا کیجیے
یہ شعر تو غزل سے نکال ہی دیں تو بہتر ہے!