نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    خیالوں میں خوابوں میں آنے لگے ہیں۔۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    مجھے آپ کے تجزیے سے اتفاق ہے مغل صاحب، خوب کہا!
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مولانا شبلی نعمانی، 'شعر العجم' میں میرزا صائب تبریزی کے احوال میں، سرخوش کے تذکرہ 'کلمات الشعراء' کے حوالے سے لکھتے ہیں: "ایک دفعہ راہ میں چلا جا رہا تھا، ایک کتے کو بیٹھا ہوا دیکھا، چونکہ کتا جب بیٹھتا ہے تو گردن اونچی کر کے بیٹھتا ہے، فوراً یہ مضمون خیال میں آیا شوَد ز گوشہ نشینی فزوں...
  3. محمد وارث

    کیا یہ نظم کہلا سکتی ہے اور کیا یہ بحر میں ہے- اصلاح کا طالب ہوں

    شکریہ اعجاز صاحب، اب آپ آ گئے ہیں تو آپ ہی کہیں گے، میں تو بہت بول چکا :)
  4. محمد وارث

    غزل اور اس کی بحر

    باسم صاحب یہ ایک متنوع بحر ہے، اسے بحرِ ہندی اور میر کی بحرِ ہندی بھی کہتے ہیں۔ اس پر کہیں تفصیلی بحث میں کر چکا ہوں لیکن اب ڈھونڈے کون :) یہ دراصل ہندی علمِ عروض جسے "پنگل" کہتے ہیں اس پر مشتمل ہے، پنگل میں ہجائے کوتاہ یا 1 کو ماترا (اور لگھو) کہتے ہیں دو ماتروں سے سببِ خفیف یا ہجائے بلند یا...
  5. محمد وارث

    اقبال کےایک شعر کی تقطیع

    تفسیر صاحب جلدی میں الٹ لکھ گئے آپ نے صحیح نوٹ کیا ہے۔ سببِ خفیف: دوحرفی، پہلا متحرک دوسرا ساکن، جیسے دِل، شَب، کَل، اسے 2 سے ظاہر کیا جاتا ہے یا کسی بھی علامت سے۔ سببِ ثقیل: دوحرفی، دونوں متحرک، اردو میں ایسا کوئی لفظ بذاتِ خود موجود نہیں، فقط ترکیب میں ہوتا ہے جیسے شبِ تنہائی میں شبِ کی...
  6. محمد وارث

    کیا یہ نظم کہلا سکتی ہے اور کیا یہ بحر میں ہے- اصلاح کا طالب ہوں

    اور سانس میں کوئی نہیں چلتا، سانس خود چلتی ہے، سانس میں کوئی مہکتا ہے، کوئی موجود ہوتا ہے، کسی کی خوشبو ہوتی ہے، وغیرہ وغیرہ۔
  7. محمد وارث

    کیا یہ نظم کہلا سکتی ہے اور کیا یہ بحر میں ہے- اصلاح کا طالب ہوں

    بھائی میرے اس غزل کی ردیف صحیح کرو، مطلع میں یہ 'کہو تم لوگ' ہے اور بقیہ اشعار میں 'تم لوگ' صرف، اور تم سے پہلے قافیہ ہے۔ مطلعے والی زیادہ رواں لگ رہی ہے۔
  8. محمد وارث

    تعارف اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ و برکتہ'

    خوش آمدید انصاری صاحب!
  9. محمد وارث

    چمن میں نہ گُل ہے، نہ حسنِ نظر ہے۔۔۔۔ عبدالعزیز راقم

    دھیرج رکھیئے راقم صاحب، بعض دفعہ مصروفیات کی وجہ سے دیر سویر ہو جاتی ہے اور زیادہ تفصیل سے بات کرنے کا وقت نہیں ملتا۔ آپ ابھی اس محفل کو دیکھیئے بھالیے، مختلف تھریڈز کا مطالعہ کیجیئے اور یقیناً آپ کر بھی رہے ہیں، اعجاز صاحب بھی آتے ہی ہونگے :)
  10. محمد وارث

    "بھلا بھی دو راقم وہ قصے پرانے" کی تقطیع۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    آپ نے وزن کا وزن صحیح باندھا ہے راقم صاحب، یہ وز،ن بروزن درد ہے، اکثر دوست اسے وَزَن سمجھتے ہیں، جو کہ غَلَط ہے۔ اپنے شعر کی تقطیع آپ نے درست کی ہے!
  11. محمد وارث

    کیا یہ نظم کہلا سکتی ہے اور کیا یہ بحر میں ہے- اصلاح کا طالب ہوں

    جو رھا ھی نہیں الگ مجھ سے اُسے کیوں پھر جدا کہو تم لوگ مطلب واضح ہے لیکن پہلا مصرع رواں نہیں، کچھ اور سوچیں جیسے میری ہر سانس میں جو ہے موجود اُسے کیوں پھر جدا کہو تم لوگ؟ وغیرہ وغیرہ
  12. محمد وارث

    کیا یہ نظم کہلا سکتی ہے اور کیا یہ بحر میں ہے- اصلاح کا طالب ہوں

    صبحِ روشن، مَسا کہو تم لوگ جو ہے زندہ، فنا کہو تم لوگ زندہ کے ساتھ مردہ آتا ہے عموماً، اور فنا کے ساتھ بقا، یوں دیکھیں صبحِ روشن، مَسا کہو تم لوگ کیوں بقا کو فنا کہو تم لوگ؟ یہ اگر میرا شعر ہوتا تو میں اس کا مطلب زیر و زبر کر دیتا :) صبحِ روشن، مَسا کہو تم لوگ کیوں فنا کو بقا کہو تم لوگ؟...
  13. محمد وارث

    جشن یوم جمہوریہ ہند آج

    میری طرف سے بھی تمام ہندوستانی دوستوں کو یومِ جمہوریہ مبارک ہو!
  14. محمد وارث

    تلاش کے قابل اردو پی ڈی ایف کتب

    یہ تو واقعی بہت خوشی کی بات ہے، بہت شکریہ قبلہ :)
  15. محمد وارث

    تاسف میری والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کا طلبگار

    اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ ماجدہ کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔
  16. محمد وارث

    تعارف عبدالعزیز راقم

    اردو محفل میں خوش آمدید عبدالعزیز راقم صاحب اور شکریہ آپ کا اس تعارف کیلیے!
  17. محمد وارث

    آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟ (7)

    آج تو ہمارے عیش ہو گئے، پچھلے چار گھنٹے سے مسلسل بجلی آ رہی ہے :) سوچ رہا ہوں آج شام سورج غروب کدھر ہوا تھا!
  18. محمد وارث

    خیالوں میں خوابوں میں آنے لگے ہیں۔۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    عبدالعزیز صاحب یقیناً یہ "مِس کمیونیکیشن" ہے :) آپ تو ماشاءاللہ یہاں موجود احباب سے کافی سینیئر ہیں بلکہ شاید صرف اعجاز عبید (الف عین) صاحب ہی عمر میں آپ سے بڑے ہیں اس محفل پر۔ آپ سے استدعا یہ کہ 'تعارف' کے زمرے میں اپنا کچھ سطری چیدہ چیدہ تعارف دے دیں تا کہ محفل پر موجود سبھی دوستوں کو بات...
  19. محمد وارث

    جمہوریت یا خاندانی بادشاہت - سلیم صافی

    قبلہ عنوان کی بات کر رہا ہوں، اور اس میں کالم نگار کا نام اس خاکسار نے داخل کیا ہے :)
Top