نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    طالب کی پیاس اور طلب ہے کہ ۔۔۔ کیا کہوں۔۔ توجہ فرمائے

    مطلع و مقطع درست ہیں اب۔ تیسرا اور چوتھا شعر قابلِ قبول کہے جا سکتے ہیں، تیسرے میں 'یہ دل' کے ساتھ 'اُسے' نہیں آئے گا، 'اِسے' کر دیں۔ 'ذہنِ اظہر' کے ساتھ مجھے 'اِسے' کہ بجائے 'اُسے' ہی صحیح لگ رہا ہے۔ دوسرے شعر کا مطلب سمجھنے سے میں ابھی بھی قاصر ہوں، شاید آپ سمجھا سکیں :)
  2. محمد وارث

    آبِ زم زم پر نئی تحقیق !!!

    فخر نوید کا تھریڈ مکرر تھا، میں نے اسے پہلے والے کے ساتھ یکجا کر دیا ہے، اب پہلے والا پہلے ہی سے مقفل ہے تو کیا کہا جا سکتا ہے!
  3. محمد وارث

    پیہم عطائے عسرتِ دوراں نہ پوچھیے ۔ فاتح الدین بشیر

    آپ کے اس انداز نے تو مار ہی ڈالا قبلہ، یا اگر کچھ جان باقی ہے تو جب سے خبر ہوئی کہ ہے بسمل ابھی حیات اٹھتی نہیں ہیں، غیرتِ مژگاں نہ پوچھیے :)
  4. محمد وارث

    مبارکباد محترم الف عین کو سالگرہ مبارک

    آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو اعجاز صاحب۔
  5. محمد وارث

    منہ کو دھونے لگتا ھوں۔۔۔۔۔

    دو مسئلے ہیں: ایک تو لائبریری اور محفلِ ادب کے 'مزاحیہ شاعری' کے فورمز کا نام ایک ہی ہے اور کئی اراکین کو مغالطہ ہو سکتا ہے اور وہ لائبریری میں پوسٹ کر دیتے ہیں۔ دوسرا، لائبریری کی مزاحیہ شاعری کے تقریباً تمام تھریڈز محفلِ ادب میں ہونے چاہیئں، لائبریری میں تو کوئی ای بک یا کوئی ایسی ہی چیز...
  6. محمد وارث

    منہ کو دھونے لگتا ھوں۔۔۔۔۔

    شکریہ فرخ صاحب، یہ یقیناً میری 'نئی' فہرست میں شامل تھے، لائبریری کی کچھ صفائی میں کر رہا ہوں اور کرتا رہونگا :)
  7. محمد وارث

    طالب کی پیاس اور طلب ہے کہ ۔۔۔ کیا کہوں۔۔ توجہ فرمائے

    ہاں اب آپ کے تمام مصرعے وزن میں ہیں لیکن اب ہی صحیح کام شروع ہوا ہے :) مطلع کے بعد چاروں اشعار میں کچھ نہ کچھ مسئلہ ہے مثلاً دوسرے شعر میں مطلب واضح نہیں ہے، عضو بننا، کیسے؟ اور وہ بھی اب، کیوں؟ تیسرے شعر میں 'لیکن اور مگر' دونوں ایک ہی مطلب دے رہے ہیں۔ چوتھے شعر میں 'گزرتا تھا نہیں' تبدیلی...
  8. محمد وارث

    طالب کی پیاس اور طلب ہے کہ ۔۔۔ کیا کہوں۔۔ توجہ فرمائے

    یوں تو دل ویرانہ بن گیا تھا گزر انساں کا ہوتا ہی نہ تھا کوئی کرتا نہ مگر تو اظہر ابھی بھی درست نہیں ہیں۔ پھر کہیے، اس بحر کا وزن مفاعیلن مفاعیلن فعولن ہے م فا عی لن 1 2 2 2 م فا عی لن 1 2 2 2 ف عو لن 1 2 2
  9. محمد وارث

    تعارف ہم آئے نئے مہمان

    خوش آمدید احسان صاحب۔
  10. محمد وارث

    تو اپنی محبت کا اثر دیکھ لیا کر (عمران شناور)

