محبت نہ ہوئی کوئی وائرس ہو گیا جو باہر سے داخل ہوا۔ اور اگر وائرس نہیں ہے تو غور کیجیئے گا کہیں اندر ہی پیدا ہوئی ہوگی۔
سوال: محبت کر کے لوگ کون سا تیر مار لیتے ہیں؟
آپ کو محفل پر دوبارہ سے دیکھ کر خوشی ہوئی اعجاز صاحب :)
میرے خیال میں عروضی لحاظ سے اسکی اصلاح سے پہلے اسکے اسلوب اور انداز کو بدلنے کی ضرورت ہے،
اے اخت راجہ تمہارا بھائی
اس مصرعے سے جو بند شروع ہو رہا ہے اس کو چھوڑ کر اوپر جتنے بند یا مصرعے ہیں سب تبدیلی چاہتے ہیں، الفاظ، تراکیب، احساسات سب...
بجز غم خوردنِ عشقَت، غمے دیگر نمی دانم
کہ شادی در ہمہ عالم ازیں خوشتر نمی دانم
(شیخ فریدالدین عطار نیشاپوری)
تیرے عشق کے غم کے سوا مجھے کوئی اور غم نہیں ہے اور سارے جہان میں اس سے بہتر میں خوشی کی کوئی اور بات نہیں جانتا (کہ فقط تیرا غم ہے)۔
نمی یابم تو را در دل، نہ در عالم، نہ در گیتی
کُجا جویم تو را آخر، منِ حیراں؟ نمی دانم
فخرالدین عراقی
نہ تُو دل میں ملتا ہے نہ جہان و کائنات میں، میں حیران بیچارہ، آخر تجھے کہاں ڈھونڈوں، نہیں جانتا۔
فرزانہ بگفتارم، دیوانہ بہ کردارَم
از بادۂ شوقِ تو، ہشیارم و مستم من
(اقبال)
گفتار میں، میں عقل مند ہوں اور کردار میں دیوانہ، تیرے عشق کی شراب سے میں ہوشیار بھی ہوں اور مست بھی۔