نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تاسف نوید صادق صاحب کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال فرما گئیں ہیں۔

    اناللہ و انا الیہ راجعون۔ بہت افسوس ہوا یہ جان کر، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور نوید بھائی اور دیگر لواحقین کو یہ جانکاہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و طاقت اور صبرِ جمیل عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
  2. محمد وارث

    محمد ابراہیم ذوق ۔۔تبصرہ،تجاویز،استفسار

    مغل صاحب، آپ کے پیغام کو میں نے تبصروں میں منتقل کیا تھا اور ھ کو درست بشرطِ فرصت جلد ہی کر دونگا، رضوان صاحب تو اب عنقا ہیں یہاں :)
  3. محمد وارث

    محمد ابراہیم ذوق

    بشکریہ دل پاکستانی پھرتا لیے چمن میں ہے دیوانہ پن مجھے زنجیرِ پا ہے موجِ نسیمِ چمن مجھے ہمدم وبالِ دوش نہ کر پیرہن مجھے کانٹا سا کھٹکتا ہے مرا تن بدن مجھے ہوں شمع یا کہ شعلہ خبر کچھ نہیں مگر فانوس ہو رہا ہے مرا پیرہن مجھے کوچہ میں تیرے کون تھا لیتا بھلا خبر شب چاندنی نے آ کے پنھایا کفن...
  4. محمد وارث

    تعارف میں دانیال ابیر حسن ہوں

    خوش آمدید دانیال صاحب!
  5. محمد وارث

    تعارف sahj

    خوش آمدید حسین صاحب!
  6. محمد وارث

    محمد ابراہیم ذوق

    بشکریہ پیاسا صحرا نہیں ثبات بلندی عز و شاں کے لئے کہ ساتھ اوج کے پستی ہے آسماں کے لئے نہ چھوڑ تو کسی عالم میں راستی - کہ یہ شے عصا ہے پیر کو اور سیف ہے جواں کے لئے جو پاسِ مہرو محبت کہیں یہاں بکتا تو مول لیتے ہم اک اپنے مہرباں کے لئے اگر امید نہ ہمسایہ ہو - تو خانہء یاس بہشت ہے ہمیں آرامِ...
  7. محمد وارث

    محمد ابراہیم ذوق

    بشکریہ پیاسا صحرا اسے ہم نے بہت ڈھونڈا نہ پایا اگر پایا، تو کھوج اپنا نہ پایا جس انساں کو سگِ دنیا نہ پایا فرشتہ اس کا ہم پایا نہ پایا مقدر پہ ہی گر سود و زیاں ہے تو ہم نے یاں نہ کچھ کھویا، نہ پایا سراغِ عمرِ رفتہ ہو - تو کیونکر؟ کہیں جس کا نشاں نہ پایا رہِ گم گشتگی میں ہم نے اپنا غبارِ...
  8. محمد وارث

    محمد ابراہیم ذوق

    بشکریہ پیاسا صحرا کون سا ہمدم ہے تیرے عاشقِ بے دم کے پاس غم ہے اس کے پاس ہمدم- اور وہ ہے دم کے پاس ہم کو کیا ساقی، جو تھا جامِ جہاں بیں جم کے پاس تیرا جامِ بادہ ہو -اور تو ہو اس پُر غم کے پاس خط کہاں آغاز ہے پشتِ لبِ دلدار پر ہیں جنابِ خضر آئے عیسیٰ ء مریم کے پاس مردمک کے پاس ہے یہ اشکِ...
  9. محمد وارث

    مومن خان مومن

    بشکریہ سخنور (فرخ صاحب) ہم جان فدا کرتے ، گر وعدہ وفا ہوتا مرنا ہی مقدر تھا ، وہ آتے تو کیا ہوتا ایک ایک ادا سو سو، دیتی ہے جواب اسکے کیونکر لبِ قاصد سے، پیغام ادا ہوتا اچھی ہے وفا مجھ سے، جلتے ہیں جلیں دشمن تم آج ہُوا سمجھو، جو روزِ جزا ہوتا جنّت کی ہوس واعظ ، بے جا ہے کہ عاشق ہوں ہاں سیر...
  10. محمد وارث

