نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    الطاف حسین حالی

    اصل پوسٹ اس کے جاتے ہی یہ کیا ہو گئی گھر کی صورت نہ وہ دیوار کی صورت ہے نہ در کی صورت کس سے پیمانِ وفا باندھ رہی ہے بلبل کل نہ پہچان سکے گی، گلِ تر کی صورت اپنی جیبوں سے رہیں سارے نمازی ہشیار اک بزرگ آتے ہیں مسجد میں خضر کی صورت دیکھئے شیخ، مصوّر سے کِچھے یا نہ کِچھے صورت اور آپ سے بے عیب...
  2. محمد وارث

    میری منقبت

    بجا کہا اعجاز صاحب، لیکن ظاہر ہے حسن صاحب کو ہی اختیار ہے :)
  3. محمد وارث

    الطاف حسین حالی

    اصل پوسٹ ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں اب ٹھیرتی ہے دیکھئے جا کر نظر کہاں ہیں دورِ جامِ اوّلِ شب میں خودی سے دُور ہوتی ہے آج دیکھئے ہم کو سحر کہاں یارب، اس اختلاط کا انجام ہو بخیر تھا اس کو ہم سے ربط مگر اس قدر کہاں کون و مکاں سے ہے دلِ وحشی کنارہ گیر اس خانماں خراب نے ڈھونڈا ہے گھر...
  4. محمد وارث

    الطاف حسین حالی

    بشکریہ سخنور (فرخ صاحب) آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بتاں سے ہم سب کچھ کہا مگر نہ کھُلے رازداں سے ہم اب بھاگتے ہیں سایۂ عشقِ بتاں سے ہم کچھ دل سے ہیں ڈرے ہوئے کچھ آسماں سے ہم خود رفتگیِ شب کا مزا بھولتا نہیں آئے ہیں آج آپ میں یارب کہاں سے ہم دردِ فراق و رشکِ عدو تک گراں نہیں تنگ آگئے ہیں اپنے دلِ...
  5. محمد وارث

    میری منقبت

    خوبصورت منقبت/سلام ہے حسن نظامی صاحب۔ سبھی اشعار خوبصورت ہیں اور عقیدت سے بھر پور، جزاک اللہ۔ فقط یہ کہ مطلع میں 'مگر' کا لفظ 'کَھل' رہا ہے، یعنی مگر کے استعمال سے دل دیگر عضو ہائے جسم سے استثنا پیدا کر رہا ہے حالانکہ اسے ان کا ساتھ دینا چاہیئے تھا۔ بہت داد آپ کیلیے اس خوبصورت تخلیق پر۔
  6. محمد وارث

    تعارف یونس عارف

    خوش آمدید یونس عارف صاحب!
  7. محمد وارث

    ادبی ملٹی میڈیا فورم

    یہ آئیڈیا برادرم نبیل کا تھا سو اصل شکریے کے حقدار وہی ہیں :)
  8. محمد وارث

    روشن خیال پاکستان: موجاں ہی موجاں

    متنازعہ عنوان، غیر ضروری بحث، ناشائستہ رقص و سرور پر مبنی ویڈیو۔ ایسی ویڈیوز سے براہِ مہربانی 'یو ٹیوب' پر ہی لطف اندوز ہوں یہاں انکی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔
  9. محمد وارث

    ادبی ملٹی میڈیا فورم

    السلام علیکم، مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئی خوشی ہو رہی ہے کہ محفلِ ادب میں 'ادبی ملٹی میڈیا' فورم کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہاں آپ اُدبا و شعراء کرام کی تحریریں اور ان کا کلام، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں، انکی اپنی آواز میں یا اپنی آواز یا معروف پڑھنے والوں کی آواز میں پیش کر سکتے ہیں۔ یہاں یہ بھی...
  10. محمد وارث

    قوسین کا مسلئہ

    ایکسپلورر، اور اگر سیدھی کام نہ کریں تو الٹی ڈال دیں، سیدھی ہو جائیں گی، مقصد تو درست لکھنا ہے جیسے بھی لکھا جائے :)
  11. محمد وارث

    اک عجب کیفیتِ ہوش ربا طاری تھی (سرور ارمان)

    اس شعر میں شاعر نے 'کیفیت' کو بغیر تشدید کے باندھا ہے، جب کہ صحیح لفظ 'کیفیّت' یعنی یے کی تشدید کے ساتھ ہے، جیسا کہ اس ربط سے بھی ظاہر ہے۔ مجھے نہیں علم کہ کسی استاد نے اسے بغیر تشدید کے باندھا ہے یا نہیں، اگر نہیں باندھا تو پھر مذکورہ مصرع بے وزن ہے۔ سند کے طور پر سودا کا شعر دیکھیے جس میں...
  12. محمد وارث

    قرآن محل

    جزاک اللہ نظامی صاحب! اس خاکسار کو بھی اس قرآن محل کی زیارت کا شرف حاصل ہے۔
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری می رقصم - شیخ عثمان مروَندی معروف بہ لال شہباز قلندر کی غزل

    مغل صاحب، ایسی مشہور و معروف غزلوں، اور بالخصوص جو صدیوں سے قوالوں کی تالیوں میں گونج رہی ہوں، انکی صحت کے بارے بات کرنا بہت مشکل ہے جب کہ وہ لکھی ہوئی بھی کسی کتاب میں نہ ملیں، نہ صرف اس غزل بلکہ اس طرح کی کئی غزلوں میں بے حد تغیرات ملتے ہیں سو کچھ نہیں کہا جا سکتا :)
  14. محمد وارث

    بچوں کو سلانا

    میرے بچے میرے پاس بہ آسانی سو جاتے تھے، بلکہ ان کی والدہ زبردستی انہیں میرے پاس چھوڑ جاتی تھی جب اس سے نہیں سوتے تھے، میں انہیں بازو پر لٹا لیتا تھا اور ساتھ خود لیٹے لیٹے پڑھتا جاتا تھا، بس آسانی سے سو جاتے تھے، اب تو ماشاءاللہ بڑے ہو گئے، سکول جانا ہوتا ہے انہیں سو خود ہی سو سلا جاتے ہیں لیکن...
  15. محمد وارث

    قوسین کا مسلئہ

    بھئی مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے (خود ہی دیکھ لیں)۔
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آنجا قصیدہ خوانیِ لذّاتِ سیم و زر اینجا فقط حدیثِ نشاطِ لِقائے تو (فیض احمد فیض) وہاں (دنیا داروں کے ہاں) سونے اور چاندی کی لذات کے قصیدے ہیں جب کہ یہاں (ہم خاکساروں کے ہاں) فقط آپ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے نشاطِ دیدار کی باتیں ہیں۔
  17. محمد وارث

    مبارکباد ساجد اقبال کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ساجد اقبال صاحب کو بہت مبارک ہو :)
  18. محمد وارث

    غزل - کہا تھا نا کہ میں ‌نازک ہوں ‌مت تراش مجھے - شاعر نامعلوم

    فاتح صاحب یہ مصرع بھی آپ کی توجہ چاہتا ہے :) کئی دنوں ‌سے ہے میری تلاش مجھے
  19. محمد وارث

    شکریہ عمران صاحب پیغام کیلیے، مجھے واقعی اس کا کچھ علم نہیں ہے، بہتر ہے آپ نبیل یا ابنِ سعید...

    شکریہ عمران صاحب پیغام کیلیے، مجھے واقعی اس کا کچھ علم نہیں ہے، بہتر ہے آپ نبیل یا ابنِ سعید صاحب کو ذاتی پیغام بھیج کر مسئلے سے آگاہ کر دیں۔ والسلام
Top