    خوبصورت اشعار ہیں عمران صاحب، بہت خوب۔
  11. محمد وارث

    حاصل ہے ساری عمر کا اک سوزِ ناتمام --------محمود احمد غزنوی

    اچھی غزل ہے محمود صاحب، فاتح صاحب نے نشاندہیاں کر ہی دیں :) جس مستقل کسک کو دیا نام عشق کا اک آرزو کا کھیل تھا اور وہ بھی ناتمام کیا خوبصورت شعر ہے، واہ
  12. محمد وارث

    پیہم عطائے عسرتِ دوراں نہ پوچھیے ۔ فاتح الدین بشیر

    کافی عرصے کے بعد آپ کا کلام پڑھنے کو ملا فاتح صاحب اور وہ بھی تازہ، گویا دو آتشہ ہوگئی ہے غزل۔ کلاسیکی رنگ میں رنگی ہوئی غزل بلا شبہ خوبصورت ہے، تراکیب کے خوبصورت استعمال نے جان ڈال دی ہے اشعار میں سنجاب فرشِ خاک بنے یادِ یار میں لطف و گدازِ وحشتِ زنداں نہ پوچھیے دریافت کیجیے گردشِ صد کہکشاں...
  13. محمد وارث

    طالب کی پیاس اور طلب ہے کہ ۔۔۔ کیا کہوں۔۔ توجہ فرمائے

    حقیقت یا فسانہ کر گیا ہے مگر مجھ کو دیوانہ کر گیا ہے یوں کیسا رہے گا حقیقت کو فسانہ کر گیا ہے مجھے وہ یوں دوانہ کر گیا ہے
  14. محمد وارث

    طالب کی پیاس اور طلب ہے کہ ۔۔۔ کیا کہوں۔۔ توجہ فرمائے

    دل مکانوں جیسا لگتا تھا لوگ جاتے بھی نہ تھے جس جگہ پر کوئی کرتا متکبّر اظہر بے بحر مصرعے ہیں، پھر کہیے!
  15. محمد وارث

    تاثیر کچھ نہیں میرے شعر و شرار میں‌

    رضا صاحب، آپ نے دوسرا علیحدہ تھریڈ شروع کر دیا تھا، میں نے دونوں کو یکجا کر دیا ہے اور اسے آپ کے حسبِ منشا اصلاحِ سخن میں رکھ دیا ہے۔
  16. محمد وارث

    سودا گر کیجیے انصاف تو کی زور وفا مَیں ۔ سودا

    اور یہ بات بھی صحیح ہے کہ جو فارسی اور اردو اشعار صدیوں سے خاص و عام کی زبان پر ہیں ان میں بہت سے تغیرات ملتے ہیں!
  17. محمد وارث

    سودا گر کیجیے انصاف تو کی زور وفا مَیں ۔ سودا

    تو کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ڈاکٹر صاحب کا اجتہاد ہے :) ویسے شاید مولانا شبلی نعمانی کی کسی کتاب میں بھی یہ 'تجھے' کہ ساتھ درج ہے، اور مولوی نجم الغنی رام پوری کی 'بحر الفصاحت' حصہ چہارم میں یہ ایسے ہے (یہ شعر فصاحت و بلاغت کی مثال کے طور پر دیا گیا ہے) کیفیتِ چشم اس کی مجھے یاد ہے سودا ساغر...
  18. محمد وارث

    سودا گر کیجیے انصاف تو کی زور وفا مَیں ۔ سودا

    شکریہ فرخ صاحب خوبصورت غزل پوسٹ کرنے کیلیے۔ ویسے یادداشتوں میں مقطع اسطرح سے محفوظ ہے شاید کیفیتِ چشم اس کی مجھے یاد ہے سودا ساغر کو مرے ہاتھ سے لینا کہ چلا میں لینا کہ لیجو بھی، بلکہ، آپ نے ہی لکھا ہے ایک جگہ :) لیکن اسکے مصرع اولیٰ میں مجھے کی جگہ تجھے میں پہلی بار پڑھ رہا ہوں، آپ نے...
  19. محمد وارث

    میرے بچوں کی تصاویر

    آپ سب دوستوں کا ایک بار پھر ان دعاؤں اور محبتوں کیلیے بہت شکریہ، نوازش آپ سب کی :)
Top