    مومن خان مومن

    بشکریہ سخنور (فرخ صاحب) محشر میں پاس کیوں دمِ فریاد آگیا رحم اس نے کب کیا تھا کہ اب یاد آگیا الجھا ہے پاؤں یار کا زلفِ دراز میں لو آپ اپنے دام میں‌ صیّاد آگیا ناکامیوں میں تم نے جو تشبیہ مجھ سے دی شیریں کو درد تلخیِ فرہاد آگیا ہم چارہ گر کو یوں ہی پہنائیں گے بیڑیاں قابو میں اپنے گر وہ پری...
  11. محمد وارث

    غزلیات: استاذِمحترم ،محمد وارث صاحب، سیالکوٹ

    مغل صاحب اس تھریڈ کو آپ کی شاعری سے یہاں اس خاکسار نے ہی منتقل کیا تھا :)
  12. محمد وارث

    غزلیات: استاذِمحترم ،محمد وارث صاحب، سیالکوٹ

    یہ سارا 'خود ساختہ کلام'، آپ کی شاعری میں، میں خود ہی پوسٹ کر چکا ہوں، اور شاید راقم صاحب نے یہ سب کچھ میرے بلاگ سے کاپی کیا ہے، بہرحال یہ چیز تو ایسی نہیں کہ پسندیدہ کلام میں ہو، لیکن خیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
  13. محمد وارث

    آتش ہے جب سے دستِ یار میں ساغر شراب کا ۔ آتش

    لاجواب! شکریہ جناب شیئر کرنے کیلیے!
  14. محمد وارث

    ناصر کاظمی ترے آنے کا دھوکہ سا رہا ہے۔ ۔ ۔ناصر کاظمی

    ناصر کی خوبصورت ترین غزلوں میں ہے، شکریہ جناب پوسٹ کرنے کیلیے!
  15. محمد وارث

    براہِ‌ کرم پسندیدہ کلام میں پوسٹ کرنے سے پہلے اسے پڑھ لیں

    السلام علیکم، مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 'پسندیدہ کلام' میں سابقوں prefixes کا نظام بھی شامل کر دیا گیا ہے اور تقریباً سبھی مشہور شعراء یا جن کا کلام محفل پر کافی تعداد میں موجود ہے ان کو رنگ برنگے سابقے لگا دیئے گئے ہیں۔ پسندیدہ کلام زمرے میں دائیں جانب سب سے نیچے، نمائش کے...
  16. محمد وارث

    ایک نظم لکھنے میں مدد چاہتا ہوں، توجہ کیجیے

    [/center] مجھے افسوس ہے قبلہ و کعبہ جناب محمد اظہر نذیر صاحب کہ آئندہ آپ کے "کلام" پر یہ ہیچمدان کوئی رائے نہیں دے سکا گا۔
  17. محمد وارث

    علمی و ادبی لطائف

    السلام علیکم، محفلِ ادب کے ذیلی زمرہ 'طنز و مزاح' میں ایک نئے زمرے کا اضافہ بعنوان 'علمی و ادبی لطیفے' کیا گیا ہے۔ آپ سب سے استدعا ہے کہ اس فورم میں صرف اور صرف علمی اور ادبی لطیفے ہی شامل کریں اور میرے خیال میں اس بات کی زیادہ وضاحت کی ضرورت نہیں ہے کہ علمی اور ادبی لطیفے کون سے ہوتے ہیں :)...
  18. محمد وارث

    درد لازم ہے کسی سے دل لگانے کے لیے۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    باقی اشعار، اشعار برائے اشعار ہیں راقم صاحب، نہ کوئی ندرتِ خیال ہے، نہ کوئی زبان کا دلچسپ محاورہ۔ مرزا غالب کے نزدیک شاعری فقط خیال آفرینی ہے لیکن بعضے ایسے نہیں سمجھتے مثلاً داغ کہ زبان کو ایسے چٹخارے اور دلچسپی سے استعمال کیا ہے کہ گھسے گھسائے صدیوں پرانے مضامین بھی لطف دے جاتے ہیں اور اسی...
  19. محمد وارث

    آتے ہی رہتے ہیں اکثر اُن کے ساتھ پرانے دوست۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    بہت سارے دوست اسطرح کرتے ہیں کہ گنگنا کر وزن کا حساب کر لیتے ہیں، ابتدائی طور پر یہ ایک صائب مشورہ ہے لیکن بحور کا علم بھی لازم ہے کیونکہ بحروں میں جو رعایتیں یا اجازتیں ہوتی ہیں، جیسے ایک ایک بحر میں آٹھ آٹھ اوزان بھی جمع ہو سکتے ہیں ان کا علم ان کو جانے بغیر ہرگز نہیں ہوتا۔ دوسری بات یہ ہے...
Top